Pakistan Peoples Party - Khyber Pakhtunkhwa

Pakistan Peoples Party - Khyber Pakhtunkhwa Official Provincial Account KP | Islam is our Faith. Democracy is our Politics. Socialism is our Economy. All Power to the People. Martyrdom Is Our Path.

Syed Tahir Abbas s/o Syed Farigh Bukhari

04/08/2026

‏پیپلز پارٹی سے استعفوں کا مطالبہ،فارم 47کی گونج!حکومتی اتحاد توڑنے کا فیصلہ؟

‏صدر زرداری نے بڑی چال چل دی؟محسن نقوی کا پیغام کام کر گیا؟

‏سینیٹر پلوشہ خان نے سب بتا دیا

04/08/2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سوات پہنچ گئے

گورنر فیصل کریم کنڈی نے سیدو شریف ہسپتال میں سوات دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

گورنر نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے اظہارِ ہمدردی کیا

گورنر فیصل کریم کنڈی نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی

گورنر نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا

04/08/2026

*پریس کانفرنس*

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا کی ھدایت پر بمورخہ 5 اگست بروز بدھ' بوقت 2 بجے دوپہر پشاور پریس کلب میں موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے شعبہء اطلاعات کے زیر اہتمام ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی جا رہی ھے جس سے پارٹی کے صوبائی رہنما خطاب کرینگے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کابینہ کے تمام صوبائی عہدیدار' پارٹی کے ذیلی ونگز' ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل صدور' سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری اطلاعات سے شرکت کی استدعا کی جاتی ھے۔

پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے تمام ساتھیوں سے شرکت کے متمنی ھیں۔

*سیدطاہرعباس ' گوہر انقلابی*
*ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات '*
*خیبرپختونخوا۔*

پی کے 61: سعید خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شاملمردان: پاکستان پیپلز پارٹی کے شمولیتی پروگرا...
04/08/2026

پی کے 61: سعید خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل

مردان: پاکستان پیپلز پارٹی کے شمولیتی پروگرام کے دوران پی کے 61 سے سعید خان، لوند خوڑ محال مکوڑی، اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی مردان کے ضلعی صدر اسد اللہ خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

منعقدہ تقریب سے ضلعی صدر اسد اللہ خان، صدر پی کے 61 ارشاد عزیز، جنرل سیکرٹری اعظم خان، انفارمیشن سیکرٹری پی کے 61 نعمان خان اور کونسل صدر جھانزیب جیالا نے خطاب کیا۔ مقررین نے پارٹی کے نظریے، عوامی خدمت اور تنظیمی استحکام پر روشنی ڈالی۔

ضلعی صدر اسد اللہ خان نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا، انہیں پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

اس موقع پر سعید خان نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے فروغ اور عوامی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تقریب میں تحصیل تخت بھائی کے نائب صدر ماسٹر اسم خان، تحصیل تخت بھائی کے انفارمیشن سیکرٹری حلیم خلجی سمیت دیگر پارٹی عہدیداران اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

03/08/2026

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ اور سندھ کے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور سندھ میں گورننس اور ایڈمنسٹریشن سے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں گورننس اور ایڈمنسٹریشن مزید بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Bilawal BhuttoZardari

03/08/2026

یہ صاف و شفاف انتخابات نہیں تھے، یہ دھاندلی الیکشن تھے، یہ گولی الیکشن تھے، یہ قاتل الیکشن تھے، یہ خونی الیکشن تھے۔
اس سب کے باوجود آپ نے پاکستان پیپلزپارٹی کو نو انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے۔
میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں آپ سے چوری کی گئی ہیں، وہ انشاء اللہ تعالیٰ میں آپ کو دلواؤں گا۔
آپ نے چار اگست کو باذل نقوی اور جاوید ایوب کو مظفرآباد سے جتوانا ہے اور مسلم لیگ ن کی سازش ناکام کرنا ہے۔
10اگست کو پونچھ کی باری ہے، میں پونچھ آرہا ہوں، میں انشاء اللہ تعالیٰ باغ میں جلسہ کروں گا۔
پاکستان پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، آپ اپنی تیاری کریں۔

