Khyber Pakhtunkhwa RTS Commission, Peshawar

Call Website Contact the organization

Khyber Pakhtunkhwa RTS Commission, Peshawar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khyber Pakhtunkhwa RTS Commission, Peshawar, Government Organization, DMO RTS Commission Office, Gate No. 3, Deputy Commissioner Complex, Khyber Road Peshawar, Peshawar.

To Provide for delivery of public services to the people of the Province KP within the stipulated time limit,including liabilities of Govt servants in case of default,administrative efficiency & for the matters connected therewith & incidental thereto

14/11/2026

ضلع پشاور کے آر ٹی ایس ایمبیسیڈرز کی ڈی ایم او تاشفین اسرار کے ساتھ آن لائن میٹنگ، عوامی آگاہی پر زورضلع پشاور: ڈسٹرکٹ م...
13/11/2026

ضلع پشاور کے آر ٹی ایس ایمبیسیڈرز کی ڈی ایم او تاشفین اسرار کے ساتھ آن لائن میٹنگ، عوامی آگاہی پر زور

ضلع پشاور: ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) تاشفین اسرار کی زیرِ صدارت ضلع پشاور کے رائٹ ٹو پبلک سروسز (RTS) ایمبیسیڈرز کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں آرٹی ایس ایمبیسیڈر اور معروف سماجی کارکن قمرنسیم ،آرٹی ایس ایمبیسیڈر جرنلسٹ اینکر پرسن اور ریڈیو ہوسٹ حائستہ رحمان،آرٹی ایس ایمبیسیڈرجرنلسٹ شاہد جان، آر ٹی ایس ایمبیسیڈر وسماجی کارکن نائلہ رحمان ،محمد بلال عرف بیبو ٹرانس کمیونٹی ، میر مرتضیٰ بھٹو سماجی کارکن نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران تمام ایمبیسیڈرز کا ڈی ایم او تاشفین اسرار کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایم او نے شرکاء کو آر ٹی ایس کے اغراض و مقاصد، خدمات اور عوامی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

انہوں نے بتایا کہ آر ٹی ایس اس وقت صوبے بھر میں عوام کو 170 مختلف سروسز اور خدمات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے تمام ایمبیسیڈرز پر زور دیا کہ وہ عوام میں شعور و آگاہی پیدا کریں اور لوگوں کو آر ٹی ایس قانون اور اس کے تحت دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس قانون سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ڈی ایم او تاشفین اسرار کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت ایک نیک اور قابلِ تحسین کام ہے۔ آر ٹی ایس ایمبیسیڈرز اس نظام کے ہاتھ پاؤں ہیں اور ان کے تعاون سے آر ٹی ایس کا پیغام گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے۔

میٹنگ کے دوران ایمبیسیڈرز نے آر ٹی ایس سے متعلق مختلف سوالات بھی کیے، جن کے ڈی ایم او تاشفین اسرار نے تفصیلی جوابات دیے اور انہیں مزید رہنمائی فراہم کی۔

میٹنگ کا بنیادی مقصد آر ٹی ایس ایمبیسیڈرز کو فعال بنانا اور عوام تک سرکاری خدمات اور ان کے قانونی حقوق سے متعلق آگاہی پہنچانے کے عمل کو مزید مؤثر بنانا تھا۔
Right To Public Services Commission, Govt. of Khyber Pakhtunkhwa
Qamar Naseem
Murtaza Ahmad
Shahid Jan

دلہ زاک روڈ گل آباد میں دی ایلیٹ لینگویجز , آئی ٹی ہب اینڈ اقراء سکول میں بطور ایمبیسیڈر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبرپخ...
12/11/2026

