Sargodha Prosecution Office

Sargodha Prosecution Office Our Mission is to Fulfill our Role with Utmost Dedication, Diligence, and Professional Acumen to Facilitate the Attainment of Justice.

 # کامیاب پراسیکیوشن پر پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (PCNF) کی جانب سے اظہارِ تشکر، دفترِ پراسیکیوشن سرگودھا میں مٹھائی کے...
06/06/2026

# کامیاب پراسیکیوشن پر پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (PCNF) کی جانب سے اظہارِ تشکر، دفترِ پراسیکیوشن سرگودھا میں مٹھائی کے ساتھ حاضری

**بشکریہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) جواد مسعود صاحب، ڈائریکٹر PCNF سرگودھا**

آج پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (PCNF) سرگودھا کے وفد نے، لیفٹیننٹ کرنل (ر) جواد مسعود صاحب کی نمائندگی کرتے ہوئے، دفترِ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا میں تشریف لا کر ایک اہم منشیات مقدمہ میں کامیاب پراسیکیوشن پر اظہارِ تشکر کیا اور مٹھائی پیش کی۔

یہ مقدمہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ **سرگودھا ڈویژن میں PCNF کے کیریئر کا یہ پہلا مقدمہ تھا جس کا باقاعدہ فیصلہ ہوا، اور الحمدللہ اسی مقدمہ میں ملزم کو 10 سال قیدِ بامشقت اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔**

مذکورہ مقدمہ میں چالان کی سکروٹنی **جناب ملک عامر شہزاد، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا** نے کی جبکہ معزز عدالت میں مقدمہ کی کامیاب پیروی **جناب محمد قاسم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا** نے کی۔ وفد نے پراسیکیوشن ٹیم کی قانونی رہنمائی، پیشہ ورانہ معاونت اور مؤثر پیروی کو اس کامیابی کا اہم سبب قرار دیا۔

یہ کامیابی اس امر کی عکاس ہے کہ تفتیشی اداروں اور پراسیکیوشن کے درمیان مؤثر تعاون، منشیات کے خلاف جنگ میں انصاف کی فراہمی اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

ضلع پراسیکیوشن سرگودھا، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

🌟 **سرگودھا پراسیکیوشن کا منفرد اقدام: خاموش خدمت گزاروں کے نام** 🌟کسی بھی ادارے کی کامیابی اس کی پوری ٹیم کی مشترکہ کاو...
04/06/2026

🌟 **سرگودھا پراسیکیوشن کا منفرد اقدام: خاموش خدمت گزاروں کے نام** 🌟

کسی بھی ادارے کی کامیابی اس کی پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہوتی ہے۔ اسی سوچ کے تحت ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر صاحب کے خصوصی انیشیٹو پر سرگودھا پراسیکیوشن میں نائب قاصد صاحبان کی خدمات اور ادارے میں ان کے اہم کردار کے اعتراف کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر نائب قاصد صاحبان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ انعامات ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر صاحب کی جانب سے اپنے وسائل سے فراہم کیے گئے، جو اپنے عملے کی حوصلہ افزائی اور قدردانی کے جذبے کا عملی اظہار ہے۔

تقریب میں انعامات کی تقسیم سرگودھا پراسیکیوشن کے سینئر موسٹ افسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جناب **حاجی جاوید اقبال صاحب** کے دستِ مبارک سے عمل میں لائی گئی۔

اسی تقریب میں دفتر کے **ڈیٹا سیل اور سوشل میڈیا انچارج محمد اویس احمد** کو ان کی دیانت داری، محنت، ذمہ داری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ادارے کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں **بیسٹ پرفارمنس شیلڈ** سے نوازا گیا، جبکہ **محمد اقبال صاحب (انچارج اکاؤنٹس)** کو ان کی انتھک محنت، لگن اور ادارے کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں خصوصی تحفہ پیش کیا گیا۔

یہ تقریب اس بات کا عملی اظہار تھی کہ ادارے کا ہر فرد، خواہ کسی بھی عہدے پر فائز ہو، عزت، احترام اور حوصلہ افزائی کا مستحق ہے۔








🔹 **محرم الحرام 1448ھ کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور امن کمیٹیوں کے انتظامات کے سلسلے میں محکمہ اوقاف پنجاب کے ...
03/06/2026