03/08/2026

ہماری حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کی جدوجہد جاری رہے گی اور یہ تحریک اب کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک محدود نہیں رہے گی۔
انشاء اللہ تعالیٰ حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کی تحریک کو میں پورے پاکستان میں چلاؤں گا۔
میرا مسلم لیگ نواز کے دوستوں کے لئے بس اتنا پیغام ہے کہ آپ کو وہ آواز سنائی دے رہی ہے!! ذرا غور سے سنیں! ٹک ٹک ٹک ٹک
آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

03/08/2026

1

میں کشمیر کے غیور، غیرت مند اور بہادر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جس بہادری اور دلیری کے ساتھ آپ نے مسلم لیگ ن کی دھونس، دھاندلی اور گولیوں کا مقابلہ کیا ۔۔ میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے شہادت قبول کی، ہمارے رکن قومی اسمبلی کے ہاتھ میں گولی لگی، ہمارے ریاست آزاد جموں و کشمیر کے صدر پر حملہ ہوا
مگر
آپ ہمت نہیں ہارے، آپ پیچھے نہیں ہٹے اور آپ نے پوری دنیا کو دکھادیا کہ کیسے پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کے حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار سمیت عوام کے حقوق کے لئے لڑتی ہے۔

03/08/2026

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور سے ملاقات

سابق گورنر شوکت اللہ خان بھی ملاقات میں گورنر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ تھے

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

گورنر فیصل کریم کنڈی نے حاجی غلام احمد بلور کی سیاسی، جمہوری اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا

حاجی غلام احمد بلور نے جمہوریت، عوامی حقوق اور خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، گورنر

حاجی غلام احمد بلور نے باچا خان کے فلسفۂ امن، رواداری اور خدمتِ خلق کو اپنی سیاست کا حصہ بنایا، گورنر

اصولی سیاست، برداشت، مکالمے اور عوامی خدمت کے فروغ میں حاجی غلام احمد بلور کی خدمات قابلِ قدر ہیں، گورنر

بزرگ سیاسی رہنماؤں کے تجربات اور دانش سے استفادہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

حاجی غلام احمد بلور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی سیاسی و عوامی کاوشوں کو سراہا

تمام سیاسی قوتیں جمہوری استحکام، قومی یکجہتی اور عوامی فلاح کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں، حاجی غلام احمد بلور

اطلاع برائےامیدواران پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) خیبر پختونخواہ ۔تمام امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جنہوں نے  پیپلز سٹ...
03/08/2026

اطلاع برائےامیدواران

پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) خیبر پختونخواہ ۔

تمام امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جنہوں نے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدارت، جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات کے عہدوں کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں، وہ بروز جمعرات، مورخہ 06 اگست 2026، صبح 10:00 بجے بمقام پیپلز سیکرٹریٹ، ابدرہ روڈ، پشاور انٹرویو کیلئے تشریف لائے۔

ضروری ہدایات:

1. ہر امیدوار اپنے ساتھ اصل اسٹوڈنٹ کارڈ، اصل قومی شناختی کارڈ (CNIC)، مکمل سیاسی و تعلیمی سی وی (CV) اور دیگر متعلقہ و ضروری دستاویزات لازماً ہمراہ لائے۔
2. تمام امیدوار مقررہ وقت کی پابندی کریں اور بروقت تشریف لائیں۔
3. امیدواران سے درخواست ہے کہ وہ اکیلے تشریف لائیں اور اپنے ساتھ جلوس، گروپ یا غیر متعلقہ افراد لانے سے گریز کریں تاکہ انٹرویو کا عمل منظم، شفاف اور خوش اسلوبی سے مکمل کیا جا سکے۔
4. مقررہ وقت کے بعد آنے والے امیدوار کے بارے میں فیصلہ آرگنائزنگ کمیٹی کی صوابدید کے مطابق ہوگا۔

منجانب:
آرگنائزنگ کمیٹی
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) و پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) خیبر پختونخواہ

Address

Peshawar

Telephone

+923339067481

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Peoples Party - Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Peoples Party - Khyber Pakhtunkhwa:

Shortcuts

Share