PPP Digital Khyber Pakhtunkhwa

PPP Digital Khyber Pakhtunkhwa Official page of PPP Digital Khyber Pakhtunkhwa
(1)

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید۔ یہ صرف پاکستان پیپ...
05/09/2026

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید۔
یہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی قیادت ہے جو ملک میں شائستگی ، برداشت اور باہمی احترام کی سیاست کو فروغ دیتی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ خیبرپختونخوا کی صوبائی صدر سینیٹر روبینہ خالد کی خصوصی ہدایات پر آج ممبر صوبائی اسمبلی خیب...
05/09/2026

پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ خیبرپختونخوا کی صوبائی صدر سینیٹر روبینہ خالد کی خصوصی ہدایات پر آج ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا اور ڈویژنل صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ بنوں ڈویژن محترمہ فرزانہ شیرین نے تنظیمی امور کے سلسلے میں ضلع لکی مروت کا دورہ کیا۔

ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ لکی مروت اقبال حسین رہائش گاہ پر خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محترمہ فرزانہ شیرین نے پارٹی کی تنظیمی صورتحال، خواتین کارکنان کے مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کو نچلی سطح تک مزید منظم اور فعال بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ خواتین کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق خواتین کو سیاسی و جمہوری عمل میں مزید مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر عارف اللہ خان نے دیر اسمبلی ہال میں دوبندو درہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک...
05/09/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر عارف اللہ خان نے دیر اسمبلی ہال میں دوبندو درہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ضلعی امن کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیر بالا کی مشران نے ہمیشہ امن، بھائی چارے اور عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ دوبندو درہ کے عوام نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی ارباب زرک خان خلیل نے یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین (CBU/CBA)، کیپٹل میٹروپولیٹ...
05/09/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی ارباب زرک خان خلیل نے یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین (CBU/CBA)، کیپٹل میٹروپولیٹن یونین اور تمام تحصیلوں پشاور کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب پینل کو دلی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے انتخابی کامیابی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

ارباب زرک خان خلیل نے کہا کہ میونسپل ورکرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وہ اسمبلی فلور پر بھرپور آواز اٹھائیں گے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت میونسپل ورکرز کے حقوق، فلاح و بہبود اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائے گی۔

ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا، ڈویژنل صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ بنوں ڈویژن محترمہ فرزانہ شیرین نے سپورٹس ڈائری...
05/09/2026

ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا، ڈویژنل صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ بنوں ڈویژن محترمہ فرزانہ شیرین نے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ بنوں کا دورہ کیا، جہاں ریجنل سپورٹس ڈائریکٹر نے محترمہ فرزانہ شیرین کو ضلع بنوں میں کھیلوں کے فروغ، جاری سپورٹس سرگرمیوں اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

محترمہ فرزانہ شیرین نے کھیلوں کے میدانوں اور نوجوانوں کے لیے سہولیات کی بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور کھیلوں کے شعبے کی مزید بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا و ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بنوں ڈویژن محترمہ فرزانہ شیرین نے پریس کلب ب...
04/09/2026

ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا و ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بنوں ڈویژن محترمہ فرزانہ شیرین نے پریس کلب بنوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پریس کلب کے صدر پیر نیاز علی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صحافتی برادری کو درپیش مسائل اور ضلع بنوں کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محترمہ فرزانہ شیرین نے صحافت کے شعبے میں بنوں کے صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور غیر جانب دار صحافت معاشرے کی بہتری اور جمہوری اقدار کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ صحافتی برادری کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر پریس کلب کے صدر پیر نیاز علی نے محترمہ فرزانہ شیرین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا و ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بنوں ڈویژن محترمہ فرزانہ شیرین نے چیمبر آف ک...
04/09/2026

ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا و ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بنوں ڈویژن محترمہ فرزانہ شیرین نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بنوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر چیمبر آف کامرس بنوں ناصر بنگش، نائب صدر حاجی حکمت اللہ جان نورڑ، جنرل سیکرٹری غلام قیاز خان، سینئر نائب صدر صبغت اللہ خان، ایگزیکٹو ممبران پیر نور محمد شاہ اور ذیشان خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بنوں کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل، صنعت و تجارت کے فروغ، روزگار کے مواقع اور مقامی معیشت کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

محترمہ فرزانہ شیرین نے کہا کہ کاروباری برادری کسی بھی علاقے کی معاشی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اس لیے ان کے مسائل کے حل اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

انہوں نے چیمبر آف کامرس کی جانب سے بنوں کی تاجر برادری اور صنعتکاروں کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو متعلقہ فورمز پر مؤثر انداز میں اٹھایا جائے گا۔

ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا فرزانہ شیرین کا ہمراہ وجاہت اللہ خان پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ بنوں ...
04/09/2026

ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا فرزانہ شیرین کا ہمراہ وجاہت اللہ خان پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ بنوں کے صدر ملک شکیل احمد سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور نوجوانوں کے کردار سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری پرویز احمد، پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری زاہد نواز خان اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ بنوں کے سابق صدر سراج خان بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے، نوجوان کارکنان کو متحرک کرنے اور باہمی مشاورت کے ذریعے تنظیمی امور کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے یو این ویمن (UN Women) کے وفد نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی.اس موقع پر چیف...
04/09/2026

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے یو این ویمن (UN Women) کے وفد نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی.

اس موقع پر چیف وہپ خیبرپختونخوا اسمبلی ایم پی اے اکبر ایوب خان بھی موجود تھے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی ویمن پارلیمانی کاکس کی جانب سے سینیئر وائس چئیر پرسن و ایم پی اے شازیہ طہماس، جنرل سیکرٹری WPC ایم پی اے ریحانہ اسماعیل بھی اس نشست میں موجود تھے جبکہ یو این ویمن اور UNFPA کی جانب سے سمن احسن، شاہدہ شاہ سلمہ زیب اور ماہ جبین شریک ہوئیں ۔

ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں خواتین کی سیاسی و سماجی شمولیت، خواتین کے حقوق کے تحفظ، فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی مؤثر نمائندگی اور صنفی مساوات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر خواتین کو بااختیار بنانے، پارلیمانی سطح پر ان کے کردار کو مزید مؤثر بنانے اور خواتین کی سیاسی شرکت کے فروغ کے لیے خیبرپختونخوا ویمن پارلیمنٹری کاکس کو مزید فعال کرنے اور دیگر مختلف اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

04/09/2026

صوبائی حقوق کا ضامن ، جمہوری روایات اور آئین پاکستان کا پاسدار صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری صاحب ‼️

Address

Peshawar
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP Digital Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PPP Digital Khyber Pakhtunkhwa:

Shortcuts

Share