21/09/2026
نزلہ زکام قبض کیلئے ۔ اطریفل اسطوخودوس
انسان آدھا چمچ رات سوتے وقت پانی کے ساتھ
پرندے کو نیم گرم پانی میں مکس چھوٹے چنے برابر پلائیں
پرانے ریشہ زکام والے ہفتہ لگاتار ان شاءاللہ خیر ہوسی
اس کے فائدے
*1. دماغ کی صفائی کے لیے:*
دماغ میں جو پرانی بلغم، رطوبت جمع ہو جاتی ہے جس سے سر بھاری، یادداشت کمزور، ہر وقت نیند آتی ہے، اس کو نکالتی ہے۔
*2. دائمی نزلہ اور سردرد کے لیے:*
جن کا نزلہ ناک سے نہیں بلکہ گلے میں گرتا رہتا ہے، صبح اٹھتے ہی ناک بند، چھینکیں، اور اس وجہ سے سر میں مستقل درد رہتا ہے، ان کے لیے حکیم سب سے زیادہ یہی دیتے ہیں۔
*3. نظر اور چکر کے لیے:*
نزلے کی وجہ سے آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا یا دھندلا نظر آنا، اس میں مفید سمجھی جاتی ہے۔
*4. قبض کے لیے:*
یہ ہلکا جلاب بھی کرتی ہے تاکہ دماغ کا فاسد مواد پاخانے کے راستے نکل جائے۔
کیسے استعمال کرتے ہیں (عام طریقہ)
عام طور پر حکیم حضرات رات کو سوتے وقت نیم گرم پانی سے ایک چمچ دیتے ہیں، تاکہ صبح دست آ جائے اور دماغ ہلکا ہو جائے۔ لیکن آپ اپنی طبیعت کے حساب سے استعمال سے پہلے کسی قریبی حکیم / ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔
احتیاط
- اس کا مزاج گرم و خشک ہے، جن کو بلڈ پریشر ہائی، معدے میں جلن، یا گرمی کا سردرد ہو ان کو موافق نہیں آتی
- حاملہ خواتین اور بچوں کو حکیم کے مشورے کے بغیر نہ دیں
- اس کو کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی اور کھٹی چیزیں نہ کھائیں
ان شاءاللہ خیراں ہوسن نال مہراں ہوسن
ایڈمن اللّٰہ نواز خان باہی میانوالی موسٰی خیل
تیتر میری جان ゚viralシ