25/07/2026
گلدرا چوک، مسلم آباد (محلہ مرحبا): مرحوم حبیب اللہ ولد حاجی نصر اللہ (عرف نصر کاکا) کی وفات پر ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومِ باغبانان کے مشران، خدمت کمیٹی کے اراکین اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس کا خلاصہ:
تلاوتِ کلامِ پاک: حاجی عارف نے تلاوت سے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیا۔
نظامت: اسٹیج اور نظامت کے فرائض حاجی محمد یوسف نے سرانجام دیے۔
خطاب: ڈاکٹر سہل ولد مفتی حبیب الرحمن نے "زندگی فانی ہے" کے موضوع پر جامع گفتگو کی۔
خراجِ تحسین: حاجی محمد یوسف نے مرحوم حبیب اللہ کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) کے باصلاحیت سرکاری ملازم تھے، جنہیں بہترین کارکردگی پر حکومت کی جانب سے متعدد بار ایوارڈز سے نوازا گیا۔ خدمت کمیٹی ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
اختتامی دعا: مفتی فواد ولد حاجی نثار نے مرحوم حبیب اللہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کروائی۔
کلماتِ تشکر: پروگرام کے اختتام پر حاجی ہدایت اللہ نے تمام شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تحریر حاجی محمد یوسف ایوارڈ یافتہ صدر خدمت کمیٹی باغبانان پشاور