🔹 **محرم الحرام 1448ھ کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور امن کمیٹیوں کے انتظامات کے سلسلے میں محکمہ اوقاف پنجاب کے اعلیٰ سطحی وفد کی سرگودھا آمد، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا سے اہم ملاقات**

**بشکریہ**

**جناب علامہ مولانا مختار احمد ندیم صاحب**
(صوبائی خطیب محکمہ اوقاف پنجاب و خطیب داتا دربار لاہور)

**جناب علامہ مفتی مسعود الرحمن صاحب**
(ضلعی خطیب محکمہ اوقاف لاہور)

محرم الحرام کے دوران امن و امان، مذہبی رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے سلسلے میں محکمہ اوقاف پنجاب کے معزز وفد نے دفتر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن سرگودھا کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مذہبی امور سے متعلقہ قانونی پہلوؤں، ضلع سرگودھا میں مذہبی نوعیت کے مقدمات، سابقہ درج ہونے والی ایف آئی آرز اور ان کے قانونی و عدالتی مراحل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، امن کمیٹیوں کے کردار اور بین المسالک ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی جامع گفتگو ہوئی۔

جناب علامہ مولانا مختار احمد ندیم صاحب اور جناب علامہ مفتی مسعود الرحمن صاحب کی سرگودھا آمد، قیمتی رہنمائی، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن سرگودھا ان کی تشریف آوری، تعاون اور مفید مشاورت پر دلی تشکر کا اظہار کرتی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اپنے قیام یعنی 2006 کے پروسیکیوشن ایکٹ سے لے کر اب تک مختلف ادوار سے گزرا اور کئی معزز س...
28/05/2026

پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اپنے قیام یعنی 2006 کے پروسیکیوشن ایکٹ سے لے کر اب تک مختلف ادوار سے گزرا اور کئی معزز سیکرٹری صاحبان نے اس ادارے کی قیادت کی، مگر جناب محترم سلمان غنی صاحب نے بطور سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ چارج سنبھالنے کے بعد جس خلوص، جذبے، ویژن اور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ اس ادارے کو متحرک کیا، وہ واقعی قابلِ ستائش اور لائقِ تحسین ہے۔

جناب سیکرٹری صاحب نے آتے ہی محکمہ میں ایک نئی روح پھونک دی اور ایسے مثبت اقدامات کا آغاز کیا جن کے اثرات پنجاب بھر کے پراسیکیوٹرز اور انصاف کے نظام میں واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

جناب سیکرٹری صاحب کی جانب سے پراسیکیوشن افسران کے سروس اسٹرکچر کی بہتری، شفاف ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی، پنجاب بھر میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی اپنی عمارتوں کے قیام، اور اضلاع و ڈویژنز میں ادارے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشیں ایک روشن مستقبل کی نوید ہیں۔

خصوصاً پنجاب فری لیگل ایڈ ایکٹ 2018 پر سنجیدگی سے عملدرآمد کروانا اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے وژن “Justice For All” کے مطابق مستحق افراد تک مفت قانونی معاونت کی فراہمی یقینا ایک انقلابی اقدام ہے۔

سب سے قابلِ تعریف پہلو یہ ہے کہ جناب سیکرٹری صاحب خود پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ کر کے پراسیکیوٹرز کے مسائل سنتے ہیں، ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرتے ہیں، اور ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کے ساتھ مضبوط رابطہ اور مؤثر لائزون قائم کر کے محکمہ پراسیکیوشن کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

ایسی متحرک، باصلاحیت، وژنری اور مخلص قیادت کسی بھی ادارے کے لیے باعثِ فخر ہوتی ہے۔

سرگودھا پراسیکیوشن سمیت پنجاب بھر کے پراسیکیوٹرز جناب محترم سلمان غنی صاحب کی قیادت، انتھک محنت اور محکمہ کی بہتری کے لیے کیے جانے والے احسن اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ 🌹

🌙✨ عیدالاضحیٰ مبارک ✨🌙سرگودھا پراسیکیوشن کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد...
26/05/2026

