Chief Minister KP

Chief Minister KP Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chief Minister KP, Government Official, Peshawar.

29/08/2026

خیبرپختونخوا حکومت کا شہری مسائل کے حل کیلئے ڈیجیٹل اقدام!

گندگی، کوڑا کرکٹ، پانی اور دیگر بلدیاتی مسائل کا حل اب چند کلکس کی دوری پر۔

اپنا مسئلہ رپورٹ کریں، اپنی شکایت متعلقہ حکام تک پہنچائیں اور اس کے ازالے کی پیش رفت سے باخبر رہیں۔

احساسِ بلدیہ ایپ — آپ کی شکایت، حکومت کی ذمہ داری۔

ابھی پلے اسٹور سے ڈاونلوڈ کرکے اپنی رجسٹریشن کریں اور اپنی شکایات درج کریں.

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.citizolve.ehsas_baldia

29/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا 57 ویں صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب!

- سپریم کورٹ نے عمران خان کا ان کی بہن اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں علاج کرانے کا حکم دیا تھا، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر فراڈ کیا۔ عمران خان کو رات کے اندھیرے میں جعلی طریقے سے ہسپتال لایا گیا۔

- خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ صوبائی حکومت عدالتوں کی جانب سے عمران خان کے حوالے سے جاری احکامات پر من و عن عملدرآمد کا مطالبہ کرتی ہے۔

- وفاقی حکومت کی نگرانی میں عمران خان کی صحت خراب ہوئی ہے۔ عمران خان کو جب ناحق گرفتار کیا گیا تو وہ مکمل طور پر صحت مند اور سپر فٹ تھے۔

- عمران خان کو آٹھ، نو ماہ سے مسلسل قیدِ تنہائی میں رکھا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا رویہ کبھی نہیں دیکھا گیا۔ عمران خان کو درپیش صحت کے مسائل بھی اسی رویے کا نتیجہ ہیں۔

- عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنا عدلیہ اور ججز کی توہین ہے۔ تمام پاکستانی عدالتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، پوری قوم کی نظریں عدالتوں پر ہیں۔ عدالتوں نے انصاف کرنا ہے۔

- خیبرپختونخوا میں ہماری بہنوں کے لیے ای وی بائیکس اسکیم شروع کر رہے ہیں۔ کالجز اور یونیورسٹیوں کی طالبات سمیت ملازمت پیشہ خواتین کو خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس فراہم کرے گی۔

- خواتین کے لیے ای وی بائیکس اسکیم کا پہلا فیز جلد شروع ہوگا۔ بائیکس خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی۔

- ای وی بائیکس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت ای وی رکشوں کی اسکیم بھی شروع کرے گی۔ ای وی رکشے صاف اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے ایک بہترین اقدام ہوں گے۔

- ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں الیکٹرک بسز کی اسکیم پر کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

- وزیراعلیٰ نے اے ڈی پی میں شامل عوامی مفاد کی تمام اسکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بیوروکریٹک رکاوٹوں اور سیاسی غفلت سے بالاتر ہو کر آؤٹ آف دی باکس اقدامات کرنا ہوں گے۔

- پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ بہترین کام کر رہا ہے، تاہم ترقیاتی منصوبوں پر کام مزید تیز کیا جائے۔

- رواں مالی سال خیبرپختونخوا کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا 57 ویں صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب!سپریم کورٹ نے عمران خان کا ان کی بہن اور ذ...
29/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا 57 ویں صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب!

سپریم کورٹ نے عمران خان کا ان کی بہن اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں علاج کرانے کا حکم دیا تھا، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر فراڈ کیا۔ عمران خان کو رات کے اندھیرے میں جعلی طریقے سے ہسپتال لایا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ صوبائی حکومت عدالتوں کی جانب سے عمران خان کے حوالے سے جاری احکامات پر من و عن عملدرآمد کا مطالبہ کرتی ہے۔

وفاقی حکومت کی نگرانی میں عمران خان کی صحت خراب ہوئی ہے۔ عمران خان کو جب ناحق گرفتار کیا گیا تو وہ مکمل طور پر صحت مند اور سپر فٹ تھے۔

عمران خان کو آٹھ، نو ماہ سے مسلسل قیدِ تنہائی میں رکھا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا رویہ کبھی نہیں دیکھا گیا۔ عمران خان کو درپیش صحت کے مسائل بھی اسی رویے کا نتیجہ ہیں۔

عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنا عدلیہ اور ججز کی توہین ہے۔ تمام پاکستانی عدالتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، پوری قوم کی نظریں عدالتوں پر ہیں۔ عدالتوں نے انصاف کرنا ہے۔

