Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa

Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa The Khyber Pakhtunkhwa Assembly is the unicameral legislative body of the Khyber Pakhtunkhwa province

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے وژن کے تحت نوجوانوں کو پارلیمانی امور میں عملی کردار ادا کرنے کے مواقع فر...
04/08/2026

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے وژن کے تحت نوجوانوں کو پارلیمانی امور میں عملی کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں*

پشاور: اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے وژن کے مطابق نوجوان نسل، خصوصاً طالبات، کو جمہوری اقدار، قانون سازی کے عمل اور پارلیمانی نظام سے عملی طور پر روشناس کرانے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں آج طالبات پر مشتمل ایک وفد نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی سید وقار شاہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں اسمبلی کی آئینی حیثیت، قانون سازی کے مراحل، پارلیمانی روایات، قائمہ کمیٹیوں کے کردار، عوامی نمائندگی کے نظام اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر طالبات کو ایک کھلا اور دوستانہ ماحول فراہم کیا گیا جہاں انہوں نے بلا جھجھک تعلیم، طالبات کو درپیش مسائل، قیادت، خواتین کی شمولیت اور دیگر سماجی امور پر اپنے خیالات، سوالات اور تجاویز پیش کیں۔

سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی سید وقار شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا واضح وژن ہے کہ نوجوانوں کو صرف پارلیمانی نظام سے آگاہ ہی نہ کیا جائے بلکہ انہیں قومی و صوبائی سطح پر پالیسی سازی، جمہوری عمل اور پارلیمانی سرگرمیوں میں عملی کردار ادا کرنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی مثبت سوچ، صلاحیتوں اور توانائی کو بروئے کار لا کر ہی مضبوط جمہوری روایات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کی نشست محض ایک تعارفی ملاقات نہیں بلکہ نوجوانوں کے ساتھ ایک مسلسل رابطے کا آغاز ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ مستقبل میں بھی ایسے پلیٹ فارمز مہیا کرے گا جہاں طلبہ و طالبات نہ صرف اپنی آراء پیش کر سکیں بلکہ عملی تربیت اور پارلیمانی سرگرمیوں کے ذریعے اسمبلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع بھی حاصل کریں تاکہ نوجوانوں کی تجاویز کو مؤثر انداز میں عوامی خدمت اور پالیسی سازی کا حصہ بنایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی وژن کے تحت خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) کے ذریعے نوجوانوں، خواتین اور بچوں کی استعدادِ کار میں اضافے، جمہوری شعور کے فروغ اور پارلیمانی استعداد سازی کے لیے مشترکہ اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں اسمبلی میں چائلڈ کاکس اور ویمن پارلیمنٹری کاکس بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ نوجوانوں کو مستقبل میں ان پروگراموں کے ذریعے عملی شمولیت اور تربیت کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

دورے کے اختتام پر طالبات کو اسمبلی ہال، کمیٹی رومز، لائبریری، تاریخی گیلری اور اسمبلی کی دیگر اہم جگہوں کا دورہ بھی کرایا گیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا اسمبلی کی تاریخ، روایات اور جمہوری سفر سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

وفد نے اس اقدام کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے نوجوان دوست وژن کو سراہا اور خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کا شکریہ ادا کیا.

4 اگست، یومِ شہدائے پولیسخیبر پختونخوا پولیس کے بہادر شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے وطن کے امن اور عوام کے ...
04/08/2026

4 اگست، یومِ شہدائے پولیس
خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے وطن کے امن اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی لازوال قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہداء کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پاکستان کو دائمی امن و استحکام عطا فرمائے۔ آمین۔

بابر سلیم سواتی
اِسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

03/08/2026

As envisioned by Speaker KP Assembly Babar Saleem Swati, the KP Assembly, in collaboration with UNFPA, hosted a technical session on ending child marriage in Khyber Pakhtunkhwa.

Provincial Assembly members united to advance policy dialogue and protect the rights of every child.

