05/04/2026
باڑہ: خیبر چوک میں قبیلہ اکاخیل کا احتجاجی مظاہرہ
باڑہ کے علاقے خیبر چوک میں قبیلہ اکاخیل کے افراد نے سیکیورٹی صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حالیہ واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر کونسل کے اہم رکن و سابق امیدوار حاجی سہیل احمد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وادی تیراہ سے بے گھر ہونے کے بعد بھی انہیں امن نصیب نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آخر ہم کدھر جائیں؟
پہلے تیراہ سے دربدر ہوئے اور اب یہاں بھی مارٹر گولہ باری اور فائرنگ کا سامنا ہے۔
انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں امن و امان قائم کیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری تحفظ اور ریلیف فراہم کیا جائے۔