29/07/2026
کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے محکمہ خزانہ نے کنٹری پینشن اسکیم (CPS) کے نفاذ کے سلسلے میں مختلف پنشن فنڈ منیجرز سے معاہدہ کر لیا ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی 2024 کے بعد سرکاری ملازمت اختیار کرنے والے تمام ریگولر ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد کسی بھی منظور شدہ پنشن فنڈ منیجر کے ساتھ اپنا پنشن اکاؤنٹ کھلوائیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین اپنے پنشن فنڈ اکاؤنٹ نمبر بروقت بلوچستان اے جی آفس یا متعلقہ ضلعی خزانہ آفس میں 31 اگست 2026 تک جمع کرائیں، بصورت دیگر ان کی ماہانہ تنخواہ روک دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ کے مطابق ملازمین کے لیے پنشن پراسپیکٹس بلوچستان اے جی آفس اور تمام ضلعی خزانہ دفاتر میں دستیاب ہیں، جبکہ مزید معلومات کے لیے بلوچستان اے جی آفس یا متعلقہ ضلعی خزانہ آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