مانسہرہ کے علاقے جبوڑی میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث دو معصوم طالبات کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔اللہ تعالیٰ مرحوم...
03/08/2026

مانسہرہ کے علاقے جبوڑی میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث دو معصوم طالبات کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم بچیوں کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے، جبکہ زندہ بچ جانے والی بچی کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔ ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔

بابر سلیم سواتی
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

سوات کے علاقے کبل میں دہشت گرد حملہ امن اور انسانیت پر بزدلانہ وار ہے۔ شہداء کو خراجِ عقیدت، لواحقین سے دلی تعزیت اور زخ...
02/08/2026

سوات کے علاقے کبل میں دہشت گرد حملہ امن اور انسانیت پر بزدلانہ وار ہے۔ شہداء کو خراجِ عقیدت، لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

خیبرپختونخوا کے عوام کی امن کے لیے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، اور ایک پُرامن و محفوظ خیبرپختونخوا ہماری اولین ترجیح ہے۔

بابر سلیم سواتی
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

پشاور: سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی،  سے ان کے چیمبر میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا طارق بشیر چٹھا نے ملاقات کی۔ خیبرپختونخ...
30/07/2026

پشاور: سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی، سے ان کے چیمبر میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا طارق بشیر چٹھا نے ملاقات کی۔ خیبرپختونخوا میں بطور اکاؤنٹنٹ جنرل تعیناتی کے بعد یہ ان کی سپیکر اسمبلی سے پہلی تعارفی ملاقات تھی۔

اسپیکر اسمبلی نے نو تعینات اکاؤنٹنٹ جنرل کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں سیکرٹری خیبرپختونخوا اسمبلی سید وقار شاہ، پرنسپل سیکرٹری ٹو سپیکر میاں سریر اور اسمبلی کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی کے مالیاتی امور کو مزید شفاف، مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بینک آف خیبر کے اشتراک سے اسمبلی ملازمین کے لیے مجوزہ کار مونیٹائزیشن پلان ہاؤس فنانسنگ سہولیات پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس حوالے سے ایسا مؤثر ادائیگی نظام وضع کرنے پر بھی بات ہوئی جس کے ذریعے ملازمین کی اقساط تنخواہوں سے آسانی کے ساتھ ادا کی جا سکیں۔

سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اسمبلی میں مالیاتی نظم و نسق کو مزید مضبوط، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ عوامی وسائل کا مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر بابر سلیم سواتی کے وژن کے مطابق ادارے میں کفایت شعاری اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے متعدد اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور میں اسمبلی میں قائم ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے مشینری اور آلات کی مرمت و بحالی سے نئے آلات کی خریداری پر آنے والے کروڑوں روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے، جبکہ مجوزہ مالیاتی اصلاحات سے بھی سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کو مزید فروغ ملے گا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل و امورِ نوجوانان کا اجلاس جمعرات کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں چیئرمی...
30/07/2026

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل و امورِ نوجوانان کا اجلاس جمعرات کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں چیئرمین قائمہ کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی محمد ظاہر شاہ خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ممبران قائمہ کمیٹی اور اراکین صوبائی اسمبلی فرزانہ شیرین اور ایمن جلیل جان سمیت سیکرٹری کھیل و امورِ نوجوانان، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹرز سپورٹس، محکمہ قانون، ایڈووکیٹ جنرل آفس اور صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
سیکرٹری کھیل و امورِ نوجوانان نے کمیٹی کو محکمہ کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور جدید سپورٹس سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں، سپورٹس کمپلیکسز، یوتھ سینٹرز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، انہیں مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2026- 25کے دوران محکمہ نے ترقیاتی منصوبوں، سپورٹس انفراسٹرکچر، ضم شدہ اضلاع میں کھیلوں کے فروغ، یوتھ کمپلیکسز اور احساس نوجوان پروگرام کے تحت روزگار، کاروباری مواقع اور جدید سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی۔ اس کے علاوہ ضلعی و بین الاضلاعی کھیلوں کے مقابلے، میراتھن، روایتی کھیلوں، تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں اور قومی سطح کے مختلف سپورٹس ایونٹس کا کامیاب انعقاد بھی کیا گیا۔
سیکرٹری سپورٹس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی مثبت کردار سازی، ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ، خواتین اور خصوصی افراد کے لیے مساوی مواقع اور جدید سپورٹس سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ خیبر پختونخوا کے نوجوان قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی کے رکن فرزانہ شیرین نے بنوں میں ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے دفتر میں فرنیچر کی عدم دستیابی کے حوالے سے وضاحت طلب کی۔ سیکرٹری سپورٹس نے بتایا کہ عمارت کی تکمیل کے بعد مطلوبہ فرنیچر اور دیگر ضروری سامان فراہم کر دیا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین قائمہ کمیٹی محمد ظاہر شاہ خان نے سیکرٹری سپورٹس اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں صوبائی سپورٹس پالیسی، سپورٹس سہولیات، سپورٹس کمپلیکسز اور مردان، مینگورہ اور ایبٹ آباد میں جاری اور مکمل ہونے والی ترقیاتی سکیموں سے متعلق جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس بدھ کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں چیئرمین قائمہ کمیٹی و رکن ص...
29/07/2026

