Engr Muhammad Anwar

Engr Muhammad Anwar سابقہ صوبائی وزیر براۓ ایگریکلچر ، لائیوسٹاک اینڈ فشریز و خوراک گلگت بلتستان انجینئر محمد انور

28/08/2026

وقت سے چھین کر لائیں گے اپنے حصے کی جیت
وہ دور ہی کیا جو ہمارا نہ ہو 🙏
انشاء اللہ جلد ❣️👍

28/08/2026

اس مسکراہٹ کے آگے عہدے خاک کے برابر ہے🙏♥️۔۔
لاکھوں کی بات ایک طرف👍
بھائیوں کا ساتھ ایک طرف۔♥️
ماشاءاللہ تینوں بھائیوں کو اللہ پاک سلامت رکھے آمین 🤲
انجینئر محمد انور ♥️
بشارت اللہ ♥️
شاہد جانباز ♥️

21/08/2026

اسلام آباد سے ۔۔
اور اسکی ٹیم

5 اگست 2019 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن غاصبانہ اقدامات اور جبر کے سامنے کشمیریوں کا عزم آج بھی بلند ہے۔اس دن نریندر ...
04/08/2026

5 اگست 2019 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن غاصبانہ اقدامات اور جبر کے سامنے کشمیریوں کا عزم آج بھی بلند ہے۔اس دن نریندر مودی نے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کیا اور آئین کی شق ۳۷۰ اور ۳۵A کو ختم کرتے ہوئے حق خود ارادیت کو سبوتاژ کیا اسلئے ہم آج اس دن کو یوم استحصال کے طور پر مناتے ہیں ،
ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حقِ خودارادیت کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے حقِ خودارادیت، کشمیریوں کا بنیادی حق!
انجینئر محمد انور

الحمدللہ! میرپور ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی 9 نشستوں پر شاندار کامیابی عوام کے اعتماد، قائد محمد نواز شریف، وزیرِ...
28/07/2026

الحمدللہ!
میرپور ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی 9 نشستوں پر شاندار کامیابی عوام کے اعتماد، قائد محمد نواز شریف، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور پوری قیادت کی عوامی خدمت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ یہ فتح ترقی، استحکام اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید مضبوط کرے گی۔ تمام کامیاب امیدواروں، کارکنان اور ووٹرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

ایک کشمیری کی اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے محبت بھری مسکراہٹ..اللہ پاک یہ مسکراہٹ قائم رکھیں آمین 🤲🥺♥️
22/07/2026

ایک کشمیری کی اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے محبت بھری مسکراہٹ..
اللہ پاک یہ مسکراہٹ قائم رکھیں آمین 🤲🥺♥️

⚠️ خبردار! اہم اطلاع ⚠️تمام دوستوں، عزیز و اقارب اور متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میرا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا...
02/07/2026

⚠️ خبردار! اہم اطلاع ⚠️
تمام دوستوں، عزیز و اقارب اور متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میرا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ لہٰذا میرے واٹس ایپ نمبر سے موصول ہونے والے کسی بھی پیغام، کال، لنک یا مالی معاونت سے متعلق درخواست پر ہرگز اعتماد نہ کریں اور اسے نظر انداز کریں۔
اگر کسی کو میرے نمبر سے کوئی مشکوک پیغام موصول ہو تو براہِ کرم فوراً مجھے کسی متبادل ذریعے سے آگاہ کریں۔
آپ کے تعاون اور احتیاط کا شکریہ۔
خیر اندیش
انجینئر محمد انور
سابق وزیر زراعت

گزشتہ روز چلاس کے علاقے تھور میں آنے والے اچانک سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دلی دکھ اور گہرے افسوس ...
27/06/2026

گزشتہ روز چلاس کے علاقے تھور میں آنے والے اچانک سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دلی دکھ اور گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات، کھڑی فصلیں اور شہریوں کا قیمتی گھریلو سامان سیلابی ریلوں کی نذر ہو گیا، جبکہ کئی خاندانوں کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سیلاب کے باعث تھور روڈ بھی مختلف مقامات پر متاثر اور بند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں آمدورفت کا نظام شدید متاثر ہوا ہے اور مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔
میں متعلقہ حکام، ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ تھور روڈ کی فوری بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف، خوراک، رہائش اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ ساتھ ہی نقصانات کے جامع تخمینے کے بعد متاثرین کی مکمل بحالی اور مالی امداد کے لیے مؤثر اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام متاثرین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انہیں اس آزمائش کا بہتر نعم البدل عطا کرے۔ آمین۔
انجینئر محمد انور

25/06/2026

اپنا زمانہ آپ بناتے ہیں اہل دل
ہم وہ نہیں کہ جن کو زمانہ بنا گیا

اظہار تعزیت ! 🥺سابق وزیر زراعت حکومت گلگت بلتستان انجینئر محمد انور نے چلاس بٹوخیل قبائیل کے صُوفی بُزرگ ، تحسین اللہ ، ...
23/06/2026

اظہار تعزیت ! 🥺
سابق وزیر زراعت حکومت گلگت بلتستان انجینئر محمد انور نے چلاس بٹوخیل قبائیل کے صُوفی بُزرگ ، تحسین اللہ ، حشمت اللہ اور انجینئر ذبیح اللہ کے والد بُزرگوار محمد فیکوس کی اچانک رحلت پر انتہائی دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندگان کو صبر وجمیل کی دُعا کی ہے !.

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے آمین 🤲 🥺 ♥️

Address

Chilas
71202

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Engr Muhammad Anwar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share