Only PTM

Only PTM اس پیج کا مقصد صرف اور صرف پی ٹی ایم کو سپورٹ کرنا ہے۔

13/08/2026

چودہ آگست ( August 14) کے بارے میں مشر منظور احمد پشتین صاحب کیا فرما رہے ہیں ۔ ائیں ویڈیو ملاحظہ کیجئے

د پښتون ژغورنې غورځنګ (PTM) ضلع خیبر، باړه تنظیم مهمه میاشتنۍ غونډه ترسره شوهنن د پښتون ژغورنې غورځنګ (PTM) ضلع خیبر، با...
12/08/2026

د پښتون ژغورنې غورځنګ (PTM) ضلع خیبر، باړه تنظیم مهمه میاشتنۍ غونډه ترسره شوه

نن د پښتون ژغورنې غورځنګ (PTM) ضلع خیبر، باړه تنظیم لویه غونډه د منډیکس ګراونډ په میدان کې د PTM خیبر باړه کواډینټر مقیب افریدي په مشرۍ ترسره شوه.

د غونډې پیل د کلام پاک له تلاوت څخه وشو، چې د کاري یوسف لخوا ترسره شو.

په نننۍ غونډه کې د PTM خیبر باړه تنظیم د باړه تحصیل کونسل غړو، د قومونو کواډینټرانو، د کلیو کواډینټرانو، د غورځنګ د بېلابېلو څانګو غړو او د تیرآ میدان تنظیم کابینې ګډون کړی و.

په غونډه کې د PTM صوبايي کور کمېټۍ غړي لغمان افریدي، د تیرآ میدان کواډینټر عبدالکریم افریدي، د خیبر لیګل کواډینټر نقیب الله افریدي، د پښتون طلبا تنظیم صدر واجد افریدي، د قمبر کواډینټر نثار احمد، طاهر، انعام، شاه زيب، تيراه پخواني کواډينټر عبدلجليل او ګڼو نورو ملګرو ګډون کړی و.

یاده دې وي چې د PTM خیبر باړه تنظیم دا میاشتنۍ غونډه د تنظیمي چارو د ارزونې او راتلونکو فعالیتونو د تنظیم په موخه ترسره کړه. په غونډه کې ټولو ذمه دارانو ته لارښوونه وشوه چې په خپلو قومونو او سیمو کې اولسي غونډې ترسره کړي.

همدارنګه پرېکړه وشوه چې د تیرآه میدان نوې کابینه به په راتلونکو ورځو کې وټاکل شي او د غورځنګ د بېلابېلو څانګو د غونډو مهالوېش هم اعلان شو.

په غونډه کې د ریاستي سخت‌دریځۍ، پنجابی فاشيسټي پوځ ظلم او جبر په ضد سختې نوکې وشوې او د اولسونو د یووالي او منظم کولو پر لارو چارو بحث وشو. ورسره د باړه په چيک پوسټونو مين شهرا ګانو، بتاخوری اغوا ګردي په خلاف عملي احتجاجي لايحه عمل تيار کړی شو!!

د تیرآ میدان له متاثرو کورنیو سره د هر ډول سوله‌ییز او ولسي ملاتړ ډاډ څرګند شو او وویل شول چې د متاثرو خلکو د غوښتنو او حقونو په برخه کې به د غورځنګ ملګري ورسره اوږه په اوږه ولاړ وي.

همدارنګه پرېکړه وشوه چې د اګست 14مه به د تورې ورځې په توګه ولمانځل شي. د غورځنګ ملګري به د خپلو شهیدانو قبرونو او کورنیو ته ورځي او دا ورځ به د شهیدانو د یاد، غم او ویر په توګه، د بابړې د تاریخي غمیزې په یاد، ولمانځل شي.

پښتون ژغورنې غورځنګ — ضلع خیبر، باړه تنظیم

مکمل پختونخواں ایک بار پھر ایسے المناک واقعات کی گواہ بن رہی ہے جنہوں نے ہر باشعور انسان کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہ...
02/08/2026

مکمل پختونخواں ایک بار پھر ایسے المناک واقعات کی گواہ بن رہی ہے جنہوں نے ہر باشعور انسان کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز وادی تیراہ میں درہ چونی کے مدرسہ مفتاح العلوم کو استعماری فوج نے بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا، جہاں نہ صرف ایک دینی درسگاہ ملبے کا ڈھیر بن گئی بلکہ قرآنِ مجید کے نسخوں، قرآنی اوراق، سبق سپاروں اور دیگر دینی کتابوں کی بے حرمتی اور تباہی بھی ہوئی اور ساتھ قریبی گھرو کو بھی شدید نقصان پہنچا ہیں۔ یہ صرف ایک عمارت کی تباہی نہیں بلکہ مذہبی جذبات کو شدید مجروح کرنے والا ایک افسوسناک سانحہ ہے۔

