Director Operations North Region Rescue 1122

Director Operations North Region Rescue 1122 𝐄𝐦𝐞𝐫𝐠𝐞𝐧𝐜𝐲 𝐑𝐞𝐬𝐜𝐮𝐞 𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞 𝐑𝐞𝐬𝐜𝐮𝐞 𝟏𝟏𝟐𝟐 𝐊𝐡𝐲𝐛𝐞𝐫 𝐏𝐚𝐤𝐡𝐭𝐮𝐧𝐤𝐡𝐰𝐚

05/08/2026

ریسکیو1122 کی ٹیمیں لوئر چترال کے مقام دروش میں سیلاب کے دوران دریائے چترال کے بیچ پھنسے تین افراد کو بحفاظت ریسکیو کر رہے ہیں

05/08/2026

ریسکیو1122 کی ٹیم لوئر چترال کے مقام گہریت میں سیلاب کے باعث بنے عارضی ڈیم میں ایک شخص کو سامان سمیت ریسکیو کر رہے ہیں

05/08/2026

ریسکیو سروس (1122) مانسہرہ / یومِ استحصالِ کشمیر

مانسہرہ: 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ضلعی دفتر میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا.

تقریب کے دوران کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء کے ایصالِ ثواب، کشمیری عوام کی آزادی، امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

بعد ازاں ریسکیو 1122 مانسہرہ کے اہلکاروں نے کشمیری پرچموں اور بینرز کے ہمراہ اظہارِ یکجہتی واک میں حصہ لیا، جبکہ ریسکیو ایمبولینسز اور ایمرجنسی گاڑیوں پر بھی کشمیری پرچم آویزاں کیے گئے۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

ترجمان:
ریسکیو 1122 مانسہرہ

05/08/2026

#ریسکیو1122لوئرچترال

*ریسکیو1122ٹیم کی امدادی سرگرمیاں*

ریسکیو 1122 لوئرچترال کی ٹیم نے حالیہ سیلاب میں مرکزی پل کو نقصان پہنچنے کے بعد کریم آباد ویلی، سیوہت، لوئر چترال میں لکڑی کے لاگوں سے ایک عارضی پیدل چلنے والا پل بنایا ہے،

واضح رہے کہ وادی کریم آباد میں سیلابی ریلے سے تقریباً 7 جیپ ایبل پل مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مرکزی سڑک اور شہر تک رسائی منقطع ہوگئی ہے،

ریسکیو1122 کے ٹیموں نے عارضی پل کی تعمیر کرکے رابطہ بحال کر دیا ہے اور 180 سے زائد رہائشی اس پل کو استعمال کرتے ہیں،

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 لوئر چترال

05/08/2026

🚨 ریسکیو 1122 دیر لوئر | اپڈیٹ

گزشتہ دنوں دریائے پنجکوڑہ میں ڈ-و-بنے والی 15 سالہ لڑکی کی ج-سدِ- خا-کی ابازو کے مقام پر برآمد ۔

ریسکیو 1122 ٹیم لواحقین سے رابطے میں ہیں لواحقین کی جانب سے شناخت اور تصدیق کے بعد ج-سدِ -خا-کی ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مزید تفصیلات تصدیق کے بعد جاری کی جائیں گی۔

Disclaimer: This information is shared by Rescue 1122 Dir Lower solely for public awareness and official updates. Details are based on information available at the time of reporting and may be updated after official verification. Rescue 1122 respects the privacy and dignity of the affected individuals and their families.

04/08/2026

ریسکیو 1122 دیر بالا

چکیاتن بابِ کمراٹ ہوٹل میں دو افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص بے ہوش، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے جان بچ گئی

دیر بالا کے سیاحتی مقام چکیاتن بابِ کمراٹ ہوٹل میں دو افراد کو بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث ایک نیم بے ہوشی کی حالت میں شدید متاثر ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 دیر بالا کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیورز نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بروقت سی پی آر (CPR) کا عمل انجام دیا، جس کے بعد اسے مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال منتقل کر دیا گیے۔

