District Information Officer Sialkot

District Information Officer Sialkot Official Page of District Information Office Sialkot
Email: [email protected]
Ph: 0527053901

04/08/2026
04/08/2026

دنیا بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی حضرت امام حسین اور ان کے جانثاروں کا چہلم کا جلوس مرکزی امام بارگاہ دربتول اڈا پسروریاں سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے جلوس اپنی روایتی راستوں سے ہو کر نماز مغرب کے وقت مرکزی امام بارگاہ اڈا پسروریاں میں اختتام پذیر ہو گا سکیورٹی کی بات کی جائے تو سکیورٹی کا انتظامات بھی بہت سخت ترین کیے گئے ہیں
مزید جانتے ہیں اپنی ڈسٹرکٹ رپورٹر حفظہ ریاض سے جو اس وقت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباس ذوالقرنین کے ساتھ موجود ہے

04/08/2026

خون سے لکھی گئی وفا کی داستان۔۔۔ آج بھی ہر مومن کے دل میں زندہ ہے ۔سیالکوٹ میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔مرکزی جلوس امام بارگاہ اڈا پسروریاں سے برآ مد ہو چکا ہے جو اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے ۔سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عزاداروں کے لیے لنگر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔مزید تفصیلات جانتے ہیں مہوش مستقیم کی اس رپورٹ میں ۔

سیالکوٹ میں چہلم کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ وقت اور مقام سے برآمد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر...
04/08/2026

سیالکوٹ میں چہلم کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ وقت اور مقام سے برآمد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوست محمد، صدر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ اور ضلعی امن کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ چہلم کے مرکزی جلوس کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جلوس کے سیکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔







ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے رات کو چہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے بارش کے بعد انتظامات کا جائزہ...
03/08/2026

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے رات کو چہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے بارش کے بعد انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جلوس کے راستے پر نکاسی آب کی صورتحال کا معائنہ کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بارش کی صورت میں پانی کی فوری نکاسی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مرکزی جلوس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور انتظامات پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹ کو مکمل طور پر خشک رکھنے، اضافی عملہ اور مشینری تعینات کرنے اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔







03/08/2026

سیالکوٹ ۔ آ زاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 36 جموں تھری میں مسلم لیگ ن کی عظیم فتح ۔محمد احسن رضا 27218 ووٹ لے کر کامیاب ۔صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشا اللہ بٹ کی فاتح امیدوار اور کارکنوں کو مبارکباد ۔اس حوالے سے مزید تفصیلات دیکھیے مہوش مستقیم کی اس رپورٹ میں۔

03/08/2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی خصوصی ہدایت پر بغیر نقشہ جات اور پرانی عمارتوں کے خلاف میونسپل کارپوریشن کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے
مزید جانتے ہیں اپنی ڈسٹرکٹ رپورٹر حفظہ ریاض سے جو اس وقت سی ای او میونسپل کارپوریشن زبیر احمد وٹو کے ساتھ موجود ہیں
جی حفظہ اگاہ کیجئے گا

Address

Jinnah Street, Model Town
Sialkot
51251

Telephone

+92523254700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Information Officer Sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Information Officer Sialkot:

Shortcuts

Share