03/09/2026
گڈ گورننس: اسسٹنٹ ڈائریکٹرزمحکمہ بلدیات و دہی ترقی تحصیل چمکنی اینڈ تحصیل سٹی ہیڈ کوارٹر ڈسٹرکٹ پشاور کا اچانک دورہ، (2) ویلج کونسل سیکریٹریز معطل، (1) ویلیج سیکریٹری کو شوکاز نوٹس جاری ، دفتر ویلج کونسل چمکنی 1،2،3 کا مشترکہ آفس ناقابل استعمال حالت میں پایا گیا.
پشاور: گڈ گورننس اور عوامی شکایات کے ازالے کی پالیسی کے تحت سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب شمس الرحمان داوڑ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل چمکنی و متھرا شاہ سعید خان نے مورخہ03-09-2026 بروز جمعرات بوقت دن 12:00 بجےکو ویلج کونسل چمکنی 1، 2، 3 اور ویلج کونسل ملوگو تحصیل چمکنی کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران ویلج کونسل سیکریٹریز اور نائب قاصدین موقع پر موجود تھے۔ تاہم دفاتر کا مجموعی نظام تسلی بخش نہیں پایا گیا.ویلج کونسل چمکنی 1، 2، 3 کا مشترکہ آفس ناقابل استعمال حالت میں پایا گیا.پاک صاف شفاف مہم کے لیے تعینات کردہ جنیٹرز عملہ شیڈول کے مطابق موقع پر موجود نہیں تھا.جس کی وجہ سے ویلج سیکریٹریز کی غفلت و کوتاہی کے باعث تینوں علاقوں میں صفائی کا نظام انتہائی ناقص اور برا پایا گیا.ویلج کونسلز کے رکشے بھی موقع پر دفتر میں موجود نہیں تھے اور سرکاری ریکارڈ نامکمل و تسلی بخش نہیں تھا.
مزید برآں دفتر میں پرائیویٹ افراد بلا وجہ بیٹھے ہوئے تھے۔ سگریٹ نوشی، کیرم بورڈ کا سامان بھی پایا گیا جو سرکاری کام میں رکاوٹ اور دفتری نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی ہے.
عوامی خدمت میں غفلت، صفائی انتظامات میں کوتاہی، سرکاری املاک کی عدم دیکھ بھال اور دفتری نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر دونوں افسران نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے:
1. ویلج سیکریٹری ملوگو تیمور شیداکو وضاحت طلبی شوکاز نوٹس جاری کیا۔
2. ویلج سیکریٹری چمکنی 2اور 3 عمران اعجازاور ویلج سیکریٹری چمکنی 1 سراج الاسلام کو فوری معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
3. شیڈول کے مطابق غیر حاضر جنیٹرز عملہ کو سخت وارننگ جاری کی گئی اور آئندہ غفلت پر سخت محکمانہ کارروائی کی تنبیہ کی گئ۔
عوامی خدمت میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے _ویلج کونسل چمکنی 2-3 کا ایڈیشنل چارج ویلج سیکٹری کامران خان اور ویلج کونسل چمکنی 1 کا ایڈیشنل چارج ویلج سیکٹری ثاقب عدنان کو تفویض کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ جنیٹرز عملہ پر کڑی نظر رکھیں، ماہانہ شیڈول کے مطابق علاقے کی صفائی یقینی بنائیں، 3 دن کے اندر ریکارڈ مکمل کریں، مشترکہ آفس سے غیر متعلقہ سامان فوری ہٹائیں یا چمکنی کی تینوں ویلج کونسلز کو محفوظ و مناسب مقامات پر شفٹ کرنےکے اقدامات فوری کریں۔
اس موقع پر افسران کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات عوامی خدمت اور شفافیت کے لیے پرعزم ہے۔ "پاک صاف شفاف مہم" اور سرکاری فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
*نوٹ:* عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست تحصیل آفس چمکنی و متھرا سے رابطہ کریں۔