خیبرپختونخوا میں ہماری بہنوں کے لیے ای وی بائیکس اسکیم شروع کر رہے ہیں۔ کالجز اور یونیورسٹیوں کی طالبات سمیت ملازمت پیشہ خواتین کو خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس فراہم کرے گی۔

خواتین کے لیے ای وی بائیکس اسکیم کا پہلا فیز جلد شروع ہوگا۔ بائیکس خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی۔

ای وی بائیکس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت ای وی رکشوں کی اسکیم بھی شروع کرے گی۔ ای وی رکشے صاف اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے ایک بہترین اقدام ہوں گے۔

ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں الیکٹرک بسز کی اسکیم پر کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اے ڈی پی میں شامل عوامی مفاد کی تمام اسکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بیوروکریٹک رکاوٹوں اور سیاسی غفلت سے بالاتر ہو کر آؤٹ آف دی باکس اقدامات کرنا ہوں گے۔

پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ بہترین کام کر رہا ہے، تاہم ترقیاتی منصوبوں پر کام مزید تیز کیا جائے۔ رواں مالی سال خیبرپختونخوا کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا.

بٹگرام، شانگلہ اور تورغر کے عوام تیار ہو؟عمران خان کے شاہینوں تیار ہو؟27 ستمبر اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں و...
28/08/2026

بٹگرام، شانگلہ اور تورغر کے عوام تیار ہو؟
عمران خان کے شاہینوں تیار ہو؟

27 ستمبر اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی 29 اگست، بروز ہفتہ، بٹگرام، تورغر اور شانگلہ میں اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے۔

اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز ختمِ نبوت چوک، بٹگرام سے ہوگا، جو مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی بشام شہر میں اختتام پذیر ہوگی۔

27 ستمبر، اسلام آباد - ان شاء اللہ

28/08/2026

یہ ہماری کمزوری اور مسلم دنیا کے عدمِ اتحاد کا نتیجہ ہے کہ او آئی سی جیسا پلیٹ فارم بھی مؤثر طور پر استعمال نہیں ہو رہا۔ عمران خان صاحب نے وزیراعظم کی حیثیت سے ہمیشہ مسلم امہ کے مسائل پر آواز اٹھائی اور اتحاد پر زور دیا، لیکن آج مسلم ممالک ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے بجائے بیرونی طاقتوں کی طرف دیکھتے ہیں۔

اصل طاقت اللہ تعالیٰ کے فرمان، قرآنِ مجید، سنتِ رسول ﷺ اور مضبوط ایمان میں ہے؛ جب مسلمان دنیاوی طاقت کو غیبی طاقت پر ترجیح دینے کے بجائے اللہ پر کامل ایمان اور اتحاد اختیار کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی مدد ان کے ساتھ ہوگی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی

28/08/2026

کوئی بھی مسلمان حکمران کسی دوسرے ملک کے خلاف آزادانہ مؤقف اختیار نہیں کر سکتا کہ کہیں ہمارا آقا ناراض نہ ہو جائے۔ جب بڑی طاقتیں کسی ملک یا اس کے عوام کے خلاف کارروائی کا کہتی ہیں تو بعض مسلم حکمران ان کا ساتھ دیتے ہیں۔

غیر مسلم ممالک ہتھیار بناتے ہیں تو ان پر وہ پابندیاں نہیں لگتیں، لیکن کوئی مسلمان ملک اپنی دفاعی طاقت بڑھائے تو اسے دنیا کے لیے خطرہ قرار دیا جاتا ہے۔ آخر یہ مسلم دنیا کی کمزوری اور بے اتحادی نہیں تو اور کیا ہے؟

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی

28/08/2026

پاکستان میں آپ دیکھ رہے ہیں کیا ہو رہا ہے۔ حضرت محمد ﷺ نے انسانیت، انصاف اور حق کی تعلیم دی۔ یہاں 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوتی تو اس کا پوچھنے والا نہیں ہوتا، یہاں کتنے معصوم لوگوں کو مارا جاتا ہے، ایک انسان، ایک معصوم انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے

26 نومبر کو کتنے مسلمانوں کا خون بہایا گیا، مریدکے میں کتنے معصوم لوگوں کا خون بہایا گیا، کشمیر میں کئی سال سے کتنے معصوم لوگوں کا خون بہایا گیا۔ پچھلی کئی دہائیوں سے بیرونی جنگ میں کود کر بند کمروں کی پالیسیوں کی وجہ سے میرے کتنے 80 ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہوئے، ہم نے اس ملک کے لیے، اس ملک کے امن کے لیے کتنی قربانیاں دیں۔

بلوچستان میں بلوچ مارا جا رہا ہے، بلوچستان میں پشتون مارا جا رہا ہے، سندھ میں، پنجاب میں، کشمیر میں، گلگت میں اور خیبر پختونخوا میں بھی غلط پالیسیوں کی وجہ سے روزانہ لوگ مارے جا رہے ہیں، لیکن کسی کو کوئی فکر ہی نہیں ہے۔

