26/03/2026
قومی مشر ملک اسلم پرویز کے بیٹے ملک عدنان کی شادی کی پروقار تقریب، معزز شخصیات کی شرکت
قومی مشر ملک اسلم پرویز کے بیٹے ملک عدنان کی شادی کی پروقار تقریب میں علاقے کی سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی خان بھی شریک ہوئے جہاں ان کی مختلف معزز شخصیات اور صحافی حضرات سے ملاقات ہوئی اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
تقریب کے دوران علاقے کے مشران نے سی او مسرت شوکت نرسنگ کالج، مسرت شوکت ہسپتال، دی ایجوکیٹرز سنی کیمپس تیمرگرہ اور مشال شوکت گرلز کالج کے قیام پر ڈاکٹر شوکت علی خان کو مبارکباد پیش کی۔ مشران کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے لیے الگ تعلیمی ادارے قائم ہونے سے تعلیم کو فروغ ملے گا اور یہ اقدام دیر کی روایات کے مطابق ایک مثبت قدم ہے۔
سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی خان نے بھی دلہا ملک عدنان کو شادی کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