20/07/2026
ضلع چارسدہمورخہ: 19-07-2026
ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس خیبر پختونخوا، جناب غلام سعید خان، اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ، جناب ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایات کی تعمیل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل چارسدہ نے ضلع چارسدہ میں قائم پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔
دورانِ معائنہ پٹرولیم مصنوعات کے دستیاب اسٹاک کا جائزہ لیا گیا جو تسلی بخش پایا گیا۔ پٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے پٹرول پمپس ہر وقت کھلے رکھیں اور صارفین کو پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں۔
مزید ہدایت کی گئی کہ ذخیرہ اندوزی (Hoarding) اور ناجائز منافع خوری (Profiteering) کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کسی بھی پٹرول پمپ پر ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری پائی گئی تو متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی