05/08/2026
وہاڑی ()
اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم کی زیر صدارت اراضی ریکارڈ سنٹر میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پلس پراجیکٹ کے تحت وانڈہ جات اور گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹس کے اجراء سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے سروس ڈیلیوری، عملے کی حاضری اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود سائلین سے ریونیو سروسز کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا، جس پر سائلین نے فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایات کے مطابق پلس پراجیکٹ کے تحت وانڈہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹس کے اجراء سے اراضی کی ملکیت کے ریکارڈ میں شفافیت اور قانونی تحفظ کو مزید یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کو جدید اور معیاری ریونیو خدمات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