دلہ زاک روڈ گل آباد میں دی ایلیٹ لینگویجز , آئی ٹی ہب اینڈ اقراء سکول میں بطور ایمبیسیڈر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبرپختونخوا اور ڈی ایم او آفس پشاور کے تعاون سے طلباء و طالبات کے لیے ایک خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں کمیشن کے اغراض و مقاصد، عوام کے قانونی حقوق اور سرکاری محکموں کی جانب سے مقررہ مدت میں خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر طلباء کو بتایا گیا کہ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن عوام کو سرکاری خدمات میں غیر ضروری تاخیر، غفلت اور مشکلات سے نجات دلانے کے لیے ایک مؤثر قانونی پلیٹ فارم ہے۔ نوجوان نسل کو اس قانون اور اپنے شہری حقوق سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ نہ صرف خود باخبر شہری بنیں بلکہ اپنے خاندانوں اور معاشرے میں بھی قانونی شعور کو فروغ دے سکیں۔ خیبرپختونخوا کے ہر طبقے، بالخصوص نوجوان نسل تک عوامی خدمات کے اس اہم قانون کا پیغام پہنچایا جائے۔
مرتضیٰ احمد ایمبیسیڈر، رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبرپختونخوا، پشاور


Right To Public Services Commission, Govt. of Khyber Pakhtunkhwa
Murtaza Ahmad

ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید (Renewal) اب دستک کے ذریعے آسان، شفاف اور پیپر لیس!خیبر پختونخوا عوامی خدمات کے رائٹ ٹو پبلک سر...
12/11/2026

ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید (Renewal) اب دستک کے ذریعے آسان، شفاف اور پیپر لیس!
خیبر پختونخوا عوامی خدمات کے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کی زیر نگرانی، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کو شفاف اور وقت پر بہتر بنانے کے لیے۔
درکار دستاویزات: شناختی کارڈ (CNIC) اور ایکسپائر شدہ ڈرائیونگ لائسنس
1️⃣ دستک پر آن لائن درخواست
2️⃣ نادرا بائیو میٹرک تصدیق (اسی دن)
3️⃣ میڈیکل معائنہ اور فیس کی ادائیگی اسی دن (بذریعہ ایزی پیسہ / ڈیجیٹل بینکنگ)
4️⃣ موٹر لائسنسنگ اتھارٹی کی منظوری: 24 گھنٹوں میں
5️⃣ کارڈ فیس کی ڈیجیٹل ادائیگی اور ای ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء (اسی دن)
کیا ڈرائیونگ ٹیسٹ دینا ہوگا؟
✅ لائسنس 3 سال کے اندر ایکسپائر ہوا ہے: کوئی ٹیسٹ نہیں
⚠️ لائسنس 3 سال سے زیادہ عرصے سے ایکسپائر ہے: منظوری سے پہلے تھیوری اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے، جو آپ کی سہولت کی تاریخ پر ہوگا

Right To Public Services Commission, Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

11/11/2026

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن پشاور کے دفتر سے متعلق رہنمائی، عوامی خدمات میں شکایات اور معلومات کے لیے حسن خیل بلاک، ڈپٹی کمشنر کمپلیکس، گیٹ نمبر 3، خیبر روڈ پشاور تشریف لائیں


Right To Public Services Commission, Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

  Right To Public Services Commission, Govt. of Khyber Pakhtunkhwa
09/11/2026


Right To Public Services Commission, Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

پشاورڈی ایم او آفس پشاور کے اشتراک سے ایمبیسڈر ڈسٹرکٹ پشاور، آر ٹی ایس کمیشن، نائلہ رحمان نے حنا حبیب ووکیشنل سینٹر، سیٹ...
07/11/2026

پشاور

ڈی ایم او آفس پشاور کے اشتراک سے ایمبیسڈر ڈسٹرکٹ پشاور، آر ٹی ایس کمیشن، نائلہ رحمان نے حنا حبیب ووکیشنل سینٹر، سیٹھی ٹاؤن حاجی کیمپ پشاور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سینٹر کی سی ای او حنا حبیب، جو کہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبر بھی ہیں، کے ساتھ ایک اہم آفیشل میٹنگ کی۔

میٹنگ کے دوران ایمبیسڈر نائلہ رحمان نے آر ٹی ایس کمیشن کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی، عوام کو حاصل حقوق اور شکایات کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا اور آگاہی بروشرز بھی فراہم کیے۔

سی ای او حنا حبیب نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ جیسے ہی ہماری کلاسز باقاعدہ طور پر شروع ہوں گی، تو ہم ایمبیسڈر صاحبہ اور ڈی ایم او آفس پشاور کو مدعو کریں گے تاکہ وہ ہمارے اسٹوڈنٹس کو آر ٹی ایس کے حوالے سے آگاہی سیشن دیں۔