اگر مسلمان بچوں کو، اگر کوئی مسلمان یا کوئی معصوم ان کی غلط پالیسیوں یا غفلت کی وجہ سے شہید ہوگا تو تھوڑی سی رنج، تھوڑی سی ندامت تو ہونی چاہیے، لیکن ندامت ہی نہیں ہوتی۔ ایک گناہ کرتے ہیں اور اس گناہ کے اوپر دوسرا گناہ کرتے ہیں کہ اپنی غلطی بھی نہیں مانتے۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نہ اسلام کو فالو کیا جا رہا ہے اور نہ جمہوریت کو۔ پاکستان تو ہے، ان شاء اللہ تعالیٰ ہمیشہ رہے گا۔ پاکستان کو کوئی طاقت اندر سے یا باہر سے ختم نہیں کر سکتی، ان شاء اللہ تعالیٰ۔

لیکن جو اسلامی تعلیمات کے برعکس ہو، جو غیر جمہوری ہو، ہماری جدوجہد اس کے خلاف جاری رہے گی۔ ہم نے یہاں پر جمہوریت بحال کرنی ہے، قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ بنانا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی

28/08/2026

ہماری عدلیہ اور ریاستِ مدینہ میں سب سے بہترین ہتھیار انصاف تھا، معاشرے میں انصاف تھا۔ لیکن ہمارے انصاف کا یہ لیول ہے کہ ہماری کورٹ کے تین ججز حکم دیتے ہیں کہ عمران خان صاحب کا علاج شفا انٹرنیشنل میں ہو، لیکن نہ قانون مانا جاتا ہے اور نہ عدالت کا حکم۔

ججز کو اپنے گریبان میں دیکھ کر سوچنا ہوگا کہ اس ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں۔ اگر آپ انصاف نہیں کر سکتے، اپنے فیصلے امپلیمنٹ نہیں کر سکتے، اگر امیر کے لیے ایک قانون اور غریب کے لیے دوسرا، طاقتور کے لیے ایک قانون اور کمزور کے لیے دوسرا ہے تو پھر قوم کیوں اپنا پیسہ اور پسینے کی کمائی ان فضول کاموں میں برباد کرے؟

اگر فیصلے بھی آپ ہی نے کرنے ہیں اور پارلیمنٹ، باقی ادارے بھی آپ ہی نے چلانے ہیں تو پھر دوسرے اداروں کا کام کیا ہے؟ بہتر ہے تنخواہیں بھی آپ لے جائیں اور سارے فیصلے بھی آپ ہی کریں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی

28/08/2026

حضرت محمد ﷺ نے ہمیں ایسا راستہ دیا جس پر چل کر دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی ہے۔ ہمیں اپنے اندر ایمان کی طاقت پیدا کرنی ہے، کیونکہ زندگی، موت، عزت، ذلت اور رزق سب اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں۔ جب سب کچھ اللہ کے اختیار میں ہے تو دنیا کی طاقت سے کیوں ڈریں؟

جو بھی طاقتور اور ظالم ہو، اس کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔ ان شاء اللہ پاکستان میں جبر اور ظلم کا کوئی قانون نہیں چلے گا۔ اسلام اور آئین کے مطابق ظالم و جابر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کریں گے، اور یہ عوامی طاقت سے ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی

28/08/2026

اسلام آباد میں جو بڑا سانحہ پیش آیا، اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو صبر عطا فرمائے۔ معصوم بچوں کا کیا قصور تھا؟ وہ نہ احتجاج میں آئے تھے، نہ کسی جنگ میں، وہ تو ہسپتال میں علاج کے لیے آئے تھے۔ اگر کسی کی غفلت سے یہ آگ لگی تو اس کا جواب دینا ہوگا۔

میں نے اپنے صوبے میں ہدایت دی ہے کہ تمام پبلک پلیسز، ہسپتالوں، یونیورسٹیوں، کالجز، ٹرانسپورٹ اڈوں اور دیگر مقامات پر حفاظتی انتظامات بہترین ہونے چاہئیں۔ ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کی گئی ہے اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی۔

لیکن ہسپتال میں چند دن پہلے عمران خان صاحب کو چوری چھپے، عدالتی احکامات کے باوجود، رات کے اندھیرے میں موبائل کی روشنی میں لایا گیا۔ اس کے بعد اتنا بڑا واقعہ پیش آنا معمولی بات نہیں۔ یہ خدشات ضرور جنم لیتے ہیں کہ انہیں وہاں کیوں اور کس طرح لایا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی

Address

Peshawar

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chief Minister KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share