Pakistan Railway News Update

Pakistan Railway News Update Pakistan Railways
Pak Railway update
Muhammad Hanif Abbasi

تازہ خبر | ہزارہ ایکسپریس گیلے وال ریلوے اسٹیشن پر اوور شوٹآج 04 اگست 2026 کو صبح تقریباً 3:30 بجے کراچی سے حویلیاں جانے...
04/08/2026

تازہ خبر | ہزارہ ایکسپریس گیلے وال ریلوے اسٹیشن پر اوور شوٹ

آج 04 اگست 2026 کو صبح تقریباً 3:30 بجے کراچی سے حویلیاں جانے والی 11 اپ ہزارہ ایکسپریس گیلے وال ریلوے اسٹیشن کی لوپ لائن پر اوور شوٹ کر گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین مقررہ حد سے آگے نکل گئی، جس کے باعث ریلوے آپریشن متاثر ہوا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ ریلوے حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید تفصیلات اور تازہ اپڈیٹس موصول ہوتے ہی آپ تک فوری پہنچائی جائیں گی۔

پاکستان ریلوے نیوز اپڈیٹ
ریلوے کی مستند اور بروقت خبریں

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہمورخہ 30 جولائی 2026 کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر، جناب فرمان غ...
01/08/2026

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ

مورخہ 30 جولائی 2026 کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر، جناب فرمان غنی نے روہڑی سے رحیم یار خان تک فٹ پلیٹ معائنہ کیا اور ریلوے آپریشن، ٹریک اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں جاری اپ گریڈیشن اور بہتری کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

امید ہے کہ رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد مسافروں کو مزید جدید اور بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

پاکستان ریلوے نیوز اپڈیٹ
ریلوے کی مستند اور بروقت خبریں

قابلِ تحسین اقدام | ماروی پیسنجر کی بحالیجہاں ایک طرف کم آمدن کا جواز بنا کر کئی ٹرینیں معطل کی جا رہی ہیں، وہیں ڈویژنل ...
31/07/2026

قابلِ تحسین اقدام | ماروی پیسنجر کی بحالی

جہاں ایک طرف کم آمدن کا جواز بنا کر کئی ٹرینیں معطل کی جا رہی ہیں، وہیں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی، جناب جمشید عالم نے اپنی کاوشوں سے ماروی پیسنجر کو کم از کم ہفتے میں ایک دن بحال رکھا ہے۔

اگر وہ بھی ہیڈکوارٹر کی طرح موہنجوداڑو ایکسپریس کے معاملے میں "کم آمدن" کا بہانہ بنا کر ماروی پیسنجر کو معطل کر دیتے، تو سندھ کے عوام ایک اور اہم ٹرین سے محروم ہو جاتے۔

یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت ہو تو محدود وسائل میں بھی عوام کو سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔ امید ہے مستقبل میں ماروی پیسنجر کے پھیرے مزید بڑھائے جائیں گے اور دیگر معطل ٹرینوں کی بحالی پر بھی توجہ دی جائے گی۔

پاکستان ریلوے نیوز اپڈیٹ
ریلوے کی مستند اور بروقت خبریں

مارچ کے وسط میں موہنجوداڑو پیسنجر ان نو ریل گاڑیوں میں شامل تھی جن کو امریکہ، eران جنگ کی وجہ سے فیول کرائسسز کا بہانہ ب...
31/07/2026

مارچ کے وسط میں موہنجوداڑو پیسنجر ان نو ریل گاڑیوں میں شامل تھی جن کو امریکہ، eران جنگ کی وجہ سے فیول کرائسسز کا بہانہ بنا بند کیا تھا۔ اب کہہ رہے ہیں کہ آمدن نہیں تھی اس لیے بند کیا ہے۔

سب کچھ سمجھ سے بالاتر ہے۔ کچھ عوام کا قصور ہے اور زیادہ عملے کا جو سو دو سو روپیۓ اپنے جیب میں رکھ کر مفت سفر کرواتے ہیں ۔ سیکشن والوں اب آپ لوگ بھی چکھو مزے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے اگر سستا ٹکٹ نہیں خریدو گے تو اس سہولت سے ہاتھ دھو بیٹھو گے۔

