Governor House Quetta

Governor House Quetta Official Page of Governor House Quetta. for Latest news about Balochistan, Governor Balochistan.

02/06/2026

*گورنر بلوچستان سے مختلف وفود کی ملاقات*

*پل پل بدلتی دنیا بڑی تیزی سے کروٹیں بدل رہی ہے جس کا مشاہدہ ہم پہلی بار کر رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی، گلوبلائزیشن اور سیاسی اقتصادی حرکیات میں تبدیلیاں بیک وقت سنہرے مواقع اور خطرات دونوں پیش کرتی ہیں، اسلیے ہمیں انکے نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک جامع قومی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہمیں بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں بڑھتی ہوئی متحرک فکری اور علمی طاقت کو بروئے کار لانا ہوگا۔ نئے منصوبے اور پالیسیاں بناتے وقت اپنے اسکالرز اینڈ ریسرچرز کے علم اور تجربے سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے جن کے بہت سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے*

کوئٹہ 2 مئی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پل پل بدلتی دنیا بڑی تیزی سے کروٹیں بدل رہی ہے جس کا مشاہدہ ہم پہلی بار کر رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی، گلوبلائزیشن اور سیاسی اقتصادی حرکیات میں تبدیلیاں بیک وقت سنہرے مواقع اور خطرات دونوں پیش کرتی ہیں، اسلیے ہمیں انکے نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک جامع قومی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہمیں بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں بڑھتی ہوئی متحرک فکری اور علمی طاقت کو بروئے کار لانا ہوگا۔ نئے منصوبے اور پالیسیاں بناتے وقت ان کے علم اور تجربے سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے جن کے بہت سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں میں اعلیٰ درجے کے سائنسدان اور ماہرین معاشیات موجود ہیں۔ انکے متنوع نقطہ نظر کو یکجا کرکے ہم ایسے بہت سے نئے منصوبے بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اسکالرز اینڈ ریسرچرز زندگی کے تمام شعبوں میں علمبردار بن کر ابھرے ہیں۔ یہ اسکالرز سائنسی تحقیق کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ایسے تجربہ کار افراد ہمارے قیمتی وقت، توانائی اور وسائل کے مزید ضیاع سے بچنے کیلئے ہمیں مدد اور رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہماری طاقت اتحاد، عقل و عمل کے اتحاد میں ہے۔ اگر ہم اپنی یونیورسٹیوں میں موجود اسکالرز اور محققین کی حکمت پر دھیان دیں تو ہم ایک ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ بلوچستان کے خواب کی تعبیر کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے سینیٹر دوستین ڈومکی،ڈائریکٹر مائنز عبدالسلام لہڑی، اور ڈاکٹر عامر لہڑی ملاقات کر رہے ...
02/06/2026

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے سینیٹر دوستین ڈومکی،ڈائریکٹر مائنز عبدالسلام لہڑی، اور ڈاکٹر عامر لہڑی ملاقات کر رہے ہیں۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے گل انار مندوخیل ، قطب الدین شیر مل، اور پیر زادہ سمیر خان ملاقات کر رہے ہیں۔
02/06/2026

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے گل انار مندوخیل ، قطب الدین شیر مل، اور پیر زادہ سمیر خان ملاقات کر رہے ہیں۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ستار خلجی کی قیادت میں وفد ملاقات کر رہا ہے۔
02/06/2026

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ستار خلجی کی قیادت میں وفد ملاقات کر رہا ہے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی پروفیسر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور اح...
01/06/2026

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی پروفیسر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد ملاقات کر رہے ہی۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سجاد رئیسانی کی قیادت میں وفد ملاقات کر ...
01/06/2026

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سجاد رئیسانی کی قیادت میں وفد ملاقات کر رہا ہے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو ملاقات کر رہے ہیں۔
01/06/2026

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو ملاقات کر رہے ہیں۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے سینیٹر دوستین ڈومکی ملاقات کر رہے ہیں۔
01/06/2026

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے سینیٹر دوستین ڈومکی ملاقات کر رہے ہیں۔

*گورنربلوچستان/ سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی* کوئٹہ یکم جون: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سردار بہادر خان ...
01/06/2026

