28/09/2026
ڈیجیٹل معاوضہ کیسز کی پیش رفت کا جائزہ
سیکرٹری ریلیف سہیل خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں مون سون متاثرین کے 720 معاوضہ کیسز کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری ریلیف سہیل خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز (DCs) اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ADCs) نے بذریعہ زوم آن لائن شرکت کی، جبکہ ڈائریکٹر ریلیف PDMA کمیٹی روم میں بالمشافہ موجود تھے۔
اجلاس میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ متاثرین کے معاوضہ کیسز کی بروقت تکمیل، مؤثر رابطہ کاری اور شفاف طریقہ کار کو یقینی بنایا جائے، تاکہ مستحق خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
سیکرٹری ریلیف سہیل خان نے 720 معاوضہ کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے، زیرِ التوا معاملات کی مؤثر نگرانی اور مستحق متاثرین تک بروقت ریلیف پہنچانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔
حکومت خیبر پختونخوا متاثرین کی بحالی اور بروقت ریلیف کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Aqib Ullah Khan Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa PDMA Khyber Pakhtunkhwa-Official Deputy Commissioner Malakand Deputy Commissioner Buner