27/07/2026
23 جولائی 2026
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ عالم کی صفائی و ستھرائی سرگرمیاں
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے وژن اور وزیر لوکل گورنمنٹ، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ہدایات کی روشنی میں، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ عالم کے عملے نے “کلین اینڈ گرین شاہ عالم” مہم کے تحت مرکزی چارسدہ روڈ، گلبیلہ، خیبر ری ہیبلیٹیشن سنٹر پشاور میں صفائی و ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دیں۔ اس موقع پر عملے نے مذکورہ علاقے میں مکمل صفائی کو یقینی بنایا تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