31/07/2026
بھکر کی سیاست میں کچھ شخصیات صرف انتخابات نہیں جیتتیں بلکہ تاریخ کا رخ متعین کرتی ہیں۔ سردار امیر محمد خان حسن خیلی انہی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔
اپنے دادا، سردار تاج محمد خان حسن خیلی، کی سیاسی روایت کے حقیقی وارث بن کر انہوں نے عوامی خدمت، سیاسی بصیرت، اپنے حلقے کی بے مثال ترقی اور عوام کا غیرمتزلزل اعتماد حاصل کر کے اپنی الگ شناخت قائم کی ہے۔ اپنی سیاسی کارکردگی اور عوامی خدمت کے میدان میں انہوں نے نہ صرف اپنے والد سردار عزیز احمد خان حسن خیلی اور اپنے چچا سردار احمد حسن خان حسن خیلی سے آگے بڑھ کر ایک نئی مثال قائم کی ہے بلکہ اپنے عہد کے ایک منفرد اور بااثر رہنما کے طور پر خود کو منوایا ہے۔
آج وہ اپنے دور کے ایک نئے “تاج” کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جس طرح سردار تاج محمد خان حسن خیلی اپنی سیاسی زندگی میں ناقابلِ شکست عوامی قائد کے طور پر پہچانے جاتے تھے، اسی طرح سردار امیر محمد خان حسن خیلی بھی مسلسل عوامی اعتماد، سیاسی جدوجہد اور انتخابی کامیابیوں کے باعث بھکر کی سیاست میں ایک مضبوط اور فیصلہ کن مقام رکھتے ہیں۔ ان کی عوامی مقبولیت اور خدمات نے انہیں اس مقام تک پہنچا دیا ہے کہ ان کے ہم پلہ سیاسی حریف کا تصور بھی مشکل دکھائی دیتا ہے۔
بھکر کی ترقی، عوامی خدمت اور مضبوط سیاسی قیادت کے ذریعے سردار امیر محمد خان حسن خیلی اپنی ایسی دائمی شناخت چھوڑ رہے ہیں جو آنے والی نسلوں تک یاد رکھی جائے گی، بالکل اسی طرح جیسے سردار تاج محمد خان حسن خیلی کا نام آج بھی عزت و احترام اور کامیاب قیادت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