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس بدھ کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں چیئرمین قائمہ کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر صحت خلیق الزمان، ممبران قائمہ کمیٹی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین اصف مسعود، اکرام اللہ غازی، حامد الرحمٰن، اعجاز،محمد عدنان خان، سریش کمار، بیری لال، عسکر پرویز، محترمہ ثوبیہ شاہد، محترمہ اسماء عالم، محترمہ ریحانہ اسماعیل اور محترمہ جمیلہ پراچہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت بمع متعلقہ افسران اکاؤنٹنٹ جنرل آفس، محکمہ قانون، محکمہ خزانہ اور صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے، جہاں صوبے میں صحت کے شعبے سے متعلق مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی اصف مسعود نے ضلع اپر وزیرستان میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) آفس سمیت تمام بنیادی مراکز صحت کو شمسی توانائی (سولرائزیشن) پر منتقل کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث صحت کی خدمات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ اس پر سیکرٹری صحت نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت صوبے کے بیشتر سرکاری صحت مراکز کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ اپر وزیرستان کے تمام متعلقہ صحت مراکز کو بھی جلد اس منصوبے میں شامل کر لیا جائے گا تاکہ وہاں بلا تعطل طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

رکن صوبائی اسمبلی حامد الرحمٰن نے محکمہ صحت میں مختلف کیڈرز میں ضرورت سے زائد بھرتیوں اور مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھایا۔ اس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی مشتاق احمد غنی نے حقائق جاننے کے لیے ایک ذیلی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ کمیٹی پندرہ روز کے اندر اپنی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کرے گی، جس میں مختلف کیڈرز میں ہونے والی بھرتیوں، ان کے طریقہ کار، شفافیت اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ ضروری اصلاحات کے لیے مؤثر سفارشات مرتب کی جا سکیں۔

اجلاس میں اقلیتی اراکین سریش کمار اور عسکر پرویز نے محکمہ صحت میں اقلیتوں کے لیے مختص دو فیصد ایم ایس/او ڈی ایم ایس کوٹے پر عملدرآمد میں تاخیر کا معاملہ بھی اٹھایا۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ اس حوالے سے محکمہ قانون سے مشاورت جاری ہے اور جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی تاکہ اس مسئلے کا مستقل اور قانونی حل ممکن بنایا جا سکے۔

رکن صوبائی اسمبلی اعجاز محمد نے نحقی ہیلتھ سینٹر میں تعینات ڈی ایم ایس کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے باوجود ان کی تعیناتی برقرار رہنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ سیکرٹری صحت نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جلد مناسب انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متعلقہ قواعد کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ کمیٹی نے اس موقع پر محکمہ صحت میں احتساب، شفافیت اور میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو۔

رکن صوبائی اسمبلی عدنان خان نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ایوب میڈیکل کالج کی عمارت زلزلے سے متاثر ہوئی تھی، جسے اب آئرن شیڈ کے ذریعے مضبوط اور محفوظ بنایا جا رہا ہے تاکہ طلبہ، عملے اور مریضوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر چیئرمین قائمہ کمیٹی مشتاق احمد غنی نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ایم آر آئی مشین اور اس سے متعلقہ ریکارڈ کے جائزے کے لیے قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ طلب کی۔ کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ شہلا بانو نے بتایا کہ رپورٹ مکمل ہو چکی ہے اور اسے آئندہ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔
انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو مزید ہدایت کی کہ صحت کے شعبے سے متعلق تمام معاملات میں شفافیت، میرٹ، مؤثر نگرانی اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، کیونکہ عوامی فلاح اور صحت کی بہتر خدمات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

29/07/2026

رکن صوبائی اسمبلی وچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صحت ایم پی ای مشتاق احمد غنی آج ہونے والی کاروائی کی تفصیل سے آگاہ کر رہے ہیں۔

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کی اسپیکر چیمبر م...
24/07/2026

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کی اسپیکر چیمبر میں ملاقات۔

Address

Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa:

Shortcuts

Share