04/11/2026
سو روز، سو امور؛ محکمہ آبپاشی کی کارکردگی میں بہتری کے لیے عملی اقدامات
گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر ڈاکٹر محمد ارشاد کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری آبپاشی خالد الیاس اور دیگر اعلیٰ و فیلڈ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ورسک کینال کی ری ماڈلنگ، منڈا ہیڈ ورکس، سمال ڈیمز اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجراء سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر محمد ارشاد نے ہدایت کی کہ ’’سو روز، سو امور‘‘ وژن کے تحت کارکردگی بہتر بنائی جائے گی اور اس کا ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انجینئرز معمارانِ وطن ہیں، صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے انہیں اپنی صلاحیتیں بھرپور انداز میں بروئے کار لانی چاہئیں۔