Gilgit Development Authority

Gilgit Development Authority Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gilgit Development Authority, Government Organization, River view Road, Gilgit.

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم کے جاری کام کا معائنہگلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار ...
27/08/2026

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم کے جاری کام کا معائنہ

گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر شفقت علی کے ہمراہ گلگت سٹی میں جاری سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جاری کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران کنوداس آر سی سی پل سے سی ایم سیکرٹریٹ تک سیوریج لائن کی تنصیب کے باعث متاثر ہونے والی روڈ کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے متعلقہ کنٹریکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ روڈ کے دونوں اطراف موجود اضافی تعمیراتی میٹریل (Surplus Material) کو آج شام تک مکمل طور پر ہٹا کر روڈ کو آمدورفت کے لیے بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وہ رات کے وقت دوبارہ موقع کا دورہ کریں گے۔

بعد ازاں پیراڈائز گرِل ایریا، یادگار چوک اور سٹی پارک ایریا میں سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم کے تحت جاری کام کا بھی معائنہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے متعلقہ کنٹریکٹر کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران عوام کو کم سے کم مشکلات پیش آنے کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے اس موقع پر واضح کیا کہ ترقیاتی کام کے معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Chief Minister Gilgit-Baltistan
Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

پریس ریلیزڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہگلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈ...
26/08/2026

پریس ریلیز
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ
گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ مظہر سہیل کے ہمراہ شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کیا اور جاری کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا.
اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل نے سب سے پہلے بسین میں مجوزہ کھیلوں کے میدان کی سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ نے ڈائریکٹر جنرل کو منصوبہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ کے لیے درکار اراضی کے حصول کا عمل جاری ہے، جس کی تکمیل کے فوراً بعد عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ بسین میں کھیلوں کے میدان کا قیام علاقے کے نوجوانوں اور شہریوں کو صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کے لیے ایک بہتر اور معیاری سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اراضی کے حصول سمیت دیگر تمام ضروری امور جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ منصوبے کو رواں مالی سال کے دوران ہر صورت مکمل کیا جا سکے.
اس کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے زون 3 کے جزوی علاقے میں جاری سینیٹری اینڈ سیوریج منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے سے منصوبے سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور ہدایت دی کہ کام کو مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو سہولت میسر آ سکے.
اسی سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل نے سپریم کورٹ اور اسمبلی بلڈنگ کے سامنے شاہراہ قائد پر جاری روڈ کارپٹنگ کے کام کا بھی جائزہ لیا، جس کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق 5 ستمبر تک سڑک کے 2,600 رننگ فٹ حصے پر کارپٹنگ کا کام مکمل کر لیا جائے گا اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آ سکے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Minister Gilgit-Baltistan
Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

پریس ریلیز گلگت(پ۔ر) گلگت شہر میں جاری سیوریج منصوبے سے متعلق گزشتہ اسمبلی اجلاس میں رکن گلگت بلتستان اسمبلی ساجدہ بیگم ...
21/08/2026

پریس ریلیز
گلگت(پ۔ر) گلگت شہر میں جاری سیوریج منصوبے سے متعلق گزشتہ اسمبلی اجلاس میں رکن گلگت بلتستان اسمبلی ساجدہ بیگم کی جانب سے پیش کیے گئے توجہ دلاؤ نوٹس پر تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس قائد حزبِ اختلاف حافظ حفیظ الرحمن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران وزیر برائے منصوبہ بندی سید جلال علی شاہ، وزیر تعمیرات محمد نسیم اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس میں محکمہ ورکس اینڈ کمیونیکیشن، گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA)، نیشنل لاجسٹکس سیل (NLC) سمیت منصوبے سے وابستہ دیگر متعلقہ اداروں اور ٹھیکیداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جی ڈی اے کی جانب سے کمیٹی کو سیوریج منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت، مکمل کیے گئے کام اور منصوبے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
کمیٹی نے جی ڈی اے کی جانب سے پیش کی گئی بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے اب تک ہونے والے کام اور منصوبے کی پیش رفت سے متعلق تفصیلات کو سراہا۔ تاہم منصوبے میں شفافیت، معیار اور کام کی اصل پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی نے اب تک مکمل کیے گئے کام کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرانے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے پر ہونے والے کام کی تکنیکی اور معیاری جانچ چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم (CMIT) کے ذریعے کرائی جائے گی۔ CMIT کی جانب سے تفصیلی رپورٹ موصول ہونے کے بعد خصوصی کمیٹی کا دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔
کمیٹی CMIT کی رپورٹ اور سفارشات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنی حتمی تجاویز مرتب کرے گی، جنہیں بعد ازاں گلگت بلتستان اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت شہر کے اہم سیوریج منصوبے میں شفافیت، معیار اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر اور مؤثر سیوریج نظام کی سہولت میسر آ سکے.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Minister Gilgit-Baltistan
Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

ڈی جی جی ڈی اے کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، گلگت سٹی سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم منصوبہ کی پیشرفت، معیار اور میٹلنگ کا جائزہگلگ...
20/08/2026

ڈی جی جی ڈی اے کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، گلگت سٹی سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم منصوبہ کی پیشرفت، معیار اور میٹلنگ کا جائزہ

گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ کی زیرِ صدارت گلگت شہر کے اہم سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم منصوبہ پر جاری تعمیراتی کام کی پیشرفت اور معیار کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر این ایل سی، سینئر مینیجر این ایل سی، پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر جی ڈی اے، کنسلٹنٹ پروجیکٹ مینیجر، ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر جی ڈی اے اور این ایل سی کے متعلقہ انجینئرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران فیلڈ میں درپیش مسائل اور منصوبہ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کی مجموعی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بالخصوص ریور ویو روڈ پر جاری میٹلنگ کے کام کی رفتار اور معیار کے حوالے سے بھی تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے متعلقہ حکام اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ ریور ویو روڈ سمیت منصوبہ کے تمام جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے کام کو مقررہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام کی رفتار میں تیزی لانے کے ساتھ کام کے معیار پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ منصوبہ میں استعمال ہونے والے میٹریل، تعمیراتی طریقہ کار اور جاری کام کے معیار کو متعلقہ تکنیکی معیارات اور کنٹریکٹ کی شرائط کے مطابق یقینی بنایا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبہ کی مجموعی پیشرفت کی مؤثر نگرانی کی جائے اور فیلڈ میں جاری تعمیراتی کام کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے ہوئے معیار، رفتار اور تکنیکی تقاضوں کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ کی بروقت تکمیل ضروری ہے، لہٰذا تمام متعلقہ ادارے اور کنٹریکٹرز باہمی رابطے اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کام کی رفتار میں مزید بہتری لائیں اور مقررہ مدت تک منصوبہ مکمل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ منصوبہ کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے اور تعمیراتی کام کی روزمرہ پیشرفت، معیار، فیلڈ میں درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق رپورٹ باقاعدگی سے ڈی جی دفتر میں پیش کی جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت شہر کے عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے اس اہم منصوبہ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ منصوبہ کے معیار، رفتار اور تکنیکی تقاضوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سینیٹری و سیوریج سسٹم گلگت سٹی منصوبہ کے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ، کام ...
17/08/2026

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سینیٹری و سیوریج سسٹم گلگت سٹی منصوبہ کے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ، کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت

گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) اظہار اللہ نے سینیٹری و سیوریج سسٹم گلگت سٹی منصوبہ کے تحت جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر، کنٹریکٹر، کنسلٹنٹ، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور کنسلٹنٹ کے انجینئرز سمیت دیگر متعلقہ افسران و عملہ بھی موجود تھا۔

دورے کے دوران علی سدپارہ چوک تا ذوالفقار آباد اور سیف الرحمن ہسپتال تک جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے موقع پر کام کی پیش رفت کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جہاں تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، وہاں ایک سے دو روز کے اندر سڑک کی میٹلنگ کا کام مکمل کیا جائے، تاکہ شہریوں کو گردوغبار اور آمدورفت میں پیش آنے والی مشکلات سے جلد از جلد نجات دلائی جا سکے۔

بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے علاقے کا بھی معائنہ کیا، جہاں پائپ لائن، مین ہولز اور آر سی سی پل سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ تک جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ کنٹریکٹر کو ہدایت کی گئی کہ ایک ہفتے کے اندر تعمیراتی کام مکمل کرکے سڑک کو میٹلنگ اور اسفالٹ کے لیے تیار کیا جائے، تاکہ سڑک کی بحالی کا عمل مزید تاخیر کا شکار نہ ہو۔

