SSP Operation Quetta

SSP Operation Quetta This page is dedicated to highlighting the performance, achievements, and positive initiatives of Quetta Police.
(1)

For any complaints or official matters, please visit the registered official website of Quetta Police.”
quettapolice.gob.pk

انڈسٹریل پولیس کی کاروائی پسٹل برآمد ملزم گرفتار ٹریفک پولیس کیساتھ لڑائی جھگڑا کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار ڈپٹی انسپکٹر جن...
31/08/2026

انڈسٹریل پولیس کی کاروائی
پسٹل برآمد ملزم گرفتار
ٹریفک پولیس کیساتھ لڑائی جھگڑا کرنیوالے
2 ملزمان گرفتار
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ جناب عمران شوکت صاحب ایس ایس پی آپریشنز ضیاء الحق مندوخیل صاحب ، ایس پی قائد آباد علی رضا صاحب کی خصوصی ہدایات پر زیر نگرانی ڈی ایس پی پشتون آباد سرکل مقصود احمد لغانی من SI.SHO خیر محمد نے ذیل کاروائی عمل میں لائی
کاروائی برخلاف غیر قانونی اسلحہ
دوران سنیپ چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے ملزم گاڑی نمبری AWQ 830 میں سوار ملزمان عرفان احمد اور ظاہر خان کو گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے ایک عدد پسٹل بمعہ روند برآمد ہوئے
کاروائی برخلاف نامزد ملزمان بسلسلہ کارسرکار میں مداخلت
ٹریفک پولیس کیساتھ گالم گلوچ کارسرکار میں مداخلت کرنیوالے ملزمان مطیع اللہ اور رحمان کو گرفتار کرلیا تمام گرفتار ملزمان کو بغرض مزید تفتیش حوالے انویسٹی گیشن اسٹاف کرایا گیا

تھا ہے عبدالخالق شہید کی کاروائی مسروقہ گاڑی 24 گھنٹوں میں برآمد کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے گزشتہ شب چوری ہونے والی گاڑ...
31/08/2026

تھا ہے عبدالخالق شہید کی کاروائی
مسروقہ گاڑی 24 گھنٹوں میں برآمد
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے گزشتہ شب چوری ہونے والی گاڑی کو تھانہ خالق شہید پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر برآمد کرلیا جبکہ گاڑی چوری میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سریاب روڈ پر واقع ایک مقامی شادی ہال سے آلٹو ٹرمپ گاڑی چوری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی شروع کردی۔ایس ایس پی آپریشنز ضیا مندوخیل، ایس پی سریاب عابد بخاری کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سریاب ڈویژن طالب حسین اور ایس ایچ او تھانہ خالق شہید اعجاز محمود کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے مختلف مقامات پر کارروائیاں اور اور جدید ٹیکنالوجی سے تفتیش کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے کے اندر مسروقہ گاڑی برآمد کرلی کرکے ملزم سلطان علی کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں

🚨 شہید غنی خروٹ آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، پولیس پارٹی پر فائرنگ، سنیچر ملزم زخمی حالت میں گرفتارایس ایس پی آپریشنز ...
31/08/2026

🚨 شہید غنی خروٹ آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، پولیس پارٹی پر فائرنگ، سنیچر ملزم زخمی حالت میں گرفتار
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی صدر شفقت جنجوعہ کی نگرانی، ڈی ایس پی صدر سرکل شوکت جدون اور ایس ایچ او خروٹ آباد احسان مروت کی سربراہی میں خروٹ آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔
مغربی بائی پاس پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس کانسٹیبل عدنان احمد اور ملزمان کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زخمی حالت میں ملزم فضل محمد کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
دوسری کارروائی میں پولیس نے ملزم رفیع اللہ کو بھی گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چھینی گئی رقم برآمد کرلی۔
زخمی پولیس اہلکار اور ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
خروٹ آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر اور سنیچرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اطلاع برائے اُمیدواروں ڈسٹرکٹ پولیس کویٹہ
30/08/2026

اطلاع برائے اُمیدواروں ڈسٹرکٹ پولیس کویٹہ

🚨 شالکوٹ پولیس کی مفرور ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی، اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتارایس ایس پی آپریشنز کوئٹ...
29/08/2026

