Additional Assistant Commissioner Samarbagh

Additional Assistant Commissioner Samarbagh Official page of Additional Assistant Commissioner Samarbagh

*🏆 تحصیل ثمرباغ: درنگال کرکٹ لیگ کا شاندار اختتام 🏏, مورخہ 04 ستمبر 2026*/////////////////////////////////           تحص...
04/09/2026

*🏆 تحصیل ثمرباغ: درنگال کرکٹ لیگ کا شاندار اختتام 🏏, مورخہ 04 ستمبر 2026*
/////////////////////////////////
تحصیل ثمرباغ میں منعقدہ "درنگال کرکٹ لیگ" کا فائنل میچ اور اختتامی تقریب جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ سعید اللّٰہ نے بطورِ مہمانِ خصوصی (چیف گیسٹ) شرکت کی۔
*انعامات کی تقسیم*: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے فائنل کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور فاتح ٹیم میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔
*کھیلوں کی اہمیت*: اپنے خطاب کے دوران انہوں نے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مثبت اور صحتمند سرگرمیاں معاشرے کی بہتری اور نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔
*مالی معاونت کا اعلان*: ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد پر انہوں نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کرکٹ لیگ کی انتظامیہ کے لیے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔
تقریب کے اختتام پر مقامی شائقین اور انتظامیہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی آمد اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

03/09/2026
*معیار بازار میں، مختلف میڈیکل سٹوروں، جنرل سٹوروں، کباب فروش و ہوٹلوں، پٹرول پمپوں کا جائزہ، مورخہ 02 ستمبر 2026.*-----...
02/09/2026

*معیار بازار میں، مختلف میڈیکل سٹوروں، جنرل سٹوروں، کباب فروش و ہوٹلوں، پٹرول پمپوں کا جائزہ، مورخہ 02 ستمبر 2026.*
------------------------------------
ڈپٹی کمشنر دیر پائین کی ہدایت پر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ سعید اللّٰہ نے اے ڈی انڈسٹریز اور کنزیومر پروٹیکشن کونسل جنید علی شاہ کے ہمراہ معیار بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔
معائنے کے دوران مختلف جنرل سٹوروں ، کباب فروشوں، میڈیکل اسٹوروں اور پیٹرول پمپوں کی چیکنگ کی گئی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں و معیار کا جائزہ لیا گیا۔
*نوٹسز کا اجراء*: قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مختلف دکانداروں کو نوٹسز جاری کیے گئے۔
*موقع پر جرمانہ*: متعدد دکانداروں کو قوانین کی عدم پاسداری پر موقع پر ہی جرمانہ کیا گیا۔
*شناختی کارڈوں کی تحویل*: مزید ضروری قانونی کارروائی کے لیے بعض خلاف ورزی کنندگان کے کارڈز (CNICs) جمع کر لیے گئے۔
*کنزیومر کورٹ میں پیشی*: 2 اہم کیسز مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے کنزیومر کورٹ بھجوا دیے گئے۔

منڈہ اور معیار بازار میں بیکریوں اور ہوٹلوں کا تفصیلی معائنہ، 01 ستمبر 2026----------------------------------------عوام ...
01/09/2026

منڈہ اور معیار بازار میں بیکریوں اور ہوٹلوں کا تفصیلی معائنہ، 01 ستمبر 2026
----------------------------------------
عوام الناس کو معیاری، صاف ستھری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر دیر پائین کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ، سعید اللّٰہ نے خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ منڈہ بازار اور معیار بازار میں مختلف بیکری پروڈکشن یونٹس اور ہوٹلوں کا دورہ کیا۔
*بیکری پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ*: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بیکریوں کے پروڈکشن یونٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران مٹھائی کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال، تیل، رنگوں اور صفائی کے مجموعی ماحول کا جائزہ لیا گیا۔
*ہوٹلوں میں صفائی کا جائزہ* مختلف ہوٹلوں کے کچن، برتنوں کی دھلائی کے نظام، خوراک کو محفوظ رکھنے کی جگہوں اور کاریگروں کی ذاتی صفائی کو پرکیا گیا۔
*موقع پر ہدایات و انتباہ* جن بیکریوں اور ہوٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ، ان کے مالکان کو سخت تنبیہ کی گئی اور مقررہ وقت کے اندر حالات بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید اللّٰہ نے اس موقع پر تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ غذائی اشیاء میں ملاوٹ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی نافذ ہے، اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

منڈا بازار میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف سخت کارروائی۔--------------------------------آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشن...
27/08/2026

منڈا بازار میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف سخت کارروائی۔
--------------------------------
آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ سعید اللّٰہ نے منڈا بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مین روڈ پر شدید ٹریفک جام کا مشاہدہ کیا گیا، جس پر فوری اور سخت اقدامات اٹھائے گئے:
*غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی*: سب ڈویژن ثمرباغ کو فراہم کردہ کار لفٹر کی مدد سے مین روڈ پر غلط اور غیر قانونی طور پر کھڑی کی گئی گاڑیوں کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔
*تجاوزات کے خلاف کارروائی:* مین روڈ پر تجاوزات قائم کرنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے تمام ریڑھی بانوں کے شناختی کارڈز (CNIC) ضبط کر لیے گئے جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
*سخت انتباہ*: انتظامیہ کی جانب سے واضح ہدایت کی گئی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور روڈ بلاک کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
عوام اور تاجر برادری سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور تجاوزات کے خاتمے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

