ANP Tehsil Takht Bhai Social Media

Directions

ANP Tehsil Takht Bhai Social Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ANP Tehsil Takht Bhai Social Media, Political Party, Peshawar.

عوامی نیشنل پارٹی مردان، مایار میں شمولیتی تقریب۔ سریر خان اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے...
26/11/2026

عوامی نیشنل پارٹی مردان، مایار میں شمولیتی تقریب۔ سریر خان اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔ سابق وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

|

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین سے سابق چیئرمین تحصیل رز‏ڑ ملک غلام حقانی کی باچا خان مرکز میں م...
26/11/2026

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین سے سابق چیئرمین تحصیل رز‏ڑ ملک غلام حقانی کی باچا خان مرکز میں ملاقات۔ ملاقات میں نائب صدر شاہی خان شیرانی سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

|

اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہرابطے میں ملک کی موجو...
26/11/2026

اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

رابطے میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایمل ولی خان نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف جاری مہم، پنجاب کے مختلف شہروں میں ان کے خطابات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور جے یو آئی کے رہنماؤں و کارکنوں کی نظربندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی گفتگو:

🛑 سیاسی اختلاف کو ذاتی انتقام، کردار کشی اور سیاسی مخالفین کو دبانے کا ذریعہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں

🛑 سیاسی قیادت کے درمیان اختلافات کے باوجود باہمی احترام، شائستگی اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے

🛑 کسی بھی سیاسی رہنما کو اپنے مؤقف کے اظہار اور عوام سے رابطے کے بنیادی حق سے محروم کرنا جمہوری اصولوں اور سیاسی آزادیوں کی صریح نفی ہے

🛑 مولانا فضل الرحمان کو پنجاب کے مختلف شہروں میں خطاب سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنا اور جے یو آئی کے رہنماؤں کو نظربند کرنا آمریتی ادوار کی یاد تازہ کرنے والی روش ہے

🛑 سیاسی مسائل کا حل پابندیوں اور انتقامی کارروائیوں میں نہیں بلکہ مکالمے، سیاسی رواداری اور جمہوری عمل کے فروغ میں ہے

🛑 عوامی نیشنل پارٹی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر جمہوری آزادیوں، سیاسی رواداری اور حقِ اظہارِ رائے کے ساتھ کھڑی ہے

🛑 اے این پی اس مشکل وقت میں مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے

🛑 سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کو دبانے کے بجائے سیاسی مکالمے اور جمہوری عمل کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے

🛑 خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد حالات میں بہتری کے بجائے مزید بگاڑ پیدا ہو رہا ہے

🛑 صوبے کے عوام پہلے ہی بدامنی، سیاسی بے یقینی اور انتظامی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں

🛑 ایسے نازک حالات میں سیاسی قوتوں کو مزید تقسیم کرنے کے بجائے ایک مشترکہ جمہوری مؤقف پر متحد ہونا ہوگا

🛑 جمہوریت، آئین، سیاسی آزادیوں اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

🛑 عوامی نیشنل پارٹی ہر اس سیاسی قوت کے ساتھ کھڑی ہے جو جمہوری اقدار، سیاسی رواداری اور عوام کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتی ہے

|

یونین کونسل مکوڑی میں عوامی نیشنل پارٹی کی بڑی کامیابی، حاجی نواب خان خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شاملیونین کو...
26/11/2026

یونین کونسل مکوڑی میں عوامی نیشنل پارٹی کی بڑی کامیابی، حاجی نواب خان خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل

یونین کونسل مکوڑی سے تعلق رکھنے والے ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت حاجی نواب خان نے اپنے پورے خاندان اور دوست احباب سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے حاجی نواب خان اور ان کے خاندان کے تمام افراد کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قائدین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور امن، ترقی، جمہوریت، باچا خان کے عدم تشدد کے فلسفے اور عوامی حقوق کا تحفظ ہے۔ حاجی نواب خان جیسے مخلص اور باصلاحیت لوگوں کی شمولیت پارٹی کے لیے باعثِ تقویت ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی ایک عوامی تحریک ہے جس کا پیغام گھر گھر پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنان باہمی اتحاد اور اتفاق کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے نظریے اور منشور کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی تحصیل تحت بھائی
عوامی حقوق کی جنگ، عوام کے سنگ!


اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطےعوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون...
25/11/2026

اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نےمرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی ہدایات پر ملک بالخصوص صوبے کی موجودہ مخدوش صورتحال، عوام کو درپیش مشکلات، اٹھارہویں آئینی ترمیم اور صوبائی خودمختاری کو لاحق خطرات کے حوالے سے صوبے کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

میاں افتخار حسین نے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر(شمالی) عنایت اللہ خان، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محسن داوڑ اور صوبائی چیئرپرسن بشریٰ گوہر، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور صوبائی چیئرمین اشرف خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، مزدور کسان پارٹی کے چیئرمین افضل خاموش، جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما مولانا عبدالواحد اور عوامی ورکرز پارٹی کے صوبائی صدر حیدر زمان سے رابطے کیے۔

رابطوں کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ خیبر پختونخوا کو درپیش سیاسی، آئینی، مالی اور انتظامی چیلنجز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، جن کا مقابلہ اتحاد و اتفاق اور مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ان حالات میں وقتی اور جماعتی مفادات کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ صوبے کی آئینی، سیاسی، مالی اور انتظامی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ناگزیر ہے۔