افسوس کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ کتو کے مرنے کے خبروں کو چلانے والے میڈیا چینلز نے اس واقعے کو پاکستانی ذرائع ابلاغ میں کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی کوئی خبر چلائی ۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ جب دنیا کے دیگر حصوں میں مذہبی مقامات یا مقدس کتابوں کی بے حرمتی کے واقعات پر مگرمچھ کے آنسو رونے والے اپنے ہی ملک میں سامنے آنے والے ایسے سنگین واقعات پر خاموش کیوں ہے؟

اسی طرح پختونخوا کے مختلف علاقوں سے مسلسل یہ خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں کہ گھروں، حجروں اور بازاروں پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملوں کے نتیجے میں عام شہری، خواتین اور بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ ان حملوں نے مقامی آبادی میں خوف، بے یقینی اور شدید اضطراب پیدا کر دیا ہے۔ ہر انسانی جان قیمتی ہے، اور شہری آبادی کے تحفظ کو ہر حال میں مقدم رکھا جانا چاہیے۔

یہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ایسے تمام واقعات کی آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کا تعین کیا جائے، اور عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ خاموشی، بے حسی اور اظہارِ رائے کو دبانے کی کوششیں مسائل کا حل نہیں بلکہ مزید بے اعتمادی کو جنم دیتی ہیں۔

ہم عوام، صحافیوں، وکلاء، علما، انسانی حقوق کی تنظیموں اور معاشرے کے ہر ذمہ دار فرد سے اپیل کرتے ہیں کہ انسانی جانوں کے تحفظ، مذہبی مقامات اور مقدس کتابوں کے احترام، اور انصاف کے تقاضوں کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

انصاف، شفافیت اور انسانی وقار کا مطالبہ کسی ایک قوم یا جماعت کا نہیں بلکہ ہر باشعور انسان کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ایک وقت تھا جب وزیرستان، مہمند، باجوڑ، خیبر اور دوسرے علاقوں میں دہشت گرد مقامی مشران، ڈاکٹروں، اساتذہ، انجینئروں اور ہر...
26/07/2026

ایک وقت تھا جب وزیرستان، مہمند، باجوڑ، خیبر اور دوسرے علاقوں میں دہشت گرد مقامی مشران، ڈاکٹروں، اساتذہ، انجینئروں اور ہر اُس شخص کو نشانہ بناتے تھے جو اپنے علاقے، اپنی قوم اور شعور کی بات کرتا تھا۔

پہلے انہیں اغوا کیا جاتا، پھر ذبح کر دیا جاتا یا گولی مار کر قتل کر دیا جاتا۔ اس کے بعد ان کی لاشیں سڑکوں کے کنارے یا ایسے چوکوں میں پھینک دی جاتیں جہاں لوگوں کا زیادہ گزر ہوتا تھا۔ لاشوں پر مقامی زبان میں لکھا ہوا ایک پرچہ بھی رکھا جاتا تھا، جس میں لکھا ہوتا تھا کہ تین دن تک کوئی ان لاشوں کو نہ اٹھائے۔ اس دوران لاشوں کی بے حرمتی کی جاتی، ان کی تذلیل کی جاتی اور ان پر طرح طرح کے الزامات لگائے جاتے، جیسے: "یہ جاسوس تھا"، "یہ حکومت کے لیے کام کرتا تھا"، یا "یہ حکومت کا آدمی تھا۔"

کل ٹانک کے مرکزی چوک میں جو واقعہ پیش آیا، جہاں تین لاشیں سکیورٹی اداروں کی جانب سے رکھی گئیں اور ان پر بھی ایک تحریری پرچہ رکھا گیا، اسے دیکھ کر 2008، 2009 اور 2010 کے وہی مناظر یاد آ گئے۔

مجھے نہیں معلوم کہ وہ لوگ کون تھے، ان سے کیا غلطی ہوئی تھی یا ان پر کیا الزامات تھے۔ یہ فیصلہ قانون اور عدالت کا کام ہے۔ لیکن طریقۂ کار وہی نظر آیا، فرق صرف لباس کا تھا۔ اُس وقت یہ کام عام کپڑوں، لمبے بالوں اور بڑی داڑھیوں والے لوگ کرتے تھے، اور آج یہی منظر وردی والوں کے ہاتھوں نظر آیا۔ مطلب طریقہ ایک ہی تھا، صرف لباس بدل گیا۔

اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید میں فرماتا ہے:
﴿وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ﴾
"اور بے شک ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی ہے۔"
(سورۃ الإسراء: 70)
خواہ لاش کسی کی بھی ہو، اسلام انسان کی موت کے بعد بھی اس کی عزت اور حرمت کا حکم دیتا ہے۔ کسی لاش کی تذلیل یا بے حرمتی کسی صورت درست نہیں۔
آخر میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ مشر منظور نے پہلے دن سے کہا تھا:
"بہت جلد آپ لوگوں کو حقیقت کا پتہ چل جائے گا۔"

26/07/2026

#گیلامن شہی د نے وعدہ کیا تھا اور پورا کر کے دکھایا.
اللہ تعالیٰ اپ کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے ۔
ګيلامن شهي د ده پښتون قام يو بلبل وو چي چغار به ئي هميشه ده خپل قام وو

25/07/2026


خداي پاک دي له زندانه راخلاص که 🤲🤲🤲

24/07/2026

پښتون قامه ده دوه سپين ګيري مشران ستاسو له خه سباوون له پاره په ځان سختي شپي ورځي تيروي
ډير سخت ظلم ورسره روان دي
بي انتها تشدد پري روان دي
ده خدای په خاطر پښتون قامه بس که او اتفاق وکه او خپل مشران نور ده پنجابي استعمار ظلم ته مه پريږده
💔💔

ضلع خیبر، تحصیل باڑہ کی مختلف قبيلو میں پنجابی فوج نے سب سے پہلے زمینوں پر قبضہ کیا۔ اس کے بعد وہاں چیک پوسٹیں اور چونڑی...
23/07/2026

ضلع خیبر، تحصیل باڑہ کی مختلف قبيلو میں پنجابی فوج نے سب سے پہلے زمینوں پر قبضہ کیا۔ اس کے بعد وہاں چیک پوسٹیں اور چونڑیاں قائم کیں، اور پھر پورے علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ عوامی سڑکوں کو مکمل طور پر بند کر دیا، جو عام لوگوں کی آمد و رفت کے راستے ہیں۔

پشتون تحفظ موومنٹ نے پہلے دن سے یہی مطالبہ کیا ہے کہ بے جا چیک پوسٹیں ختم کی جائیں، اور چیک پوسٹوں پر بچوں، بزرگوں اور خواتین کی تذلیل بند کی جائے۔

پنجابی استعماری فوج بدامنی اور دہشت گردی کے نام پر آتی ہے، زمینوں، پہاڑوں اور سیاحتی مقامات پر قبضہ کرتی ہے، اور پھر وہاں چیک پوسٹیں اور فارم ہاؤس تعمیر کرتی ہے۔ یہ ریاستی غنڈہ گردی اور ریاستی دہشت گردی ہے، جسے پشتون تحفظ موومنٹ کسی بھی صورت قبول نہیں کرتی۔

پنجابی فوج پچاسی فیصد بجٹ اس نام پر کھاتی ہے کہ وہ عوام اور سرحدوں کا تحفظ کرتی ہے، لیکن اس کے باوجود دہشت گردی اور بدامنی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ پی ٹی ایم اس سوال پر قائم ہے کہ دہشت گردی آخر آتی کہاں سے ہے؟ کیا یہ پنڈی کے جی ایچ کیو سے نہیں آتی؟ یہ بات بالکل واضح ہے، اور عوام کو اس پر غور کرنا چاہیے۔

شرم کا مقام ہے کہ آپ اپنی حفاظت نہیں کر سکتے، تو عام عوام کی کیا حفاظت کریں گے؟ یہ بات بھی بالکل واضح ہے کہ بریگیڈ، تھانوں اور چوکیوں کا مقصد عوام کا تحفظ نہیں، بلکہ پشتون قوم کو غلام بنانا اور اس کے علاقوں پر قبضہ برقرار رکھنا ہے۔

ہم سور ڈنڈ کیمپ کے کرنل، میجر، حوالدار اور صوبیدار کو واضح طور پر کہتے ہیں کہ چیک پوسٹیں اور چونڑیاں ختم کی جائیں، اور راستے کھولے جائیں۔ نالہ چیک پوسٹ کی سڑک کو فوری طور پر کھولا جائے۔ اگر یہ سڑک نہ کھولی گئی تو نالہ چیک پوسٹ کے سامنے عام عوام اور پی ٹی ایم مستقل دھرنا دیں گے، اور تمام قبيلو میں اس کے خلاف عوامی مظاہرے جاری رکھیں گے۔

ہم خیبر، باڑہ کے تمام عوام کو خبردار کرتے ہیں اور پیغام دیتے ہیں کہ وہ پی ٹی ایم کا ساتھ دیں، اور اس ظالمانہ اور جابرانہ عمل کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

پشتون تحفظ موومنٹ
ضلع خیبر، تحصیل باڑہ کوآرڈینیٹر
مقیب آفریدی

Address

Gwand Kalay
Peshawar
21123

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Only PTM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share