*منڈہ بازار میں عارضی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف سخت کارروائی*ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ سعید اللّٰہ کی ہدای...
25/08/2026

*منڈہ بازار میں عارضی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف سخت کارروائی*
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ سعید اللّٰہ کی ہدایات پر ، آج مورخہ 25 اگست 2026ء کو تحصیلدار منڈہ شہزاد احمد نے لیویز فورس کے ہمراہ منڈہ بازار کا دورہ کیا۔
*تجاوزات کا خاتمہ*: بازار میں قائم عارضی تجاوزات کو ہٹا کر راستے صاف کر دیے گئے۔
*غیر قانونی و غلط پارکنگ پر ایکشن*: غلط اور غیر قانونی طور پر کھڑی کی گئی گاڑیوں کو لفٹر کی مدد سے ہٹایا گیا۔
*ٹریفک کی روانی*: بازار میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا گیا۔
*روزانہ کی بنیاد پر اقدام*: انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ کارروائی اب روزانہ کی بنیاد پر بلاامتیاز جاری رہے گی۔
عوام الناس اور تاجر برادری سے گزارش ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور تجاوزات و غیر قانونی پارکنگ سے گریز کریں۔

ڈپٹی کمشنر دیر پائین کی  ہدایات اور عوام الناس کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے، اج ایڈیشن...
22/08/2026

ڈپٹی کمشنر دیر پائین کی ہدایات اور عوام الناس کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے، اج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ سعید اللّٰہ کی نگرانی ٹی ایم اے (TMA) کے عملے نے علاقے میں صفائی اور غیر قانونی اسپیڈ بریکرز ہٹائے۔
*غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کا خاتمہ* سڑکوں پر بلا جواز اور خود ساختہ بنائے گئے سپیڈ بریکرز کو مسمار کیا جا رہا ہے تاکہ گاڑیوں کی روانی بحال رہے اور حادثات کا خدشہ ختم ہو۔
*صفائی ستھرائی کے اقدامات* ٹی ایم اے کا عملہ سڑکوں کے اطراف، نالیوں اور عام شاہراہوں سے کوڑا کرکٹ ہٹانے میں مصروفِ عمل ہے۔
*سفر کی سہولت*: اس اقدام کا مقصد شہریوں اور مسافروں کو محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ سڑکوں پر خود ساختہ اسپیڈ بریکرز قائم کرنے سے گریز کریں اور اپنے علاقے کو پاک و صاف رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Uڈپٹی کمشنر دیر پائین کی ہدایات پر اج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ سعید اللّٰہ نے ٹانگے شاہ معیار میں ایک تنازع کی جگہ کا...
21/08/2026

Uڈپٹی کمشنر دیر پائین کی ہدایات پر اج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ سعید اللّٰہ نے ٹانگے شاہ معیار میں ایک تنازع کی جگہ کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ مسئلے کا منصفانہ اور قانونی حل نکالا جا سکے۔
*موقع کا معائنہ*: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متنازعہ جگہ کا خود معائنہ کیا اور تمام نكات کے اندراج کے لیے موقع کی تصاویر اور تفصیل ریکارڈ میں شامل کر لیں۔
*مشران کے بیانات*: علاقے کے معززین اور مشران کے بیانات قلمبند کیے گئے تاکہ معاملے کے تمام پہلوؤں کا شفاف انداز میں جائزہ لیا جا سکے۔
*پیشرفت*: بیانات اور شواہد کی روشنی میں رپورٹ تیار کی جا رہی ہے تاکہ فریقین کے درمیان مسئلے کو احسن طریقے سے حل کیا جا سکے۔

کامبٹ بازار میں دودھ فروشوں اور تندور والوں کا جائزہ، مورخہ 20 اگست 2026-----------------------------------ڈپٹی کمشنر دی...
20/08/2026

کامبٹ بازار میں دودھ فروشوں اور تندور والوں کا جائزہ، مورخہ 20 اگست 2026
-----------------------------------
ڈپٹی کمشنر دیر پائین کی ہدایات پر اج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ سعید اللّٰہ نے محکمۂ لائیو اسٹاک کے نمائندوں ڈاکٹر پرویز انچارج سول ویٹرنری ہسپتال ثمرباغ اور ڈاکٹر جلال خان کے ہمراہ کامبٹ بازار کا دورہ کیا اور مختلف دودھ کی دکانوں اور تندوروں کا معائنہ کیا۔
تفصیلات:
عوام الناس اور پاکستان سٹیزن پورٹل (Pakistan Citizen Portal) پر کامبٹ بازار میں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر کاروائی کی گئی۔
*موقع پر اقدام* صفائی کے ناقص انتظامات اور دیگر خلاف ورزیوں پر موقع پر ہی جرمانے عائد کیے گئے۔
*لیبارٹری تجزیہ* مختلف دکانوں سے دودھ کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری میں ٹیسٹ کروائے گئے۔
*ٹیسٹ کے نتائج*: لیبارٹری رپورٹ کے مطابق دودھ میں کسی قسم کے کیمیکل کی ملاوٹ نہیں پائی گئی۔
عوامی صحت کے تحفظ اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Address

Dir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Additional Assistant Commissioner Samarbagh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share