Meena Khan Afridi

Meena Khan Afridi ISF Founding Member. Member PTI Core Committee and a Proud Insafian.

Provincial Minister for Local Government, Election and Rural Department KP & Higher Education, Archives and Libraries Department KP
EX, President Insaf Youth Wing Pakistan.

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا بھتی...
25/09/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا بھتیجا اور حاجی نواب خان کا بیٹا شایان آفریدی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ، 26 ستمبر 2026، صبح 11 بجے عیسیٰ خیل جنازگاہ رحمان بابا قبرستان میں ادا کی جائے گی،

تمام احباب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی درخواست ہے،

اللّہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

25/09/2026

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کی تاریخ آگے کرکے 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ کرنے کا اعلان کردیا

25/09/2026

چارسدہ کے تاریخی مناظر !!
سہیل آفریدی سے چارسدہ کے عوام کا پیار

25/09/2026

ہمارا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا چاہے یہ کنٹینرز لگائیں کیل ٹھوکے یا گولیاں چلائیں اس دفعہ نکلیں گے اس کرپٹ نظام اور جعلی حکومت کا بندوبست ونس فور آل کریں گے ،

وزیراعلی سہیل آفریدی

25/09/2026

‏پریس کانفرنس کی شروعات میں وزیراعلی سہیل آفریدی نے وہ ویڈیو سکرین پر چلا دی جس میں جعلی حکومت نے سڑکوں پر کیل لگائے ہوئے ہیں!!!

25/09/2026

آج انہوں نے غلط خبر پھیلائی کے یہاں سول سکٹریٹ میں خطرہ ہے جوکہ سراسر جھوٹ تھا جس مسجد کیلئے تھریٹ ایشو کیا تھا میں خود وہاں گیا نماز جمعہ ادا کی مگر ایسی کوئی بات نہیں تھی، سول سکٹریٹ کینٹ میں آتا ہے تو سوال یہ ہے کہ کینٹ کے اندر دہشتگرد کیسے آ سکتے ہیں؟

وزیراعلی سہیل آفریدی

24/09/2026

بدل رہا ہے پشاور، ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے خیبرپختونخوا!

وزیراعلی سہیل آفریدی اور صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے دلازک چوک انڈر پاس کا باقاعدہ افتتاح کردیا

صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا بھتیجے شایان آفریدی اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں،تمام احباب سے ان کی جلد اور مکمل صحتی...
24/09/2026

صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا بھتیجے شایان آفریدی اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں،

تمام احباب سے ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے،

اللّہ تعالیٰ شایان آفریدی کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین

23/09/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب!

گزشتہ تین چار دنوں سے سادہ کپڑوں میں ملبوس غنڈا گرد ہمارے کارکنوں، تنظیمی عہدیداروں اور منتخب نمائندوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،

مواصلات و تعمیرات کے وزیر شکیل خان پر قاتلانہ حملہ اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی مگر ناکام رہے، کل ہمارے وزیر آبپاشی ریاض خان کے گھر پر بھی سادہ کپڑوں میں ملبوس غنڈا گرد پہنچے۔

ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع میں بھی ہمارے کارکنوں اور منتخب نمائندوں کے ساتھ یہی سلوک کیا جا رہا ہے، مردان میں ایم این اے فضل خان کو اغوا کیا گیا، فخر جہان کے گھر پر بھی نامعلوم افراد نے دھاوا بولا، ہمارے منتخب نمائندے اور وزراء نشانے پر ہیں

اگر صوبائی کابینہ کے وزراء بھی ان غنڈا گردوں سے محفوظ نہیں تو باقی پاکستان کا کیا حال ہوگا، یہ لوگ عوامی طاقت سے ڈرے ہوئے ہیں، کوئی عقل رکھنے والا شخص اس طرح کے اقدامات نہیں کرتا،

خیبر پختونخوا کے صوبائی کابینہ ارکان کے ساتھ ایسا سلوک ناقابل قبول ہے، کچھ دن پہلے رانا ثناء اللہ کی طرف سے خیبر پختونخوا والوں کو دہشت گرد قرار دینے کے بیانات سامنے آئے،

مریم صفدر کا یہ کہنا کہ انہیں بھارت سے خطرہ نہیں بلکہ پاکستان کے باقی تین صوبوں سے خطرہ ہے، انتہائی تشویشناک بیان ہے،

آج خیبر پختونخوا کو باقی پاکستان سے کاٹ دیا جائے گا، تمام راستے خیبر پختونخوا کے لیے بند کر دیے جائیں گے، باقی پاکستان کھلا ہوگا لیکن صرف خیبر پختونخوا سے نہ کوئی جا پائے گا نہ آ پائے گا،

خیبر پختونخوا کو باقی پاکستان سے کاٹنے اور تمام راستے بند کرنے کا کیا مطلب لیا جائے؟ کیا کوئی سازش ہو رہی ہے، کیا مشرقی پاکستان جیسا سانحہ ریپیٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،

جو بھی سازش ہو رہی ہے اور اس کے پیچھے جو بھی لوگ ہیں انہیں واضح پیغام ہے، پاکستان ہمارا ہے، جو بھی پاکستان کو تقسیم کرنے یا خیبر پختونخوا کو پاکستان سے جدا کرنے کی سازش کرے گا اسے ہمارا واضح پیغام ہے، ہم پاکستانی تھے، ہم پاکستانی ہیں اور ان شاء اللہ پاکستانی رہیں گے،

سادہ کپڑوں میں ملبوس غنڈا گرد ہمارے بیوروکریسی، پولیس، ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو ڈرا اور دھمکا رہے ہیں، بیوروکریسی، پولیس، ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو میرا پیغام ہے، آپ نے ڈرنا نہیں ہے،

اگر صوبائی حکومت آپ سے کوئی غلط کام نہیں کروا رہی تو کسی ادارے یا محکمے کے غلط احکامات نہ مانیں، یہ کسی کے باپ کا پاکستان نہیں، یہ ہم سب کا پاکستان ہے، احتجاج کرنا ہر بندے کا آئینی اور قانونی حق ہے،

کہیں بھی ہماری شنوائی نہیں ہو رہی، ہمیں نہیں سنا جا رہا، ایسی صورت میں آئین ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے اور ہم یہ احتجاج ہر صورت کریں گے، جب تک آئین میں پرامن احتجاج کا حق موجود ہے ہم پرامن احتجاج کرتے رہیں گے،

خیبر پختونخوا اور پورے پاکستان کے عوام کو پیغام ہے، گھبرانا نہیں، ڈرنا نہیں، جو جتنا بڑا ظالم ہوتا ہے وہ اتنا ہی بڑا ڈرپوک ہوتا ہے، اپنے حق اور حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونا ہے، پرامن جدوجہد جاری رکھنی ہے، ان شاء اللہ بہت جلد ظلم کا دور ختم ہوگا،

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Meena Khan Afridi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Meena Khan Afridi:

Shortcuts

Share