Bhakkar Police

Bhakkar Police Bhakkar Police (Official) Page
(1)

*چیکینگ سیکیورٹی ڈیوٹی**ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کا 22 صفر المظفر کے مرکزی چہلم پروگرام بہل کا دورہ، سیکیورٹی انتظ...
06/08/2026

*چیکینگ سیکیورٹی ڈیوٹی*

*ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کا 22 صفر المظفر کے مرکزی چہلم پروگرام بہل کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ*

ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے 22 صفر المظفر کے موقع پر بہل میں منعقد ہونے والے مرکزی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انچارج سیکیورٹی ملک ثنا اللہ نے سیکیورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دی

اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے جلوس کے روٹ، داخلی و خارجی راستوں، چیکنگ پوائنٹس، سی سی ٹی وی نگرانی، واک تھرو گیٹس اور دیگر سیکیورٹی اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و ملازمان کو الرٹ، چوکس اور مستعد رہتے ہوئے اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او بھکر نے جلوس کے منتظمین،ممبران امن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کرتے ہوئے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے شدید گرمی اور حبس کے باوجود جانفشانی سے فرائض انجام دینے والے پولیس افسران و ملازمان کو شاباش دی اور کہا کہ بھکر پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر لمحہ الرٹ ہے اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر بہترین انداز میں سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔

06/08/2026
06/08/2026

السلام علیکم! صبح بخیر
پنجاب پولیس سے متعلقہ شکایات کیلئے آئی جی پنجاب کے شکایات سیل میں 1787 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
‎ ‎

05/08/2026

🚨 عوام الناس کے لیے اہم آگاہی | سیف سٹی بھکر

سیف سٹی بھکر کی جانب سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ 06 اگست 2026 سے ضلع بھر میں نصب کیمروں کے ذریعے E-Challan سسٹم کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، رفتار کی حد کا خیال رکھیں، سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں اور ٹریفک سگنلز کی مکمل پاسداری کریں۔

آپ کی ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔

Address

Bhakkar
33100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhakkar Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share