🌙✨ عیدالاضحیٰ مبارک ✨🌙

سرگودھا پراسیکیوشن کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔

یہ مقدس دن ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی، اطاعت، صبر اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر شے قربان کرنے کے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، قربانیاں اور دعائیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمارے وطنِ عزیز پاکستان میں امن، خوشحالی، انصاف اور بھائی چارے کو فروغ عطا فرمائے۔ آمین 🤲🏻

اس موقع پر محکمہ پراسیکیوشن پنجاب کی قیادت،
محترم رانا بلال احمد صاحب
(منسٹر برائے پراسیکیوشن پنجاب)

محترم جناب سلمان غنی صاحب
(سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب)

اور محترم جناب سید فرہاد علی شاہ صاحب
(پراسیکیوٹر جنرل پنجاب)

کی جانب سے بھی تمام اہلِ وطن کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں۔ 🌹

عید مبارک 🐐🌙

انصاف تک ہر شہری کی رسائی حکومتِ پنجاب کا بنیادی وژن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے “Justice for All” ویژن...
25/05/2026

انصاف تک ہر شہری کی رسائی حکومتِ پنجاب کا بنیادی وژن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے “Justice for All” ویژن کے تحت، وزیر برائے پراسیکیوشن پنجاب محترم رانا بلال احمد صاحب کی متحرک قیادت، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب مسٹر سلمان غنی صاحب کے مؤثر ویژن اور انتظامی رہنمائی، جبکہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ صاحب کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انصاف کی بالادستی کے عزم کے تحت مستحق اور نادار افراد کو مفت قانونی معاونت کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

اسی سلسلہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد قاسم صاحب نے فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب کے ہمراہ جیل انسپیکشن کی، جہاں مختلف بیرکس کا دورہ کیا گیا اور قیدیوں سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر مستحق قیدیوں کو فری لیگل ایڈ ایکٹ 2018 کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سرگودھا کے ساتھ بھی قانونی معاونت کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

قیدیوں کو بتایا گیا کہ اگر وہ ذاتی وکیل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو حکومت پنجاب فری لیگل ایڈ ایکٹ 2018 کے تحت انہیں مفت وکیل اور قانونی معاونت فراہم کرے گی۔

یہ اقدامات محکمہ پراسیکیوشن پنجاب کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ انصاف کی فراہمی کو ہر مستحق فرد تک یقینی بنایا جائے، کمزور طبقات کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور قانون کی حکمرانی کو مزید مضبوط بنایا جائے۔















In line with the visionary leadership of Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif and her remarkable initiative “Justic...
24/05/2026

In line with the visionary leadership of Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif and her remarkable initiative “Justice for All”, the Punjab Legal Aid Agency has been established to ensure free legal assistance and legal representation for deserving and underprivileged citizens across Punjab.

Under the able and honourable leadership of Honourable Minister for Prosecution Punjab Rana Bilal Ahmad, the dedicated efforts of Worthy Secretary Public Prosecution Department Mr. Salman Ghani, and the dynamic leadership of Prosecutor General Punjab Syed Farhad Ali Shah, awareness campaigns regarding free legal aid services are being actively carried out throughout the province

As part of this important public welfare initiative, awareness flex banners of the Punjab Legal Aid Agency have been displayed at all Police Stations across Sargodha to inform the public about their right to free legal support and access to justice.

The District Prosecution Department Sargodha remains committed to serving the people and strengthening public awareness so that every deserving individual may benefit from this historic initiative of the Government of Punjab.

23/05/2026

*بجلی چوری کے مقدمات کے سلسلہ میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا اور محکمہ واپڈا کے ایس ڈی اوز و ریڈنگ پارٹی افسران کے درمیان اہم اجلاس*

دفتر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا کے کانفرنس روم میں بجلی چوری کے مقدمات کے حوالہ سے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا اور محکمہ بجلی سرگودھا کے ایس ڈی اوز و ریڈنگ پارٹی افسران کے درمیان ایک اہم اور تفصیلی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت محترم جناب ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا صاحب نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سرگودھا میں تعینات پراسیکیوٹرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ محکمہ بجلی کے چند افسران بذریعہ زوم آن لائن بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران بجلی چوری کے مقدمات میں تیار کیے جانے والے چالان، رپورٹ ہائے 173 ض ف اور استغاثہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محکمہ بجلی کی جانب سے شریک ایس ڈی اوز اور ریڈنگ پارٹی افسران کے سامنے ایک ایک مقدمہ اور اس کی مکمل فائل رکھی گئی، جنہیں باقاعدہ پڑھایا گیا اور ہر ورک/دستاویز پر علیحدہ علیحدہ قانونی و تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔

محترم ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر صاحب نے شرکاء کو تفصیل کے ساتھ بریف کرتے ہوئے بتایا کہ کن قانونی نقائص، شہادتوں کی کمی، تفتیشی خامیوں اور دستاویزی کمزوریوں کی وجہ سے بجلی چوری کے مقدمات متاثر ہوتے ہیں یا عدالتوں میں کمزور پڑ جاتے ہیں۔ اس موقع پر مقدمات کی مضبوط تیاری، مؤثر شہادت، بہتر تفتیش اور قانونی تقاضوں کو مکمل کرنے کے حوالہ سے اہم رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔

اجلاس کے دوران واپڈا کے ایس ڈی اوز اور ریڈنگ پارٹی افسران کی جانب سے مختلف قانونی سوالات بھی کیے گئے جن کے محترم ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر صاحب نے نہایت مدلل، جامع اور تسلی بخش جوابات دیے۔

اجلاس کا مقصد محکمہ بجلی اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانا، بجلی چوری کے مقدمات میں موجود خامیوں کا تدارک کرنا اور مقدمات کی مضبوط و مؤثر پیروی کو یقینی بنانا تھا۔ Rana Bilal Ahmed Public Prosecution Department Amir Shahzad Prosecutor General Punjab Tamgha E Imtiaz

*بجلی چوری کے مقدمات کے سلسلہ میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا اور محکمہ واپڈا کے ایس ڈی اوز و ریڈنگ پارٹی افسران کے درم...
23/05/2026

*بجلی چوری کے مقدمات کے سلسلہ میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا اور محکمہ واپڈا کے ایس ڈی اوز و ریڈنگ پارٹی افسران کے درمیان اہم اجلاس*

دفتر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا کے کانفرنس روم میں بجلی چوری کے مقدمات کے حوالہ سے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا اور محکمہ بجلی سرگودھا کے ایس ڈی اوز و ریڈنگ پارٹی افسران کے درمیان ایک اہم اور تفصیلی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت محترم جناب ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا صاحب نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سرگودھا میں تعینات پراسیکیوٹرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ محکمہ بجلی کے چند افسران بذریعہ زوم آن لائن بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران بجلی چوری کے مقدمات میں تیار کیے جانے والے چالان، رپورٹ ہائے 173 ض ف اور استغاثہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محکمہ بجلی کی جانب سے شریک ایس ڈی اوز اور ریڈنگ پارٹی افسران کے سامنے ایک ایک مقدمہ اور اس کی مکمل فائل رکھی گئی، جنہیں باقاعدہ پڑھایا گیا اور ہر ورک/دستاویز پر علیحدہ علیحدہ قانونی و تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔

محترم ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر صاحب نے شرکاء کو تفصیل کے ساتھ بریف کرتے ہوئے بتایا کہ کن قانونی نقائص، شہادتوں کی کمی، تفتیشی خامیوں اور دستاویزی کمزوریوں کی وجہ سے بجلی چوری کے مقدمات متاثر ہوتے ہیں یا عدالتوں میں کمزور پڑ جاتے ہیں۔ اس موقع پر مقدمات کی مضبوط تیاری، مؤثر شہادت، بہتر تفتیش اور قانونی تقاضوں کو مکمل کرنے کے حوالہ سے اہم رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔

اجلاس کے دوران واپڈا کے ایس ڈی اوز اور ریڈنگ پارٹی افسران کی جانب سے مختلف قانونی سوالات بھی کیے گئے جن کے محترم ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر صاحب نے نہایت مدلل، جامع اور تسلی بخش جوابات دیے۔

اجلاس کا مقصد محکمہ بجلی اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانا، بجلی چوری کے مقدمات میں موجود خامیوں کا تدارک کرنا اور مقدمات کی مضبوط و مؤثر پیروی کو یقینی بنانا تھا۔ Rana Bilal Ahmed Amir Shahzad Prosecutor General Punjab Tamgha E Imtiaz Public Prosecution Department

Address

District Courts Sargodha
Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sargodha Prosecution Office posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share