Capital Metropolitan Government Peshawar

Capital Metropolitan Government Peshawar Updates About Capital Metropolitan Government , Peshawar

Monsoon Plantation Drive 2026 Launched in Peshawar on Independence DayIn line with the Government of Khyber Pakhtunkhwa'...
14/08/2026

Monsoon Plantation Drive 2026 Launched in Peshawar on Independence Day

In line with the Government of Khyber Pakhtunkhwa's Monsoon Plantation Campaign 2026, which aims to plant two million saplings across the province, including 1.4 million trees at 44 designated sites on 14 August 2026, the Administrator, Capital Metropolitan Government Peshawar / Deputy Commissioner Peshawar, Capt. (R) Sanaullah Khan, along with Director General, Capital Metropolitan Government Peshawar, Mr. Saleem Khan, and officers of Capital Metropolitan Government and the District Administration Peshawar, officially launched the Monsoon Plantation Drive 2026 at Ladies Park, Capital Metropolitan Government Peshawar, on the occasion of Pakistan's 79th Independence Day.
The Monsoon Plantation Drive 2026 reaffirms the commitment of the Capital Metropolitan Government Peshawar and the District Administration to support the provincial government's vision of expanding green cover and promoting sustainable environmental development throughout Khyber Pakhtunkhwa.

Mr. Salim Khan has officially assumed the charge of Director General, Capital Metropolitan Government Peshawar.
12/08/2026

Mr. Salim Khan has officially assumed the charge of Director General, Capital Metropolitan Government Peshawar.

Mr. Saleem Khan (LCS PUGF Admin Cadre) is Posted as Director General Capital Metropolitan Government Peshawar
09/08/2026

Mr. Saleem Khan (LCS PUGF Admin Cadre) is Posted as Director General Capital Metropolitan Government Peshawar

Transfers and Posting
09/08/2026

Transfers and Posting

آج مورخہ 5 اگست 2026 کو کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک پُروقار ریلی ...
05/08/2026

آج مورخہ 5 اگست 2026 کو کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک پُروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔

ریلی میں کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے اہلکاروں اور دیگر شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز تھے جن پر کشمیری عوام سے یکجہتی اور ان کے جائز حقوق کی حمایت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ میں کیو آر کوڈ  متعارف کرادیا تمام تر ریکوری، جرمانہ، ٹیکسز اور کرایہ جات کی مد میں پیسے سیدھ...
29/07/2026

کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ میں کیو آر کوڈ متعارف کرادیا

تمام تر ریکوری، جرمانہ، ٹیکسز اور کرایہ جات کی مد میں پیسے سیدھا کیو آر کوڈ کے ذریعے کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائیگی

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری محکموں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ میں کیو آر کوڈ متعارف کرادیا ہے صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے محکمہ بلدیات کے ذیلی ادارہ کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کی اپنی آمدنی بڑھانے اور مالی بد عنوانیوں کی روک تھام کیلئے کیو آر کوڈ محکمہ کے دیگر ٹی ایم ایز میں بھی متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ڈائریکٹر جنرل کیپیٹل میٹروپولیٹن قادر نصیر کے مطابق صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار انہوں نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے ویژن کے مطابق میٹروپولیٹن گورنمنٹ میں کرپشن کے تمام کے راستے بند کردئیے ہیں جبکہ آج کے بعد ادارہ کی تمام تر ریکوری کرایہ جات، جرمانہ اور ٹیکسز کی مد میں پیسے کیو آر کوڈ کے ذریعے ادارہ کے خزانہ میں ایک منٹ میں جمع کرائے جاسکیں گے ڈی جی کے مطابق کیو آر کوڈ سکین کرنے سے جس مد میں بھی پیسے جمع کرانے ہونگے اس کی تفصیلات سکرین پر اجائیں گی جس سے صارف کو بھی آسانی ہوگی اور یہ کہ ادارہ کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کی بیوٹیفکیشن کا فیصلہ، منصوبے پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔۔پشاور: ایڈمنسٹریٹر/ڈپٹی کمشنر پشاور، کیپٹ...
07/07/2026

نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کی بیوٹیفکیشن کا فیصلہ، منصوبے پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔۔

پشاور: ایڈمنسٹریٹر/ڈپٹی کمشنر پشاور، کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کی بیوٹیفکیشن کے منصوبے پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ منصوبے کا مقصد نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کو جدید اور خوبصورت انداز میں ترقی دینا، شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ملک کے مختلف حصوں سمیت بیرونِ ملک سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک پرکشش، صاف ستھرا اور معیاری ماحول فراہم کرنا ہے۔اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر/ڈپٹی کمشنر پشاور، کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) اصغر سورانی، ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور قدیر نصیر، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و ہیومن ریسورس کامران امجد، انتظامی افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاورنے فوڈ سٹریٹ کے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت داخلی و خارجی راستوں، پیدل چلنے والوں کی سہولیات، خوبصورت روشنیوں، بیٹھنے کی جگہوں، صفائی کے نظام، گرین ایریاز اور دیگر شہری سہولیات کو بہتر بنایا جائے تاکہ فوڈ سٹریٹ کی مجموعی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہو اور اسے ایک جدید سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے کہا کہ نمک منڈی پشاور کی تاریخی اور ثقافتی شناخت کی علامت ہے اور یہاں آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بہترین ماحول اور معیاری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے پر مربوط انداز میں کام کرتے ہوئے اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام اور کاروباری طبقہ اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکے۔

چیف منسٹر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفق...
26/06/2026

چیف منسٹر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اندرونِ شہر پشاور میں جلوسوں کے راستوں کا دورہ کیا اور ساتھ کمانڈ پوسٹ کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان، ڈائریکٹر جنرل کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ قادر نصیر، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید، سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس فرحان خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے اندرونِ شہر جلوسوں کے روٹس کا بھی معائنہ کیا، جہاں سیکیورٹی، صفائی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ محرم الحرام کے دوران تمام انتظامات کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداروں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

عوام کو پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے  مینا خان آفریدی سیکیورٹی انتظامات میں کسی...
25/06/2026

عوام کو پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے مینا خان آفریدی
سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی صوبائی وزیر
ایڈمنسٹریٹر و ڈی سی ثناء اللہ اور ڈی جی میٹروپوولیٹن نے بریفنگ دی

پشاور ( پ ر ) صوبائی وزیر بلدیات و اعلی تعلیم مینا خان آفرید ی کا کوہاٹی گیٹ سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ ،محرم الحرام میں کیپٹل میٹروپولیٹن کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا
اس دوران ایڈمنسٹریٹر و ڈی سی پشاورر ثناء اللہ خان ،اے سی سٹی ذیشان نجیب ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ آر کامران امجد نجیئنر ریاض احمد اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر صوبائی وزیر نے سپریم کمانڈ پوسٹ میں سی سی ٹی وی روم کا دورہ کیا اس دوران ایڈمنسٹریٹر و ڈی سی ثناء اللہ خان نے صوبائی وزیر کو کیپٹل میٹروپولیٹن کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

25/06/2026

Address

Bacha Khan Square Peshawar
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:59
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919212294

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Capital Metropolitan Government Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Capital Metropolitan Government Peshawar:

Shortcuts

Share