اس بات کے سب لوگ شاہد ہیں سندھ میں ٹکٹ لے کر سفر کرنے رجحان انتہائ کم ہے سب لوگ ایک جیسے نہیں ہیں لیکن اکثریت ایسی ہی ہے جس کی مثال محرم پر بھی لوگ دیکھ چکے ہیں اور باقی دنوں میں اور یہاں کا عملہ بھی ایسا ہی ہے۔ نو ماہ پہلے اسی ٹرین کی ویڈیو بنا کر ہم نے اپنے پیج پر شئیر کی تھی پہلے کوٹری میں ٹکٹ گھر ٹرین کی روانگی کے وقت بند تھا اور پھر پولیس والا مسافروں سے پیسے لے رہا تھا جس پر کاروائ کرتے ہوۓ شاید اسے معطل کیا گیا تھا۔ یہ تو حال ہے مسافر اور عملے کا۔

بہت سارے لوگوں کو یہ حقیقت کڑوی لگے گی لیکن سچ یہی ہے ۔

لیکن ادارے کو سمجھنا چاہیۓ کہ ٹرین بند کرنا بھی مسلے کا حل نہیں ہے کوچز آپ پوری لگاتے نہیں، لوگ چھتوں پر چڑھ کر مفت سفر نہیں کریں گے تو کیا کریں گے؟ اسی انجن نے جہاں چار کوچز لے کر جانی ہیں آپ پہلے کی طرح نو، دس کوچز لگا کر لگاؤ، اپنے عملے کو پابند کرو کہ وہ ٹکٹ کے بغیر سفر نہ کروائیں اور جو ایسا کرتا پکڑا جاۓ مسافر یا عملہ اسکو سخت سزا دی جاۓ تاکہ باقی عبرت پکڑیں دیکھتے ہیں کیسے منافع نہیں ہوتا۔
کوچز آپکے پاس نہیں ہیں تو آپ اب یہ باتیں کہہ رہےہیں۔

DE 4904 of 135 Up سرگودھا (SRQ) ریلوے یارڈ میں دو پہیوں کے ساتھ ڈی ریل ہو گیا ہے۔ریلیف پاور DE 8038 صبح 7:15 بجے لالہ مو...
31/07/2026

DE 4904 of 135 Up سرگودھا (SRQ) ریلوے یارڈ میں دو پہیوں کے ساتھ ڈی ریل ہو گیا ہے۔
ریلیف پاور DE 8038 صبح 7:15 بجے لالہ موسیٰ (LLM) سے روانہ کر دی گئی ہے۔
اس واقعے کے باعث متعلقہ سیکشن میں ٹرین آپریشن متاثر ہونے اور ٹرینوں کی تاخیر (Detention) کا امکان ہے۔
پاکستان ریلوے نیوز اپڈیٹ

میاں چنوں میں اسٹیشن سے تھورا پہلے کراچی سے راولپنڈی جانے والی 7 اپ تیزگام کا انجن 8229 فیل
30/07/2026

میاں چنوں میں اسٹیشن سے تھورا پہلے کراچی سے راولپنڈی جانے والی 7 اپ تیزگام کا انجن 8229 فیل

اہم اطلاعپاکستان ریلوے کی Track My Train ایپ کو نئے فیچرز کے ساتھ اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنے م...
30/07/2026

اہم اطلاع

پاکستان ریلوے کی Track My Train ایپ کو نئے فیچرز کے ساتھ اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنے موبائل میں موجود Track My Train ایپ کو Update کریں تاکہ آپ نئی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

نئے فیچرز میں شامل ہیں:
ٹرین کی لائیو لوکیشن دیکھنے کی سہولت۔
گزشتہ سفر (History) کی ٹریکنگ دیکھنے کی سہولت۔
گزشتہ دنوں میں چلنے والی ٹرینوں کا روٹ اور ریکارڈ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید بہتر، تیز اور آسان ٹریکنگ کا تجربہ۔

اب اپنی ٹرین کی معلومات پہلے سے زیادہ آسانی اور تفصیل کے ساتھ حاصل کریں۔

29/07/2026

ڈرائیور کی زبانی سنیں پاکستان ریلوے کی تلخ حقیقت!