آگاہی ہی بااختیار معاشرے کی بنیاد ہے۔


Right To Public Services Commission, Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

07/11/2026

پریس ریلیز
رائٹ ٹو پبلک سروسز (آر ٹی ایس) کمیشن، خیبر پختونخوا
06 نومبر 2026

آر ٹی ایس کمیشن کی جانب سے خدمات کی فراہمی میں تاخیر 12 افسران کو شوکاز نوٹسز جاری

عوامی خدمات کے بروقت فراہمی میں کوتاہی ناقابل تلافی ہے۔ چیف کمشنر

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نے مقررہ مدت کے اندر خدمات فراہم نہ کرنے اور کمیشن کے سرکاری خطوط کا جواب نہ دینے پر متعلقہ اپیلیٹ اتھارٹیز کو 12 شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

یہ مقدمات مختلف عوامی خدمات کی فراہمی میں تاخیر سے متعلق ہیں، جن میں اسلحہ لائسنس کا اجراء، ایف آئی آر کا اندراج، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا اجراء، فرد کی فراہمی اور تعلیمی اسناد کی تصدیق شامل ہیں۔ متعلقہ حکام میں سیکٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ، ریجنل پولیس افسران، ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور دیگر متعلقہ افسران شامل ہیں۔

کمیشن نے ان شکایات کے حوالے سے متعلقہ اپیلیٹ اتھارٹیز کو پہلے ہی سرکاری خطوط ارسال کیے تھے اور ان سے جواب طلب کیا تھا، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود کسی بھی کیس میں جواب موصول نہیں ہوا، جس کے بعد متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔

ان نوٹسز کے ذریعے متعلقہ افسران سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ وہ کمیشن کی سرکاری مراسلت کا مقررہ وقت کے اندر جواب دینے میں کیوں ناکام رہے۔

آر ٹی ایس کمیشن نے اس امر پر زور دیا ہے کہ کمیشن کی مراسلت کا بروقت جواب دینا اور اس کی ہدایات پر عمل درآمد ادارہ جاتی احتساب اور رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ 2014 کے مؤثر نفاذ کے لیے نہایت ضروری ہے۔
Right To Public Services Commission, Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

A REMARKABLE MILESTONE FOR PUBLIC SERVICE DELIVERY!The Khyber Pakhtunkhwa Right to Public Services Commission (RTPSC) is...
06/11/2026

A REMARKABLE MILESTONE FOR PUBLIC SERVICE DELIVERY!

The Khyber Pakhtunkhwa Right to Public Services Commission (RTPSC) is pleased to announce that its Complaint Management System (RTS CMS) has been successfully integrated into the Dastak App.

Citizens can now conveniently access the RTS CMS through the Dastak App to:

✅ Lodge complaints with the RTS Commission.
✅ Track the progress of their complaints.
✅ Access the complaint facility conveniently through their mobile phones.

This initiative is an important step towards promoting public accessibility, transparency, accountability, and efficient service delivery.

📲 Download the Dastak App and benefit from this facility.

Let's spread awareness and make public services more accessible to everyone!




Right To Public Services Commission, Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

کیا آپ جانتے ہیں؟بروقت سرکاری خدمات کا حصول آپ کا قانونی حق ہے!خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ 2014 کے تحت اگر آپ ...
05/11/2026

کیا آپ جانتے ہیں؟

بروقت سرکاری خدمات کا حصول آپ کا قانونی حق ہے!

خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ 2014 کے تحت اگر آپ کو مقررہ مدت میں سرکاری خدمت فراہم نہ کی جائے تو متعلقہ افسر، اپیلیٹ اتھارٹی یا کمیشن سے رجوع کریں۔

آپ کا حق، ہماری ذمہ داری!

☎️ 091-9216375
🌐 [www.kprts.gov.pk](http://www.kprts.gov.pk)

\


Right To Public Services Commission, Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

Address

DMO RTS Commission Office, Gate No. 3, Deputy Commissioner Complex, Khyber Road Peshawar
Peshawar

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923369105335

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Pakhtunkhwa RTS Commission, Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Khyber Pakhtunkhwa RTS Commission, Peshawar:

Shortcuts

Share