Sialkot Police

Sialkot Police A law enforcement agency mandated to protect life, dignity & property of the citizens

یومِ شہداء پولیس — سیالکوٹ پولیس کے جانبازوں کو خراجِ عقیدتشہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے و...
05/08/2026

یومِ شہداء پولیس — سیالکوٹ پولیس کے جانبازوں کو خراجِ عقیدت

شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سیالکوٹ پولیس کے عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یومِ شہداء پولیس کی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی قیادت میں پولیس لائنز اور کینٹ ویو مارکی میں منعقدہ تقریبات میں شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا گیا۔
تقریبات کا آغاز پولیس لائن کی جامع مسجد میں قرآن خوانی اور دعا سے ہوا، بعد ازاں یادگارِ شہداء پر چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ مرکزی تقریب کینٹ ویو مارکی میں منعقد ہوئی جس میں شہداء فیملیز، معزز ممبران پارلیمنٹ، اعلیٰ فوجی و ضلعی افسران، وکلا، تاجر برادری، اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے خطابات میں شہداء اور ان کی فیملیز کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا.
*ترجمان سیالکوٹ پولیس*

05/08/2026

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی، ڈی پی او نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کی بلندیٔ درجات، کے لیے دعا کی۔ ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے عظیم شہداء محکمہ پولیس کا سرمایہ افتخار ہیں ان کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا.
اس موقع پر ایس پی محمد حسیب راجہ ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد خلیل ملک و دیگرافسران بھی موجود تھے۔

*سیالکوٹ پولیس کی موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری، ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں 16 کلو گرا...
05/08/2026

*سیالکوٹ پولیس کی موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری، ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں 16 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد*

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی سربراہی میں وزیراعلیٰ پنجاب مخترمہ مریم نواز کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت سیالکوٹ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے، تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

اسی سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل رانا ندیم طارق کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ ڈاکٹر عادل باجوہ کی قیادت میں خفیہ اطلاع پر مبنی انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزم سے بھاری مقدار میں 16کلو 120 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا گیا۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ دیگر اضلاع سے منشیات لا کر سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے ذریعے نہ صرف منشیات کی مقامی سپلائی چین کو توڑا گیا ہے بلکہ اس گھناؤنے دھندے میں ملوث دیگر عناصر تک پہنچنے میں بھی مدد ملے گی۔

ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے کہا ہے کہ سیالکوٹ پولیس وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن "ڈرگ فری پنجاب" کی عملی تعبیر کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، اور منشیات کے مکمل خاتمے تک یہ کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا۔

*ترجمان سیالکوٹ پولیس*

قرآن خوانی برائے ایصالِ ثواب شہدائے سیالکوٹ پولیسشہدائے سیالکوٹ پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور اُن ک...
05/08/2026

قرآن خوانی برائے ایصالِ ثواب شہدائے سیالکوٹ پولیس

شہدائے سیالکوٹ پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور اُن کے درجات کی بلندی و ایصالِ ثواب کے لیے جامعہ مسجد پولیس لائنز سیالکوٹ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر شہداء کی بے مثال خدمات، جرات اور وطن و عوام کے تحفظ کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ ان کے بلند درجات، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

سیالکوٹ پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت، احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔

04/08/2026

سیالکوٹ پولیس لائنز سمیت ضلع بھر میں شہدائے پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے چراغاں کیا گیا اور ان کی عظیم قربانیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد، پولیس افسران، جوانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی فورس کا سب سے قیمتی اثاثہ اس کے شہداء ہوتے ہیں، جن کی لازوال قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس نے سیالکوٹ سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور آج صوبے میں قائم امن کے پیچھے شہدائے پولیس کا لہو شامل ہے، جو انہوں نے بلا خوف و خطر اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران بہایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ وطنِ عزیز اور عوام کے تحفظ کے لیے اگر محکمہ پولیس سے دوبارہ کسی قربانی کی ضرورت پڑی تو ہم ہر اول دستے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور شہدائے پولیس کے مشن کو ہر صورت جاری رکھیں گے۔
*ترجمان سیالکوٹ پولیس*

سیالکوٹ پولیس چہلمِ حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست مح...
04/08/2026

سیالکوٹ پولیس

چہلمِ حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد اویس مشتاق اور ایس پی حسیب راجہ کے ہمراہ جلوس کے مرکزی روٹس، داخلی و خارجی راستوں، ناکہ بندی پوائنٹس اور حساس مقامات کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران متعلقہ افسران سے سیکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ، ایمرجنسی رسپانس اور دیگر انتظامات پر بریفنگ لی گئی جبکہ تمام ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ انتہائی مستعدی، پیشہ ورانہ انداز اور باہمی رابطے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔

سیالکوٹ پولیس ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے چہلم کے موقع پر امن، ہم آہنگی اور عوام کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایات پر ایس پی حسیب راجہ نےچہلمِ حضرت امام حسینؓ کے موقع پر روٹس، ناکہ بندی پو...
04/08/2026

ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایات پر
ایس پی حسیب راجہ نےچہلمِ حضرت امام حسینؓ کے موقع پر روٹس، ناکہ بندی پوائنٹس اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو چوکس رہنے، مؤثر نگرانی یقینی بنانے اور عزاداروں کو پرامن، محفوظ اور سہولت بخش ماحول فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

سیالکوٹ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے۔

کھلی کچہری ڈسٹرکٹ سیالکوٹ !ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں آنے وا...
03/08/2026

کھلی کچہری ڈسٹرکٹ سیالکوٹ !
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو میرٹ کی بنیاد پر فوری ازالہ کے احکامات جاری کیے.

Address

District Sialkot
Sialkot
51310

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sialkot Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share