​ریلوے کے ڈرائیور نے وہ سچ بول دیا ہے جو انتظامیہ چھپانے کی کوشش کر رہی تھی۔ پہلی بات ہی انہوں نے یہ کی کہ ڈمی کوچز کے ساتھ کام چلایا جا رہا ہے، نہ کوئی مینٹیننس ہے اور نہ ہی سیفٹی (Safety) کا کوئی معیار بس جیسے تیسے "چل سو چل" والا معاملہ ہے۔

​ٹریک کا مسئلہ بعد میں ہے، ہم ایک بار نہیں بارہا کہہ چکے ہیں کہ آج حادثات کی سب سے بڑی وجہ ناقص اور ناکارہ کوچز ہیں۔

انجنوں کی دیکھ بھال (Maintenance) کا یہ حال ہے کہ ادھر کا انجن ادھر اور ادھر کا ادھر لگا کر سسٹم دھکیلا جا رہا ہے۔

​ایک طرف منسٹر صاحب اور ان کی سوشل میڈیا بریگیڈ اس دعوے میں مصروف ہے کہ ہم نے 78 سالہ تاریخ میں پہلی بار اتنی ریکارڈ آمدن حاصل کر لی! ہم ریلوے کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، ہم ریفارمز (Reforms) لا رہے ہیں.

​اور دوسری طرف زمینی حقیقت یہ ہے جو اس ڈرائیور کی زبانی آپ سن رہے ہیں۔

​خیر! جنہوں نے سننا یا دیکھنا ہے وہ تو خاموش اور بے حس بنے بیٹھے ہیں۔ دراصل ہم اس بدقسمت دور سے گزر رہے ہیں جہاں ریلوے کی تباھی اور موت کو اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتا دیکھ رہے ہیں اور کچھ کر بھی نہیں پا رہے!

​ اللہ سبحان تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس سچ بولنے والے ڈرائیور صاحب کی حفاظت فرمائے، کہیں سچائی کا سامنا کرنے کے بجائے انہی کو سزا کا نشانہ نہ بنا دیا جائے۔

​آپ کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟
کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں۔

29/07/2026

پاکستان ریلوے میں مسلسل حادثات، آخر ذمہ دار کون؟

پاکستان ریلوے میں پے درپے پیش آنے والے حادثات نے ادارے کی کارکردگی، ٹریک کی حالت، انجنوں کی مینٹیننس اور آپریشنل نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
حالیہ چند دنوں کے دوران پیش آنے والے اہم واقعات:

وہاب شاہ کے قریب ٹرین ڈی ریلمنٹ، جس سے ٹرین آپریشن کئی روز متاثر رہا۔

قلعہ ستار شاہ (شیخوپورہ) کے قریب شدید بارشوں سے ریلوے پل متاثر ہونے کے بعد

لاہور–فیصل آباد ریلوے سیکشن بند کر دیا گیا، جس کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ اور کئی کے روٹس تبدیل کرنا پڑے، جبکہ شالیمار ایکسپریس کو 30 روز کے لیے معطل کر دیا گیا۔
حیدرآباد کے قریب 8 ڈاؤن تیزگام ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، جس سے ایک بار پھر مسافروں کی حفاظت پر سوالات اٹھنے لگے۔

آج جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پر یوسف والا کوئلہ بردار مال گاڑی لوپ لائن پر سینڈ

ہمپ سے آگے نکلنے کے باعث ڈی ریل ہو گئی، جس سے اپ ٹریک بھی متاثر ہوا۔
اس کے علاوہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران متعدد انجنوں کے فیل ہونے، انجنوں اور پاور وین میں آگ لگنے، ٹرینوں کے بار بار تاخیر کا شکار ہونے اور مختلف مقامات پر تکنیکی خرابیوں کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

مسلسل پیش آنے والے ان واقعات نے ریلوے کے حفاظتی نظام، مینٹیننس، ٹریک کی دیکھ بھال اور انتظامی کارکردگی پر عوامی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
امید کی جاتی ہے کہ پاکستان ریلوے اور متعلقہ حکام ان تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار عوامل کی نشاندہی کریں گے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے، تاکہ مسافروں کا اعتماد بحال ہو سکے۔

پاکستان ریلوے نیوز اپڈیٹ
ریلوے کی مستند اور بروقت خبریں

Address

Lahore Punjab
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Railway News Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category