City Traffic Police Peshawar

City Traffic Police Peshawar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from City Traffic Police Peshawar, Government Organization, Traffic HQ Gulbahar, Peshawar.
(209)

07/09/2026
سٹی ٹریفک پولیس پشاورسٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سیف الرحمن کے اعزاز میں الوداعی تقریبسیف الرحمن کی پش...
05/09/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سیف الرحمن کے اعزاز میں الوداعی تقریب

سیف الرحمن کی پشاور اور پشاور کے عوام کیلئے ٹریفک میں خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

پشاور(پریس ریلیز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سیف الرحمن کی بنوں میں بطور ایس پی ٹریفک وارڈن تعیناتی کے بعد انکے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ سمیت ایس پیز, ڈی ایس پیز اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ سیف الرحمن کی پشاور اور پشاور کے عوام کیلئے ٹریفک میں خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں وہ ایک ایماندار آفیسر ہیں جنہوں نے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ وہ آئندہ بھی صوبے کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔ تقریب کے اختتام پر تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی سیف الرحمن کو ٹریفک پولیس کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئی۔

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے کا سلسلہ جاریشہری ٹریفک قوانین...
03/09/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے کا سلسلہ جاری

شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں ' چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

پشاور(پریس ریلیز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایس پی ایجوکیشن عبد الرحیم اور ٹیم نے ناصر باغ روڈ پر شہریوں کو نوپارکنگ' سیٹ بیلٹ ' ہیلمٹ ' ون وے ' ڈرائیونگ لائسنس کی موجودگی یقینی بنانے سے متعلق آگاہی دی سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا سفر محفوظ بن سکے ۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور دوران سفر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں کیونکہ اس سے انکی زندگیاں محفوظ بن جاتی ہیں جبکہ دوران سفر موبائل فون کے استعمال کو مکمل طور پر ترک کریں کیونکہ دوران سفر موبائل فون پر بات کرتے تھوڑی سی توجہ ہٹ جانے پر بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے جس میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہوتا ہے کیونکہ حادثہ منٹوں میں نہیں بلکہ سیکنڈوں میں پیش آتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ گاڑی چلانے والے کی غفلت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی غرض سے کہیں بھی جا رہے ہوں ان کو چاہئے کہ وہ مقررہ وقت سے کچھ وقت پہلے نکلیں تو محفوظ طریقے سے سفر کرکے منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں جبکہ چند منٹوں کی جلد بازی ان کا ہنستا بستا گھر اجاڑ سکتی ہے تاہم شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے سمیت اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا خاص خیال رکھتے ہوئے غیر محفوظ طریقے سے سفر سے گریز کریں.

چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کا شہر کے مختلف سیکٹرز کا دورہدورہ کے دوران مختلف سیکٹروں میں جاری ترقیاتی کاموں اور ٹری...
31/08/2026

چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کا شہر کے مختلف سیکٹرز کا دورہ

دورہ کے دوران مختلف سیکٹروں میں جاری ترقیاتی کاموں اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا

غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی‘ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

پشاور(پریس ریلیز) چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے شہر کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران مختلف سیکٹروں میں جاری ترقیاتی کاموں اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ مختلف پوائنٹس پر ٹریفک وارڈنز اور اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی پوائنٹس پر حاضری پر اطمینان کا اظہار کیا اسی طرح ٹریفک اہلکاروں کو ترقیاتی کام والی جگہوں پر موجود رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقیاتی کاموں کے باعث ٹریفک میں خلل نہ آنے دیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حکام اور اہلکار ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار تجاوزات اور نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرے تاکہ شہر میں کسی بھی جگہ پر ٹریفک جام کا مسئلہ درپیش نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے یونیورسٹی روڈ پر ارباب روڈ کے مقام پر علاقے کےمکینوں کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے باع...
31/08/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے یونیورسٹی روڈ پر ارباب روڈ کے مقام پر علاقے کےمکینوں کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے باعث شہریوں کو مشکلات سے بچنے کیلئے متبادل روٹس پر سفر کرنے کی ہدایت کی ہے

