23/09/2026
اہم خبر / بریکنگ نیوز
● ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی جعلی دوا کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
● ایبٹ آباد: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے جعلی ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
● گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص علی ولد محمد انور، سکنہ مانسہرہ اور احسن علی ولد غلام علی، سکنہ ایبٹ آباد کے نام سے ہوئی۔
● ملزمان پر جعلی Pyoden Solution 10% کی خرید و فروخت میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے۔
● کارروائی کے دوران جعلی دوا برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی۔
● ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