Syed Muhammad Ali Shah

Syed Muhammad Ali Shah Candidate PPP | GBA 8 | Skardu 2
President Pakistan People's Party District Skardu

خراجِ تحسین برائے باوقار ریٹائرمنٹمحترم جناب بابو احمد صاحباسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO)خوش اخلاقی اور خوش مزاجی آپ...
25/08/2026

خراجِ تحسین برائے باوقار ریٹائرمنٹ
محترم جناب بابو احمد صاحب
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO)
خوش اخلاقی اور خوش مزاجی آپ کی پہچان ہے۔
آپ کی SCO سے باوقار ریٹائرمنٹ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ❤️
آپ نے اپنی پوری ملازمت ایمانداری، محنت، خلوص اور لگن کے ساتھ ادارے کی خدمت میں گزاری۔ آپ کی بے لوث خدمات، انتھک محنت اور مثالی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بالخصوص آپ کے صاحبزادے محترم محمد علی صاحب اور تمام اہلِ خانہ کو بھی اس خوشی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ پاک آپ سب کے گھر میں مزید خوشیاں، برکتیں اور باہمی محبت و اتحاد قائم رکھے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی آئندہ زندگی کو صحت و تندرستی، سکون، خوشیوں اور بے شمار برکتوں سے مالا مال فرمائے اور زندگی کے اس نئے سفر کو آپ کے لیے خوشگوار، پُرسکون اور بابرکت بنائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🖤نہایت افسوس اور گہرے رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عالمِ باعمل، سابق ص...
14/08/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🖤

نہایت افسوس اور گہرے رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عالمِ باعمل، سابق صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان اور سابق رکن گلگت بلتستان کونسل، آغا سید عباس رضوی انتقال فرما گئے ہیں۔

مرحوم کی وفات اہلِ ایمان، اہلِ علاقہ اور ان سے وابستہ تمام احباب کے لیے ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔ ان کی دینی، ملی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔

ہم اس غم کی گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ، لواحقین اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ:

پروردگارِ عالم بحقِ محمدؐ و آلِ محمدؑ، مرحوم کو اپنی رحمتِ واسعہ و کاملہ میں جگہ عطا فرمائے، درجاتِ عالیہ بلند فرمائے، جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل و اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

تمام مومنین و مومنات سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی اور دعا فرمائیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو محمدؐ و آلِ محمدؑ کے صدقے اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲🖤
شریک غم۔صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سکردو سید محمد علی شاہ

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک!آزادی ایک نعمت بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔آئیں عہد کریں کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ...
14/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک!
آزادی ایک نعمت بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔
آئیں عہد کریں کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰💚

بس تو اپنی بارگاہ میں بلند رکھ مولا... 🤲نہ شہرت کی بلندی چاہیے، نہ دولت کی فراوانی۔ بس اتنا کرم فرما کہ تیری رضا نصیب رہ...
10/08/2026

بس تو اپنی بارگاہ میں بلند رکھ مولا... 🤲
نہ شہرت کی بلندی چاہیے، نہ دولت کی فراوانی۔ بس اتنا کرم فرما کہ تیری رضا نصیب رہے، تیرا ذکر لبوں پر رہے، اور میرا سر ہمیشہ تیری بارگاہ میں جھکا رہے۔ آمین🤲

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے صدر سید محمد علی شاہ نے کواردو کا دورہ کیا، جہاں دریائی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی...
07/08/2026

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے صدر سید محمد علی شاہ نے کواردو کا دورہ کیا، جہاں دریائی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دریائی کٹاؤ کے باعث کئی زمینیں متاثر ہوئی ہیں، جس سے عوام کو شدید مشکلات اور نقصانات کا سامنا ہے، جبکہ مزید نقصان اور جانی خطرات کا بھی خدشہ ہے۔

سید محمد علی شاہ نے متاثرہ علاقوں، زرعی زمینوں، درختوں اور پودوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور اس مسئلے کے فوری اور مستقل حل کے لیے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اپنی استطاعت کے مطابق اس
مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
Amjad Hussain Advocate

امتیاز عابدی صاحب کی خیریت دریافت کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے صدر سید محمد علی شاہ نے ان کی رہائش گاہ پ...
23/07/2026

امتیاز عابدی صاحب کی خیریت دریافت کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے صدر سید محمد علی شاہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ملاقات کی۔
اس موقع پر شاہ صاحب نے امتیاز عابدی صاحب کی صحت سے متعلق دریافت کیا، ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور
عوام کے دکھ سکھ میں شریک رہنا، بیماروں کی عیادت کرنا اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا سید محمد علی شاہ کی عوام دوست سیاست کا عملی ثبوت ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ امتیاز عابدی صاحب کو کامل صحتِ عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

کواردو زگنگ کے نوجوان محمد اقبال، جو آج پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں گولی لگنے سے زخمی نوجوان کے عیادت کے لیے پاک...
23/07/2026

کواردو زگنگ کے نوجوان محمد اقبال، جو آج پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں گولی لگنے سے زخمی نوجوان کے عیادت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اسکردو کے صدر سید محمد علی شاہ نے آر ایچ کیو ہسپتال
اس موقع پر سید محمد علی شاہ نے محمد اقبال کی خیریت دریافت کی، ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
الحمدللہ! محمد اقبال کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ انہیں جلد از جلد مکمل صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔
ہم متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس افسوسناک واقعے کی غیر جانبدارانہ، شفاف اور فوری تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ ایسے واقعات معاشرے میں خوف و ہراس پھیلاتے ہیں اور قانون کی عملداری پر سوالات کھڑے کرتے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ قانون بلاامتیاز حرکت میں آئے، انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں اور ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی بے گناہ شہری کو اس قسم کے افسوسناک واقعے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

21/07/2026

ویران ہے وہ دل، جس دل میں عشقِ حسینؑ نہ ہو

Address

Gilgit
995684

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Muhammad Ali Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share