Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority

Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority Khyber Pakhtunkhwa Culture & Tourism Authority Khyber Pakhtunkhwa (KPCTA) is a government organization.

KPCTA is dedicated to develop the potential of Khyber Pakhtunkhwa (formerly NWFP) in Pakistan as a tourist friendly destination and to deepening visitors understanding of the region while bringing new economic development to the province and promotingthe rich culture of the province. KPCTA seeks to make the province’s culture and history accessible and understandable to a diverse public to foster a sense of identity, place and pride for the people. KPCTA mission is to provide an enabling environment for the economic growth and sustainable development of the tourism sector in Khyber Pakhtunkhwa, through the formulation and administration of policies and plans to regulate the tourism sectors. KPCTA aims to make Khyber-Pakhtunkhwa as the most preferred tourist destination. KPCTA has been assigned to promote the culture and develop the tourism industry of the province by involving both the private and public sectors, fully protect and preserve the culture, arts, history, heritage – both tangible & intangible, traditions, environment and biodiversity of the target areas and to develop the socio-economic conditions of the people and areas having tourism potential. KPCTA also aim to gradually and systematically identify and develop all the existing and potential areas for attracting domestic and international tourists.

فنکار برادری کی فلاح و بہبود اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات زیر غور ہیں، محمد علی سیدوزیراعلی خیبرپختونخ...
25/09/2026

فنکار برادری کی فلاح و بہبود اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات زیر غور ہیں، محمد علی سید
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور معاون خصوصی ملک عدیل اقبال کی ہدایات پر خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی فنکار برادری کی فلاح و بہبود، ادبی، ڈرامہ، تھیٹر سمیت بیماری یا دیگر مشکلات میں پھنسے سینئر فنکاروں کی مالی بحالی و معاونت اور صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ جن میں مشاعروں، ڈراموں اور دیگر ثقافتی پروگراموں کا انعقاد بھی شامل ہے۔
نشتر ہال پشاور میں ڈائریکٹر کلچر خیبرپختونخوا محمد علی سید سے فنکار برادی کی مختلف تنظیموں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فنکاروں کو درپیش مشکلات، انڈومنٹ فنڈ سے متعلق تحفظات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈائریکٹر کلچر محمد علی سید نے فنکار برادری کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، جبکہ صوبے میں فن و ثقافت کے فروغ کیلئے ثقافتی سرگرمیوں کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
Chief Secretary Khyber PakhtunkhwaChief Minister Khyber PakhtunkhwaDepartment of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KPPMRU Khyber PakhtunkhwaMalik Adeel Iqbal

عوامی نوٹس برائے غیر رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز اور ٹور گائیڈ
24/09/2026

عوامی نوٹس برائے غیر رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز اور ٹور گائیڈ

21/09/2026

میزبان سیاحتی پروگرام : سائرہ بی بی کی کامیابی کی کہانی، سنیے اُن کی زبانی!

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کی ہدایات پر خیبرپختونخوا حکومت کے میزبان سیاحتی پروگرام کے تحت گلیات کی سائرہ بی بی نے اپنا گیسٹ ہاؤس مکمل کر لیا۔

میزبان سیاحتی پروگرام کے تحت اب تک 41 گیسٹ ہاؤسز مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ 107 کیسز کی منظوری دی گئی ہے اور امیدواروں کو 130 ملین روپے قرضِ حسنہ کی صورت میں جاری کیے جا چکے ہیں۔

سائرہ بی بی کی یہ کامیابی مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے، معاشی خودمختاری اور سیاحت کے فروغ کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

میزبان پروگرام — اپنا روزگار، اپنی خودمختاری، سیاحت کا فروغ!

