06/08/2026
دفتر تعلقاتِ عامہ، ضلعی پولیس نوشہرہ
بتاریخ: 06 اگست 2026
پریس ریلیز
سوشل میڈیا پر تھانہ اضاخیل پولیس کے خلاف بے بنیاد الزامات؛ حقائق عوام کے سامنے
نوشہرہ: سوشل میڈیا پر مسلم شاہ سکنہ اضاخیل پایان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے تھانہ اضاخیل پولیس پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے ضلعی پولیس نوشہرہ کا مؤقف درج ذیل ہے۔
حقائق
مسلم شاہ کا بیٹا سعید اللہ تھانہ اضاخیل پولیس کو مقدمہ نمبر 462 مورخہ 24.04.2026، جرم 394/34 PPC میں راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اور مجرم اشتہاری تھا۔
مورخہ 05 اگست 2026 کو ایس ایچ او تھانہ اضاخیل عنایت علی امجد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے دورانِ سرچ آپریشن مذکورہ مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران منشیات فروش اور راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری سعید اللہ نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اپنی قانونی گرفتاری سے بچنے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پولیس اہلکار محفوظ رہے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم زخمی ہوکر موقع سے فرار ہوا،جو کہ بعد ازاں گرفتار کیاگیا۔
مجرم اشتہاری سعید اللہ کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
مقدمہ نمبر 766/22 جرم 11-B, CNSA
مقدمہ نمبر 202/24 جرم 11-B, CNSA
مقدمہ نمبر 547/24 جرم 11-B, 9-D, CNSA
مقدمہ نمبر 749/24 جرم 15-AA
مقدمہ نمبر 462 مورخہ 24.04.2026 جرم 394/34 PPC، تھانہ اضاخیل
ترجمان
ضلعی پولیس نوشہرہ