🚨 شالکوٹ پولیس کی مفرور ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی، اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی سریاب عابد بخاری کی نگرانی، ڈی ایس پی شالکوٹ اور ایس ایچ او عادل شاہ کی سربراہی میں شالکوٹ پولیس نے مفرور ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ انویسٹی گیشن اسٹاف کے حوالے کردیا گیا ہے۔
شالکوٹ پولیس جرائم پیشہ اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

🚨 شالکوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، نقب زنی کے 3 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمدایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء مندوخیل ک...
28/08/2026

🚨 شالکوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، نقب زنی کے 3 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی سریاب ڈویژن سید عابد حسین بخاری کی نگرانی اور ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل خضر حیات کی سربراہی میں ایس ایچ او شالکوٹ عادل شاہ نے نقب زنی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 بیٹری، 1 UPS اور 3 جوڑے کپڑے برآمد کرلیے۔
علاوہ ازیں شالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن اسٹاف کے حوالے کردیا گیا ہے۔
شالکوٹ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

کوئٹہ پولیس کی کارروائی، کمسن مغوی بحفاظت بازیابکوئٹہ: کوئٹہ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کمسن بچے کے اغواء کے...
27/08/2026

کوئٹہ پولیس کی کارروائی، کمسن مغوی بحفاظت بازیاب

کوئٹہ: کوئٹہ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کمسن بچے کے اغواء کے ہائی پروفائل کیس کو کامیابی سے حل کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ 14 سالہ مغوی بریال خان ولد رحیم شاہ کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق بریال خان کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا، جس کے بعد واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ واقعے کا مقدمہ FIR No. 102/2026 بجرم دفعہ 365 PPC تھانہ سٹی ژوب میں درج کیا گیا تھا۔

کوئٹہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صابر شاہ ولد فضل شاہ، عبدالسلام ولد ماشو اور انعام اللہ ولد بسم اللہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرلیا ہے، جسے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اس کے اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا۔

کوئٹہ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ حاصل کرنے والا یہ ہائی پروفائل اغواء کیس کامیابی سے حل ہوگیا۔

🚨 خروٹ آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، سنیچنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل، 2 پستول اور منشیات برآمدایس ایس...
26/08/2026

🚨 خروٹ آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، سنیچنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل، 2 پستول اور منشیات برآمد
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی صدر شفقت جنجوعہ کی نگرانی، ڈی ایس پی صدر سرکل شوکت جدون اور ایس ایچ او خروٹ آباد احسان مروت کی سربراہی میں خروٹ آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل، 2 عدد پستول اور منشیات برآمد کرلی۔
پولیس نے برآمد شدہ موٹر سائیکل، اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ پولیس جرائم پیشہ عناصر، سنیچرز اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

🚨 انڈسٹریل پولیس کی کامیاب کارروائی، سنیچ شدہ موٹر سائیکل، پسٹل اور منشیات برآمد، ملزمان گرفتارایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ...
26/08/2026

🚨 انڈسٹریل پولیس کی کامیاب کارروائی، سنیچ شدہ موٹر سائیکل، پسٹل اور منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی قائد آباد علی رضا کی نگرانی، ڈی ایس پی پشتون آباد مقصود احمد لغاری اور ایس ایچ او انڈسٹریل خیر محمد کی سربراہی میں انڈسٹریل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے سنیچ شدہ موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا، جبکہ ایک اور کارروائی میں منشیات بھی برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے برآمد شدہ موٹر سائیکل، اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ پولیس جرائم پیشہ عناصر، سنیچرز اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

23/08/2026

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت کی خصوصی ہدایات پر
بجلی روڈ تھانے میں کھلی کچہری،
ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت کی خصوصی ہدایات پر، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی نگرانی میں ڈی ایس پی کینٹ مختیار اور ایس ایچ او تھانہ بجلی روڈ کی جانب سے تھانہ بجلی روڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے گئے اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
پولیس افسران نے شہریوں کو یقین دلایا کہ عوام کے مسائل کے حل، فوری انصاف کی فراہمی اور پولیس و عوام کے درمیان بہتر روابط کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
آخر میں شہریوں نے کھلی کچہری کے
انعقاد، پولیس کی جانب سے مسائل کے فوری ازالے اور کرائم کنٹرول کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا

Address

DIG Office Quetta
Quetta
4567

Telephone

+923313727276

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SSP Operation Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to SSP Operation Quetta:

Shortcuts

Share