Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Official page of Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan
(5)

07/08/2026

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی گزشتہ ہفتے کی مصروفیات

‎وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ایکس (ٹوئٹر) پیغام
06/08/2026

‎وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ایکس (ٹوئٹر) پیغام

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کا پیغام!"یومِ استحصالِ کشمیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب طاقت کو قان...
05/08/2026

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کا پیغام!

"یومِ استحصالِ کشمیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب طاقت کو قانون پر، جبر کو انصاف پر اور قبضے کو عوامی خواہشات پر مسلط کر دیا جائے تو قومیں اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہو جاتی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ بھارت نے اس عرصہ کے دوران کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حق" حق خودارادیت " سے محروم رکھنے کیلئے ظلم و ستم کی انتہاء کررکھی ہے ۔

جب فاشسٹ بھارت نے دیکھا کہ تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوںکے باوجود کشمیری عوام اپنے حق کیلئے ڈٹ کرکھڑ ے ہیں تو فاشسٹ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو بھارت کے آئین میں شامل مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت (آرٹیکل۔370 ) کاخاتمہ کرکے مظلوم کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی ایک نئی داستان کا آغاز کیا جو انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
ہم بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سات سالوں سے جاری بدترین ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کی خواہشات اور استصواب رائے سے مسئلہ کشمیر حل کیا جائے کیونکہ اس پورے خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی فورمز پر جس انداز میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کیا، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ ہمیں یقین ہے کہ کشمیری شہداءکا خون ضروررنگ لائے گا،ظلم کی طویل داستان اپنے انجام کو پہنچے گی اور کشمیری مسلمان حق خودارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔"
وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی

05/08/2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب!

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر میں خیبرپختونخوا پولیس کے ان بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے امن و امان کے...
05/08/2026

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر میں خیبرپختونخوا پولیس کے ان بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ریاست کی عملداری کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی لازوال قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں اور پوری قوم ان کی مقروض ہے۔

میں شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے صبر، حوصلے اور استقامت کی عظیم مثال قائم کی۔ خیبرپختونخوا حکومت شہداء کے ورثاء کی عزت، فلاح و بہبود اور مستقل سرپرستی کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے۔ مفت پلاٹس، شہید پیکیج میں نمایاں اضافہ، بھرتیوں میں خصوصی کوٹہ اور دیگر فلاحی اقدامات اسی عزم کا عملی اظہار ہیں۔

ایک مضبوط، جدید اور عوام دوست پولیس فورس ہی پائیدار امن کی ضامن ہے۔ چیئرمین عمران خان کے وژن کے تحت صوبائی حکومت نے پولیس کا بجٹ 67 ارب روپے سے بڑھا کر 191.3 ارب روپے کر دیا ہے، جبکہ جدید سیف سٹی منصوبوں، ڈرون پولیسنگ، آپریشنل سپورٹ اور 4 ہزار سے زائد نئے اہلکاروں کی بھرتی کے ذریعے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
آج ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال خیبرپختونخوا کے لیے اپنی پولیس فورس کو ہر ممکن وسائل اور تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

"اللہ تعالیٰ ہمارے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور خیبرپختونخوا پولیس کو عوام کی خدمت، قانون کی بالادستی اور امن کے قیام کے مقدس مشن میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ خیبرپختونخوا پولیس زندہ باد"
محمد سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

‎وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کی زیر صدارت صوبے میں ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات پر اہم اجلاس
04/08/2026

‎وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات پر اہم اجلاس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کی زیر صدارت صوبے میں ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات پر اہم اجلاس
04/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات پر اہم اجلاس

04/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا رات گئے مرکزی جلسہ گاہ کا دورہ اور میڈیا سے گفتگو

04/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا رات گئے مرکزی جلسہ گاہ کا دورہ

وزیراعلیٰ نے کل ہونے والے عوامی اجتماع کے انتظامات اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

وزیراعلیٰ نے کارکنوں سے ملاقات کی، ان کے جوش و جذبے کو سراہا اور کامیاب اجتماع کے لیے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی

وزیراعلیٰ نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کامیاب اور منظم اجتماع کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے اور شرکاء کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share