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے امن چوک اور یونیورسٹی ٹائون سپین جماعت کے مقام پر ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا گیا ہے

حیات آباد سے بطرف تہکال صدر مسافر یونیورسٹی ٹائون کے مقام پر سپین جماعت سے ہوتے ہوئے کینال روڈ پر صدر کی طرف سفر کریں ، سٹی ٹریفک پولیس پشاور

خیبر روڈ پر مسافر گاڑیاں صدر کے ذریعے باڑہ روڈ استعمال کر کے یونیورسٹی ٹائون اور حیات آباد کی طرف سفر کریں

شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کینٹ سیکٹر میں اضافی نفری تعینات کی جائیگی ، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہیشہری محفوظ طریقے سے ڈرائیونگ کرنے سمیت ٹریفک قوانی...
27/08/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی

شہری محفوظ طریقے سے ڈرائیونگ کرنے سمیت ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں‘چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

پشاور(پریس ریلیز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ایس پی ایجوکیشن عبد الرحیم کی نگرانی میں ایجوکیشن ٹیموں نے شہر بھر کے مختلف سیکٹروں میں شہریوں کو سیٹ بیلٹ‘ ہیلمٹ کے استعمال‘ اوور سپیڈنگ، اوور لوڈنگ اور دوران سفر موبائل فون کے استعمال کو ترک کرنے‘ لائن ڈسپلن‘ سواریاں اتارنے اور بٹھانے سے متعلق آگاہی دی اس سلسلے میں سڑکوں پر لاؤڈ سپیکر رکھے گئے تھے جس کے ذریعے آس پاس موجود لوگوں جن میں شہری‘ تاجر اور راہ گیر شامل ہیں کو بھی آگاہی دی گئی اور انہیں باقاعدہ ہدایت کی گئی کہ وہ اگر دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی نہیں بنائیں گے تو ان کیلئے چھوٹا سا حادثہ بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور دوران سفر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں کیونکہ اس سے انکی زندگیاں محفوظ بن جاتی ہیں جبکہ دوران سفر موبائل فون کے استعمال کو مکمل طور پر ترک کریں کیونکہ دوران سفر موبائل فون پر بات کرتے تھوڑی سی توجہ ہٹ جانے پر بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے جس میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہوتا ہے کیونکہ حادثہ منٹوں میں نہیں بلکہ سیکنڈوں میں پیش آتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ گاڑی چلانے والے کی غفلت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی غرض سے کہیں بھی جا رہے ہوں ان کو چاہئے کہ وہ مقررہ وقت سے کچھ وقت پہلے نکلیں تو محفوظ طریقے سے سفر کرکے منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں جبکہ چند منٹوں کی جلد بازی ان کا ہنستا بستا گھر اجاڑ سکتی ہے تاہم شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے سمیت اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا خاص خیال رکھتے ہوئے غیر محفوظ طریقے سے سفر سے گریز کریں.

سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا عید میلادالنبی کے تناظر میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو خصوصی ...
26/08/2026

سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا عید میلادالنبی کے تناظر میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو خصوصی ہدایات جاری کئے

سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے میلاد چوک سمیت اندرون شہر اور مرکزی جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا

انہوں نے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں اور فیڈنگ روٹس پر ہونے والے انتظامات کی نگرانی کی

عید میلادالنبی کے سلسلہ میں جامع ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے
سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ

مجموعی طور پر 600 سے زائد اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں
سی ٹی او

جلوس کی گزرگاہوں سمیت شرکاء کے کار پارکنگ کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے
سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ

جلوس کی گزرگاہوں کے دورے کا مقصد جاری شدہ پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے
سی ٹی او

سٹی ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے سمیت شہریوں کی خدمت میں بھی پیش پیش رہیں گے
سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ

Address

Traffic HQ Gulbahar
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Traffic Police Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to City Traffic Police Peshawar:

Shortcuts

Share