Chief Secretary Khyber PakhtunkhwaChief Minister Khyber PakhtunkhwaDepartment of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KPPMRU Khyber PakhtunkhwaMalik Adeel Iqbal

پشاور کے تاریخی ورثے سے آگاہی کی ایک خوبصورت کاوشخیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ٹور دہ پیخور کے تعاون سے طلب...
19/09/2026

پشاور کے تاریخی ورثے سے آگاہی کی ایک خوبصورت کاوش
خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ٹور دہ پیخور کے تعاون سے طلبہ اور فیملیز کے لیے پشاور کے تاریخی و ثقافتی مقامات کا مطالعاتی دورہ منعقد کیا گیا۔
دورے میں یونیسکو کی Tentative List میں شامل سیٹھی ہاؤس اور گورگٹھری، تاریخی محبت خان مسجد، کپور حویلی اور اندرونِ شہر کی دیگر تاریخی عمارتوں و بازاروں کا وزٹ شامل تھا۔
اس موقع پر شرکاء نے پشاور کے شاندار تاریخی ورثے سے روشناس ہونے پر سپیشل ایڈوائزر برائے ٹورازم و آرکیالوجی ملک عدیل اقبال اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔
تاریخ سے جڑنا، اپنی شناخت سے جڑنا ہے۔
Chief Secretary Khyber PakhtunkhwaChief Minister Khyber PakhtunkhwaDepartment of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KPPMRU Khyber PakhtunkhwaMalik Adeel IqbalTour Da Pekhawar

Exploring the Rich Heritage of Peshawar.The Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority (KPCTA), in collaboration w...
17/09/2026

Exploring the Rich Heritage of Peshawar.
The Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority (KPCTA), in collaboration with the Literary Society of Khyber Medical College, organized a guided heritage tour for around 60 male and female medical students to promote awareness of Peshawar’s rich history, culture, and tourism potential.
The students visited Lahori Gate, Gor Khatri, the Heritage Trail, and Sethi House. Saeed Khan, Assistant Director Tourism, KPCTA, briefed them on the city’s historical and cultural significance, while Tourism Police ensured their safety and facilitation throughout the tour.
The students appreciated KPCTA’s efforts in promoting cultural awareness through such informative and engaging activities.
Chief Secretary Khyber PakhtunkhwaChief Minister Khyber PakhtunkhwaDepartment of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KPPMRU Khyber PakhtunkhwaMalik Adeel Iqbal

16/09/2026

اپنا روزگار، اپنا اختیار — اپنی سرزمین پر! 🏡✨
یہ وہ خواب ہے جو ہر آنکھ نے دیکھا، مگر اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے سیاحت کے شعبے میں روزگار اور خودمختاری کے مواقع پیدا کرنے کا وژن اور عملی اقدامات ضروری تھے۔
بانی تحریک انصاف عمران خان کے سیاحت کے فروغ اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے وژن کے تحت، خیبرپختونخوا میں میزبان سیاحتی پروگرام (Community Based Accommodation) کے ذریعے دور دراز علاقوں کے مقامی افراد کو سیاحت کے شعبے سے جوڑا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کے اقدامات کے تحت آج اس پروگرام کے کامیاب امیدوار اپنے گھروں میں کمرے تیار کرکے اپنی ہی سرزمین پر باعزت روزگار کمانے کے لیے تیار ہیں۔
ایک گھر، ایک موقع، ایک نیا روزگار…
میزبان پروگرام کے ایک کامیاب امیدوار کی کامیابی کی کہانی جانیے اس ویڈیو میں۔ 🎥
Chief Secretary Khyber PakhtunkhwaChief Minister Khyber PakhtunkhwaDepartment of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KPPMRU Khyber PakhtunkhwaMalik Adeel Iqbal

