15/07/2026
*سول ڈیفنس کرک*
نئے تعینات ہونے والے سول ڈیفنس آفیسر جناب کاشف نواز صاحب نے انسٹرکشنل سٹاف اور کلریکل سٹاف کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی، روزانہ انسپکشن، ٹریننگ سرگرمیوں، رضاکاروں (Volunteer) کی انرولمنٹ اور جاری و آئندہ پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
جناب کاشف نواز صاحب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹاف اپنی ذمہ داریاں مزید محنت، لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دے تاکہ سول ڈیفنس کی خدمات زیادہ مؤثر انداز میں عوام تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے روزانہ فائر سیفٹی انسپکشن کے نظام کو مضبوط بنانے، تربیتی پروگرامات میں بہتری لانے اور نئے رضاکاروں کی نئی رجسٹریشن پر خصوصی زور دیا۔ کیونکہ رضاکار شہری دفاع میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام سٹاف کے تعاون سے سول ڈیفنس کرک کو مزید فعال، منظم اور عوامی خدمت کا ایک مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء نے بھی ادارے کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان شہری دفاع کرک