Food Department Khyber Pakhtunkhwa

Food Department Khyber Pakhtunkhwa Official page of Food Department Government of Khyber Pakhtunkhwa.

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع ایبٹ آباد میں ایک اور مؤثر کار...
07/08/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع ایبٹ آباد میں ایک اور مؤثر کارروائی۔

مورخہ 07-08-2026 کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد مس عظمیٰ شاہ کی قیادت میں فوڈ سیفٹی آفیسر اور فوڈ انسپکٹرز نے ہویلیاں کے مختلف آٹا ملز کا اچانک معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ سرکاری سبسڈی والے آٹے کے نمونے حاصل کیے گئے، ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر راجپوت فلور مل پر جرمانہ عائد کیا گیا اور آئندہ کسی بھی قسم کی غفلت یا بے ضابطگی سے اجتناب کرنے کی سخت تنبیہ کی گئی۔

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی، شفافیت اور سرکاری قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھے ہوئے ہے۔

معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

آج مورخہ 07 اگست 2026 کو ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ، ہزارہ ڈویژن، سید انصر قیوم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ شیراز انور خ...
07/08/2026

آج مورخہ 07 اگست 2026 کو ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ، ہزارہ ڈویژن، سید انصر قیوم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ شیراز انور خان کے ہمراہ ضلع مانسہرہ کی مختلف فلور ملز کا اچانک معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران فلور ملز کا ریکارڈ، گندم کا ذخیرہ، آٹے میں نمی (Moisture Content) اور آئی سی ٹی (ICT) سسٹم کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے مقررہ ایس او پیز اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی فلور ملز پر موقع پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ذمہ داران کو آئندہ سختی سے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سخت تنبیہ بھی کی گئی۔

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی، شفاف نگرانی اور حکومتی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کے لیے اپنی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھے ہوئے ہے۔

Directorate General Information & PRs, KP Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Updates

Food Department Khyber PakhtunkhwaDirectorate General Information & PRs, KP PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khybe...
05/08/2026

Food Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Updates

یوم سیاہ 5 اگست یوم استحصال کشمیر
05/08/2026

یوم سیاہ 5 اگست یوم استحصال کشمیر

ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبر پختونخوا، جناب محسن اقبال نے ضلع بٹگرام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر آف...
04/08/2026

ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبر پختونخوا، جناب محسن اقبال نے ضلع بٹگرام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر آفس اور سرکاری گندم گوداموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ڈائریکٹر خوراک نے گوداموں میں محفوظ سرکاری گندم کے معیار، مقدار اور ذخیرہ کرنے کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے ضلع میں موجود سرکاری گندم کے ذخائر، سستا سرکاری آٹا سکیم، آٹے کی فراہمی اور محکمہ کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے بریفنگ کو سراہتے ہوئے متعلقہ افسران اور عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

ڈائریکٹر خوراک نے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری، سستا اور سرکاری نرخوں پر آٹے کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور حکومت خیبر پختونخوا کی پالیسی پر مؤثر انداز میں عملدرآمد جاری رکھا جائے۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ سرکاری گندم کے ذخائر کی حفاظت، شفاف نگرانی اور معیاری انتظامات کو ہر ممکن صورت برقرار رکھا جائے۔

بعد ازاں ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے چھپر گرام میں نئے سرکاری گوداموں کی تعمیر کے لیے خریدی گئی زمین کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مجوزہ مقام کا معائنہ کرتے ہوئے اسے گوداموں کی تعمیر کے لیے موزوں قرار دیا اور متعلقہ حکام کو منصوبے پر جلد پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

صوبائی حکومت اور محکمہ خوراک خیبر پختونخوا عوام کو معیاری، سستا اور سرکاری نرخوں پر آٹے کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی، شفاف انتظامات اور بروقت اقدامات کے عزم پر کاربند ہیں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Directorate General Information & PRs, KP PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Updates Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority Office of The Rationing Controller Peshawar

عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کا ضلع مانسہرہ کا دورہمورخہ 03-08-202...
03/08/2026

عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کا ضلع مانسہرہ کا دورہ

مورخہ 03-08-2026 کو ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبر پختونخوا، جناب محسن اقبال نے ضلع مانسہرہ کا سرکاری دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر آفس مانسہرہ کا دورہ کیا اور سرکاری گندم گوداموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے پاسکو سے حال ہی میں موصول ہونے والی گندم اور سال 2024 کی خریداری کے دوران ذخیرہ کی گئی گندم کے معیار کا جائزہ لیا اور اس کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈائریکٹر خوراک نے ضلع کے مختلف فلور ملز اور منظور شدہ آٹا ڈیلرز کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے آٹے کے معیار، فلور ملز میں آٹا تیار کرنے کے عمل، صفائی کے انتظامات، آٹے کی دستیابی اور سرکاری ہدایات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری آٹے کی بلا تعطل فراہمی اور حکومتی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈائریکٹر خوراک نے منظور شدہ آٹا ڈیلرز کے ذریعے عوام کو فراہم کیے جانے والے سرکاری آٹے کی دستیابی، مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت اور حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو معیاری سرکاری آٹا مقررہ قیمت پر بلا تعطل فراہم کیا جائے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی، ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر خوراک نے یہ بھی ہدایت جاری کی کہ تمام منظور شدہ سرکاری آٹا ڈیلر پوائنٹس پر محکمہ خوراک کی جانب سے فراہم کردہ پینا فلیکس بینرز نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں تاکہ عوام کو سرکاری آٹے کی دستیابی، مقررہ نرخ، ڈیلر کی شناخت اور متعلقہ معلومات سے بروقت آگاہی حاصل ہو سکے، جس سے شفافیت اور عوامی سہولت کو مزید فروغ ملے گا۔

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا عوام کو معیاری، سستا اور سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی، مؤثر اقدامات اور باقاعدہ فیلڈ انسپکشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔

محکمہ خوراک خیبرپختونخواہ
03/08/2026

محکمہ خوراک خیبرپختونخواہ

03/08/2026

Online Khuli Kachehri Food Directorate

محکمہ خوراک، حکومتِ خیبر پختونخواہعوام کو معیاری سرکاری آٹا حکومت سے منظور شدہ نرخ پر -/2520 روپے میں 20 کلو بیگ فراہم ک...
01/08/2026

محکمہ خوراک، حکومتِ خیبر پختونخواہ
عوام کو معیاری سرکاری آٹا حکومت سے منظور شدہ نرخ پر -/2520 روپے میں 20 کلو بیگ فراہم کرنے کے لیے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں فروخت کا عمل جاری ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ صرف مقررہ سرکاری نرخ پر آٹا خریدیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ فوڈ آفس سے فوری رابطہ کریں۔
عوام کی خدمت، ہماری ذمہ داری۔ 🌾🇵🇰
Directorate General Information & PRs, KP Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Updates Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority Office of The Rationing Controller Peshawar

Address

Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919225378

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Food Department Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Food Department Khyber Pakhtunkhwa:

Shortcuts

Share