16/09/2026

سیاحت، صحافت اور آگاہی کا خوبصورت سفر! 🌿📸

خیبرپختونخوا کے قدرتی حسن، سیاحتی مقامات اور سیاحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے پشاور پریس کلب کی صحافی برادری کے لیے ہزارہ ڈویژن کا خصوصی مطالعاتی و سیاحتی دورہ منعقد کیا گیا۔
معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال اور ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی شاہد خان مہمند کی ہدایات پر منعقدہ اس دورے کے دوران صحافیوں نے سلہڈ ٹورسٹ فسیلیٹیشن سینٹر، ڈونگا گلی ٹورسٹ فسیلیٹیشن سینٹر، ٹورازم پولیس، ٹورازم ہیلپ لائن 1422 اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری مختلف منصوبوں کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔
دورے کا ایک اہم پہلو محفوظ سیاحت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت بھی تھا، جہاں ریڈ کریسنٹ خیبرپختونخوا کے تعاون سے ٹورازم پولیس نتھیاگلی اور ایبٹ آباد کے اہلکاروں اور صحافیوں کے لیے فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیاحتی مقامات کی خوبصورتی سے لے کر سیاحوں کی سہولت، تحفظ اور آگاہی تک—یہ سفر تھا خیبرپختونخوا میں سیاحت کے ایک نئے اور محفوظ مستقبل کی جھلک کا۔
🎥 دورے کے یادگار لمحات اور مکمل احوال جانیے اس خصوصی ویڈیو ڈاکومنٹری میں۔۔
Chief Minister Khyber PakhtunkhwaChief Secretary Khyber PakhtunkhwaDepartment of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KPPMRU Khyber PakhtunkhwaMalik Adeel Iqbal

15/09/2026

🚨انسانی زندگی سب سے قیمتی — بروقت مدد، زندگی بچانے کی پہلی سیڑھی!

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کی ہدایات پر نشتر ہال پشاور میں ایمرجنسی اور ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے حوالے سے خصوصی تربیتی و معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد۔
ورکشاپ میں نشتر ہال کے متعلقہ اسٹاف اور خیبرپختونخوا ٹورازم پولیس کے جوانوں نے شرکت، جبکہ ڈائریکٹر کلچر اینڈ ٹورازم محمد علی سید بھی موجود تھے۔
ورکشاپ کا مقصد صرف تربیت نہیں بلکہ زندگی بچانے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔ شرکاء کو ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل، ابتدائی طبی امداد، بروقت اقدامات اور مؤثر ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے ضروری معلومات کے ساتھ عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔
کیونکہ ایمرجنسی میں چند لمحوں کا درست فیصلہ، ایک قیمتی زندگی بچا سکتا ہے۔ ❤️
Chief Secretary Khyber PakhtunkhwaChief Minister Khyber PakhtunkhwaDepartment of Tourism, Culture, Archaeology & Museums, KPPMRU Khyber PakhtunkhwaMalik Adeel Iqbal

12/09/2026

“خیبر پختونخوا… قدرت، ثقافت اور مہمان نوازی کی سرزمین!”

یہاں آنے والا ہر سیاح صرف خوبصورت مناظر نہیں دیکھتا، بلکہ ہماری روایتی مہمان نوازی اور مقامی ثقافت کا تجربہ بھی کرتا ہے۔

اسی جذبے کو فروغ دینے کے لیے حکومتِ خیبر پختونخوا نے معزز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے بینک آف خیبر کے ذریعے KP میزبان پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس میں معاونِ خصوصی برائے سیاحت ملک عدیل اقبال کی رہنمائی شامل ہے۔

اس پروگرام کے تحت مقامی خاندانوں کو اپنے گھروں کو معیاری ہوم اسٹیز میں تبدیل کرنے کے لیے مالی معاونت اور سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

میزبان پروگرام کا مقصد صرف سیاحوں کو بہتر رہائش فراہم کرنا نہیں بلکہ مقامی لوگوں کو بااختیار بنانا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور مقامی معیشت کو مضبوط بنانا بھی ہے۔

یہ ہے خیبر پختونخوا کا نیا تصورِ سیاحت—

سیاح کو سہولت،
میزبان کو روزگار،
اور مقامی معیشت کو ترقی۔

KP میزبان پروگرام
“گھر سے مہمان نوازی تک،”
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Address

Olympic Plaza, Peshawar Sports Complex, Peshawar Cantt
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00

Telephone

+92919211091

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority:

Shortcuts

Share