رابطوں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت حاصل صوبائی اختیارات، این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کے حصے اور دیگر آئینی و مالی حقوق کا تحفظ تمام سیاسی قوتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحفظ، این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کے جائز حصے، صوبے کے مالی واجبات کی ادائیگی، دہشتگردی کے مکمل خاتمے، شفاف اور مداخلت سے پاک انتخابات، پارلیمان کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی جیسے اہم قومی و صوبائی امور پر بھی مشترکہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر تمام جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا اور درپیش مسائل کے حل اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ موقف اور متفقہ حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے اسی سلسلے میں پارٹی کے مرکزی اجلاس طلب کیے ہیں۔ ان اجلاسوں میں تفصیلی مشاورت کے بعد پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخوا کے حقوق کے تحفظ اور صوبے کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اے این پی تمام سیاسی قوتوں کو ایک میز پر لانے اور مشترکہ جدوجہد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

| |

لیبیا کشتی حادثہ، باجوڑ کے 30 سے زائد نوجوانوں کا ڈوبنا قومی المیہ ہے, ارسلان خان ناظمبہتر مستقبل اور روزگار کے خواب آنک...
25/11/2026

لیبیا کشتی حادثہ، باجوڑ کے 30 سے زائد نوجوانوں کا ڈوبنا قومی المیہ ہے, ارسلان خان ناظم

بہتر مستقبل اور روزگار کے خواب آنکھوں میں سجائے وطن چھوڑنے والے باجوڑ کے 30 سے زائد نوجوانوں کا لیبیا کے قریب سمندر میں ڈوب جانا انتہائی افسوسناک اور دلخراش سانحہ ہے۔ نوجوانوں کا غیر قانونی اور خطرناک راستوں سے بیرونِ ملک جانے پر مجبور ہونا ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، معاشی بدحالی اور مستقبل سے مایوسی کی عکاسی کرتا ہے۔نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انہیں اپنے وطن میں باعزت روزگار، بہتر مواقع اور محفوظ مستقبل فراہم کرے تاکہ وہ انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آ کر اپنی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔ حکومت اور متعلقہ ادارے جاں بحق نوجوانوں کی شناخت، میتوں کی وطن واپسی، لاپتا افراد کی تلاش اور متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔ عوامی نیشنل پارٹی اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق نوجوانوں کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور لاپتا نوجوانوں کی بحفاظت واپسی ممکن بنائے۔ آمین۔

ارسلان خان ناظم، ترجمان اے این پی خیبرپختونخوا

عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کی کابینہ اور الیکشن کمیشن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں *یونین کونسل الیکشن* کے حوالے س...
24/11/2026

عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کی کابینہ اور الیکشن کمیشن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں *یونین کونسل الیکشن* کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کا ایجنڈا یونین کونسل الیکشن تھا، جس پر شرکاء نے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔
اس موقع پر ضلعی صدر عمران ماندوری نے یونین کونسل الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور انتخابی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس اجلاس میںاس موقع پر صوبائی فنانس سیکرٹری ہارون خان سمیت تمام تحصیلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ ایم پی اے وحید بی پی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
یونین کونسل تنظیم سازی کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین عزیز خان نے یونین کونسلز کے موصول ہونے والے نامزدگی فارموں کے حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کی، جس میں الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے فارموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔



عوامی نیشنل پارٹی مردان، تحصیل رستم میں شمولیتی تقریب۔ ڈاکٹر قائم شاہ خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی کا حصہ بن گئے۔ س...
23/11/2026

عوامی نیشنل پارٹی مردان، تحصیل رستم میں شمولیتی تقریب۔ ڈاکٹر قائم شاہ خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی کا حصہ بن گئے۔ سابق وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
|

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے تھنک ٹینک اور مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلئے ہیں🛑 تھنک ٹینک ا...
23/11/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے تھنک ٹینک اور مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلئے ہیں

🛑 تھنک ٹینک اجلاس 30 نومبر 2026 (بروز پیر) کو دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا
🛑 مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس یکم دسمبر 2026 (بروز منگل) کو صبح 11 بجے منعقد ہوگا
🛑 دونوں اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں مرکزی صدر ایمل ولی خان کی زيرصدارت منعقد ہوں گے
🛑 اجلاسوں میں موجودہ سیاسی صورتحال اور صوبے سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا
🛑 اجلاسوں میں پارٹی آئندہ کیلئے لائحہ عمل پر مشاورت کرے گی اور اہم فیصلے ہوں گے
🛑 تھنک ٹینک اور مرکزی مجلس عاملہ کے تمام اراکین سے اجلاسوں میں بروقت شرکت کی استدعا ہے

ڈاکٹر محمد سلیم خان
سیکرٹری جنرل، عوامی نیشنل پارٹی

|

23/11/2026

جمہوریت اور سیاست میں تنقید ہوتی ہے۔ آپ کو حوصلہ پیدا کرکے نہ صرف تنقید سننی پڑے گی بلکہ سوال اٹھانے والوں کو مطمئن بھی کرنا پڑے گا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ مولانا صاحب کی طرح کوئی بات کرے اور آپ اگلے دن اس کے گھر پہنچ جائیں اور اس کی تذلیل شروع کر دیں۔ یہ کم ظرفی ہے۔ ہم یہ سب کچھ برداشت کر چکے ہیں۔ ریاست کو اپنا ظرف بڑا رکھنا چاہیے۔

سینیٹر ایمل ولی خان
صدر عوامی نیشنل پارٹی

|

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP Tehsil Takht Bhai Social Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share