31/07/2026
مورخہ: 31 جولائی 2026
کنٹرولر سول ڈیفنس/ڈپٹی کمشنر دیر لوئر جناب بشارت صاحب کی خصوصی ہدایت پر
آج اسسٹنٹ کمشنر جناب سردار جانباز خان صاحب نے دیر لوئر کے زولم پُل میں قائم ریسکیو ایمرجنسی پوائنٹ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے سول ڈیفنس انسٹرکٹر اور رضاکاروں سے انتہائی شفقت، محبت اور خلوص کے ساتھ ملاقات کی، ان کی شب و روز خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا اور ان کے جذبۂ خدمت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
جناب سردار جانباز خان صاحب نے سول ڈیفنس انسٹرکٹر اور رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جو بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں وہ قابلِ فخر ہیں۔ محکمہ شہری دفاع کو آپ جیسے مخلص اور بہادر انسٹرکٹر اور رضاکاروں پر فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔
اس موقع پر انہوں نے دریائے پنجکوڑہ کی صورتحال، حفاظتی انتظامات اور ریسکیو تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور رضاکاروں کو ہر وقت مستعد رہنے کی ہدایت کی۔
Relief Rehabilitation & Settlement Department KP
Civil Defence Directorate KPK
Deputy Commissioner Lower Dir