ڈائریکٹر جنرل اظہار اللہ نے موقع پر موجود متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران معیار، رفتار اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے، جبکہ جہاں کام مکمل ہو چکا ہے وہاں سڑکوں کی بحالی کا عمل فوری طور پر مکمل کیا جائے.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

13/08/2026

یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بابِ گلگت کو خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا گیا۔
🇵🇰

13/08/2026

یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گھڑی باغ، گلگت میں قومی پرچم لہرایا گیا۔ 🇵🇰

گلگت : وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات سید جلال شاہ کو گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں، ادارے کے امور اور مجموع...
13/08/2026

گلگت : وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات سید جلال شاہ کو گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں، ادارے کے امور اور مجموعی کارکردگی کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ بریفنگ دے رہے ہیں.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

پریس ریلیز​ڈی جی جی ڈی اے کا گلگت سیوریج پروجیکٹ کے کنٹریکٹ ایگریمنٹ کا جائزہ اور مختلف سائٹس کا معائنہ​گلگت: ڈائریکٹر ج...
12/08/2026

پریس ریلیز
​ڈی جی جی ڈی اے کا گلگت سیوریج پروجیکٹ کے کنٹریکٹ ایگریمنٹ کا جائزہ اور مختلف سائٹس کا معائنہ
​گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کی صدارت میں شہر کے اہم سیوریج پروجیکٹ کے کنٹریکٹ ایگریمنٹ سے متعلق درپیش مختلف امور پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت متعلقہ انجینئرز اور تکنیکی ٹیم نے شرکت کی، جس میں پروجیکٹ کے معاہدے کی شقوں، قانونی و انتظامی امور اور پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
​اجلاس کے فوراً بعد ڈائریکٹر جنرل نے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور انجینئرز کی ٹیم کے ہمراہ پروجیکٹ کی مختلف سائٹس کا موقع پر جا کر معائنہ کیا۔ اس موقع پر کنٹریکٹر اور فیلڈ عملے نے جاری کام کی صورتحال اور درپیش عملی مشکلات کے بارے میں بریفنگ دی۔
​ڈی جی جی ڈی اے نے موقع پر ہی کنٹریکٹر اور متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:
​سائٹس پر درپیش عملی مشکلات اور چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اور مناسب اقدامات کیے جائیں۔
​پروجیکٹ کی اہمیت کے پیش نظر کام کی رفتار کو ہر صورت تیز کیا جائے۔
​معیاری کام اور مقررہ مدت کے اندر پروجیکٹ کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام جلد از جلد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
​پروجیکٹ کی بروقت اور شفاف تکمیل کے لیے تمام تر درپیش رکاوٹوں کو بلا تاخیر دور کیا جائے۔
​مزید برآں، ڈائریکٹر جنرل نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ پروجیکٹ کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور کام کی روز مرہ پیشرفت سے متعلق رپورٹ باقاعدگی سے ڈی جی دفتر میں جمع کروائی جائے.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

عوامی اطلاععوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 3 اگست 2026 کو نلتر پاور ہاؤس کا ہیڈ ورک سیلاب کی زد میں آنے کے باعث گلگت ش...
05/08/2026

عوامی اطلاع
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 3 اگست 2026 کو نلتر پاور ہاؤس کا ہیڈ ورک سیلاب کی زد میں آنے کے باعث گلگت شہر میں واٹر اینڈ پاور کی جانب سے بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا واٹر سپلائی نظام بھی متاثر ہوا۔
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی واٹر سپلائی ٹیم صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، اور بجلی کی فراہمی بحال ہوتے ہی واٹر سپلائی پمپنگ اسٹیشنز کو فوری طور پر فعال کرکے شہر بھر میں پانی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی جائے گی۔
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہریوں سے تعاون اور تحمل کی اپیل کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ پانی کی فراہمی کو جلد از جلد معمول پر لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ادارہ اس عارضی تعطل سے شہریوں کو ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے.
Information Department Gilgit-Baltistan

Address

River View Road
Gilgit

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00

Telephone

+925811922307

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Development Authority posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Gilgit Development Authority:

Shortcuts

Share