*گورنربلوچستان/ سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی*

کوئٹہ یکم جون: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی صوبے میں روشنی کا مینار بن کر ابھر رہی ہے۔ یہ محض ایک یونیورسٹی نہیں بلکہ یہ ہماری نصف آبادی کے خوابوں، امنگوں اور ہلند عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بحیثیت گورنر معیاری تعلیم کے ساتھ جدید مہارت سکھانے پر ہماری توجہ صرف ایک حکمت عملی نہیں بلکہ یہ ایک وعدہ ہے۔ ایک ایسا سچا وعدہ کہ ہر لڑکی جو وویمن یونیورسٹی میں قدم رکھتی ہے وہ اپنی قسمت کے معمار کے طور پر باہر نکلے گی۔ گورنر بلوچستان نے وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور ان کی پوری ٹیم پر زور دیا کہ کوالٹی ایجوکیشن اور مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ماڈرن اسکلز ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں تاکہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس معاشرے کی سماجی اور اقتصادی ترقی و خوشحالی میں بامعنی شراکت کے قابل بن سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ وویمن یونیورسٹی کو پائیدار ترقی کی راہ گامزن کرنے کی کامیابی ہمیں راتوں رات نہیں ملی بلکہ یہ ہماری دو سال کی طویل جدوجہد اور دانشمندانہ منصوبہ بندی کے ذریعے ممکن ہوئی۔ اس لمبے عرصے کے دوران ہم نے جو بھی قدم اٹھایا، جس چیلنج کا ہم نے سامنا کیا اور جو کامیابی ہم نے حاصل کی وہ دراصل ہمارے اجتماعی دانش اور ٹیم ورک کی مدد و فکری رہنمائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وویمن یونیورسٹی میں نہ صرف ایک تعلیمی ماحول فروغ پا رہا ہے بلکہ اس کی رینکنگ اینڈ اسکورنگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ وویمن یونیورسٹی کی ہر گریجویٹ نہ صرف اپنے خاندان کیلئے بلکہ پورے صوبے کیلئے فخر کی علامت ہے۔ جسطرح ہم مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں ہم اعلیٰ تعلیم کو معاشی اور معاشرتی انقلاب برپا کرنے کا ایک معتبر وسیلہ مانتے ہیں کیونکہ تعلیم ایک ایسی روشنی ہے جو پورے معاشرہ کو روشن کر دیتی ہے۔

*گورنربلوچستان // مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرینز, ملاقات* کوئٹہ31 مئی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ  ہم نے آئ...
31/05/2026

*گورنربلوچستان // مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرینز, ملاقات*

کوئٹہ31 مئی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہم نے آئندہ سالانہ بجٹ 27-2026 میں بلوچستان کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی طور پر ایک تبدیلی کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز رکھی ہیں۔ ہم نوجوانوں کو مسقبل کے معمار اور حال کی تعمیر و ترقی میں شراکت داروں کے طور پر نوجوانوں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہمیں صوبے میں موجود شدید غربت اور بیروزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اس دفعہ ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم کرنا ہیں خاص طور پر صوبے میں نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے نیا پروگرام ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ہزاروں نوجوانوں کو باعزت روزگار اور جدید کیریئر کے راستوں تک رسائی حاصل ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم کھوسہ ، صوبائی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن) جمال شاہ کاکڑ، رکن قومی اسمبلی اختر بی بی، صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید خان درانی، محمد خان لہڑی، میرعاصم کرد گیلو، زرک خان مندوخیل، حاجی برکت رند، ہادیہ نواز ، نسیم الرحمن ملاخیل سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پاکستان مسلم لیگ پارلیمنٹرینز پر زور دیا کہ وہ فوری روزگار فراہم کرنے والے پروگرامز پر توجہ دیں۔ صرف بولان میڈیکل یونیورسٹی میں ہم نے دس سے زائد میڈیکل کورسز اور ڈپلومہ پروگرامز شروع کئے ہیں جن کو مکمل کرنے کے فوراً بعد نوجوانوں کو روزگار ملیں گے۔ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی سطح پر بھی معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نے جدید مہارتیں سکھانے کے پروگراموں میں متوازی سرمایہ کاری کر رکھی ہیں جن میں پروفیشنل ٹریننگ ، آن لائن انفارمیشن ٹیکنالوجی کورسز اور میڈیکل ڈپلومہ پروگرامز شامل ہیں۔ معیاری تعلیم کو جدید ہنر کی تربیت کے ساتھ مربوط کر کے نوجوانوں کو ایک متحرک جاب مارکیٹ میں جانے کیلئے لیس کیا جائیگا۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، اپنی حب الوطنی کو آگے بڑھائیں اور ملکی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ بلوچستان کے نوجوانوں کی مناسب تعلیم و تربیت اور انہیں بااختیار بنا کر ہم ایک ایسے مستقبل کو یقینی بنائیں گے جو نہ صرف تعلیم یافتہ ہو بلکہ متحرک، موثر اور اکیسویں صدی کے جدید تقاضوں کے مطابق زندگی کے مختلف شعبوں میں قیادت کیلئے بھی تیار ہو۔

Address

Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Governor House Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Governor House Quetta:

Share