متاثرہ شخص کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔

04/08/2026
04/08/2026

#ریسکیو1122لوئرچترال

*لوئرچترال بروز،گہریت فلیش فلڈ اپڈیٹ*

(لوئر چترال)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجدعلی یوسفزئی کی نگرانی میں ریسکیو1122 کے ٹیموں کی حالیہ فلش فلڈ کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،گزشتہ روز سے ابتک ریسکیو1122 کی ٹیموں نے متاثرہ علاقے میں عارضی پل قائم کرکے 2ہزار سے زاید افراد کو ریسکیو کیا،

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجدعلی یوسفزئی کی سربراہی میں ریسکیو1122 لوئر چترال کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، لوئر چترال بروز کے مقام مین روڈ سے ملبے ہٹا کر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے،

لوئر چترال گہریت کے مقام پر ریسکیو1122 کی ٹیمیں متاثرہ گھروں سے سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں،

موجودہ مون سون بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 شاہ فہد کے احکامات پر پشاور سے ریسکیو ٹیمیں چترال کی طرف روانہ کر دی گئیں ہیں،

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجدعلی یوسفزئی کی سربراہی میں ریسکیو1122 لوئر چترال ہائی الرٹ پر ہیں،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 کے ٹال فری نمبر"1122"پر رابطہ کریں،شکریہ

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 لوئر چترال

03/08/2026

ریسکیو 1122 نارتھ ریجن/ لوئر چترال سیلاب اپڈیٹس

لوئر چترال: شدید مون سون بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں فلیش فلڈ، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز جاری

لوئر چترال: شدید مون سون بارشوں کے نتیجے میں لوئر چترال کے مختلف علاقوں میں فلیش فلڈ کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث متعدد شاہراہیں، پل، مکانات اور دیگر انفراسٹرکچر متاثر ہوئے۔ ریسکیو 1122 لوئر چترال اور دیر اپر کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی اور سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
بروز گول:
بروز گول میں شدید سیلابی ریلے کے باعث اسٹیل پل کے ابٹمنٹس بہہ گئے، جس کے نتیجے میں دیر-چترال شاہراہ مکمل طور پر منقطع ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے مقامی افراد کے تعاون سے عارضی راستہ قائم کیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے 500 سے زائد افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ چترال-پشاور شاہراہ بھی مختلف مقامات پر بند ہے۔

بروز گمبز: ابتدائی اطلاعات کے مطابق بروز گمبز میں فلیش فلڈ کے دوران لاپتہ ہونے والے دو افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ایک نامعلوم شخص کی لاش شیشی، دروش کے مقام سے ملی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے جاں بحق شخص کی شناخت مختیارولد/سکنہ گمبز، بروز، لوئر چترال کے طور پر ہوئی، جن کی میت آبائی گھر منتقل کی جا رہی ہے۔ اسی مقام پر متعدد گاڑیاں بھی سیلابی ریلے کی زد میں آئی ہیں، تاہم جانی نقصان سے متعلق حتمی معلومات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔

شیشی کوہ، دروش:شیشی کوہ میں فلیش فلڈ کے باعث زرعی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

گہریت گول: گہریت گول میں فلیش فلڈ کے باعث دریائے چترال کا بہاؤ عارضی طور پر بند ہو گیا، جس سے قدرتی طور پر ایک عارضی ڈیم بن گیا۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے 15 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

شاہ نگر، دروش:شاہ نگر کے مقام پر دریائے چترال کے وسط میں پھنسے تین افراد میں سے ایک شخص کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی افراد کو نکالنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیز بہاؤ کے باعث مشکلات کے باوجود مسلسل جاری ہے۔

کریم آباد، لوئر چترال:کھرچم کے مقام پر ایک جماعت خانہ کو نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ سیواہٹ میں ایک رہائشی مکان اور ایک مویشی شیڈ متاثر ہوا ہے، تاہم یہاں بھی کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ شاشا کے مقام پر چترال گرم چشمہ اور کریم آباد جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے۔

واضح رہے یہ تمام معلومات ابتدائی نوعیت کی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سگنلز کی بندش کے باعث لاپتہ افراد، متاثرہ گاڑیوں اور نقصانات کی تعداد میں اضافے کا امکان موجود ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں تمام متاثرہ علاقوں میں سرچ، ریسکیو اور ریلیف آپریشنز مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

Address

Malakand

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Director Operations North Region Rescue 1122 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share