KP Rescue1122

KP Rescue1122 LIVE FOR OTHERS

04/09/2026

صوبائی وزیر برائے ریلیف و بحالی عاقب اللہ خان نے ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ہیڈکوارٹر میں مختلف کیڈرز کے کامیاب امیدواروں میں اپوائنٹمنٹ آرڈرز تقسیم کیے۔ اس موقع پر تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی بہترین خدمات کے پیش نظر ادارے کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کے مطابق نئے اہلکار تربیت مکمل کرنے کے بعد عملی خدمات انجام دیں گے۔

صوبائی وزیر عاقب اللہ خان نے ریسکیو 1122 کے کامیاب امیدواروں میں اپوائنٹمنٹ آرڈرز تقسیم کر دیےپشاور، 4 ستمبر 2026: صوبائ...
04/09/2026

صوبائی وزیر عاقب اللہ خان نے ریسکیو 1122 کے کامیاب امیدواروں میں اپوائنٹمنٹ آرڈرز تقسیم کر دیے

پشاور، 4 ستمبر 2026: صوبائی وزیر برائے ریلیف و بحالی عاقب اللہ خان نے آج ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ہیڈکوارٹر، طارق روڈ کینٹ میں مختلف کیڈرز کے کامیاب امیدواروں میں اپوائنٹمنٹ آرڈرز تقسیم کر دیے۔ اس حوالے سے ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر آمد پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد نے صوبائی وزیر عاقب اللہ خان کا استقبال کیا۔
تقریب میں کمپیوٹر آپریٹر، ٹرانسپورٹ مینٹیننس انچارج، مائن ریسکیو کریو، سروئیر، وائرلیس ٹیکنیشن، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن، جونیئر کلرک، غوطہ خور، الیکٹریشن، آپریٹر ہیوی مشینری اور مالی کیڈرز کے کامیاب امیدواروں کو اپوائنٹمنٹ آرڈرز جاری کیے گئے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر عاقب اللہ خان نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی جانب سے عوام کو بہترین، بروقت اور پیشہ ورانہ ایمرجنسی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ریسکیو 1122 عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ریسکیو 1122 کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے ہر قسم کے ضروری وسائل فراہم کر رہی ہے، جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ریسکیو اہلکار مشکل اور ہنگامی حالات میں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ادارے کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 میں بھرتی کا عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور مساوی مواقع کے اصولوں کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے نئے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ تربیت کے دوران بھرپور محنت کریں اور مستقبل میں عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد نے کہا کہ اپوائنٹمنٹ آرڈرز حاصل کرنے والے نئے اہلکار اب مقررہ تربیتی پروگرام میں شرکت کے لیے جائیں گے۔ تربیت کامیابی سے مکمل کرنے اور پاس آؤٹ ہونے کے بعد یہ اہلکار اپنے متعلقہ کیڈرز میں باقاعدہ طور پر ریسکیو 1122 کی خدمات انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے اہلکاروں کو تربیت کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور ہنگامی حالات میں بروقت اور مؤثر رسپانس کے لیے تیار کیا جائے گا تاکہ وہ عوام کو بہترین خدمات فراہم کر سکیں۔

04/09/2026

ریسکیو 1122 مہمند | فلیش فلڈ، امدادی کارروائیاں جاری

مہمند: لوئر مہمند کی تحصیل یکہ غنڈ کے علاقے اقرب ڈاگ میں شدید بارش کے باعث فلیش فلڈ کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے بعد برساتی پانی کے اچانک بہاؤ سے علاقے میں متاثرہ افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مہمند:اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مہمند کی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکار علاقے میں موجود ہیں اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

مہمند:ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر خالق داد کی نگرانی میں ریسکیو ٹیمیں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری ریسکیو سامان کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔

مہمند:ریسکیو 1122 مہمند کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ شدید بارش کے دوران ندی نالوں، برساتی نالوں اور پانی کے تیز بہاؤ والے مقامات کے قریب جانے سے گریز کریں اور غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دیں۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 مہمند

04/09/2026

#ریسکیو1122لوئرچترال

آتشزدگی کا واقعہ

(لوئر چترال) لوئر چترال بکرآباد سعید کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاع ریسکیو1122 کو ملنے پر ریسکیو1122 کی فائر فائٹرز ٹیم فائر وہیکلز کے ساتھ بروقت رسپانس دیتے ہوئے موقعے پر پہنچے اور 45 منٹ فائر فاٹنگ کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا،

ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز ٹیم کی بروقت کارروائی سے مکان سے متصل دیگر عمارتیں اور کمرے محفوظ رہے،
ابتدائی معلومات کے باعث آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑک اٹھی تھی تاہم گھر میں کوئی موجود نہ ہونے کے باعث گاؤں والوں کی طرف سے ریسکیو1122 کو اطلاع دی گئی،

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 لوئر چترال

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوابارش کے پیش نظر ریسکیو 1122 کا الرٹ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایتپشاور، 4 ستمبر...
03/09/2026

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا

بارش کے پیش نظر ریسکیو 1122 کا الرٹ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

پشاور، 4 ستمبر 2026: محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں موسمی نظام کے زیر اثر مختلف اضلاع میں آنے والے 2 سے چار گھنٹوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، چترال، سوات، کوہستان، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، نوشہرہ، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ اور مانسہرہ میں بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے ممکنہ بارش کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسلادھار بارش کے دوران نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کے قریب جانے سے گریز کیا جائے، کیونکہ اچانک پانی کے بہاؤ میں اضافے اور طغیانی کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی کے دوران کھلے مقامات، درختوں، بجلی کے کھمبوں اور کمزور تعمیرات سے دور رہیں۔ بجلی کے تاروں سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ڈرائیور حضرات بارش کے دوران رفتار کم رکھیں، پھسلن والی سڑکوں پر احتیاط کریں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں یا ندی نالوں کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور محکمہ موسمیات و ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 پر کال کریں۔

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا اہم اطلاع برائے کامیاب امیدواران ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا میں درج ذیل کیڈرز کے کامیاب امیدواروں...
03/09/2026

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا

اہم اطلاع برائے کامیاب امیدواران

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا میں درج ذیل کیڈرز کے کامیاب امیدواروں کو اپوائنٹمنٹ آرڈرز جاری کیے جا رہے ہیں

کمپیوٹر آپریٹر، ٹرانسپورٹ مینٹیننس آفیسر، مائن ریسکیو کریو، سروئیر، وائرلیس ٹیکنیشن، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن، جونئیر کلرک، تیراک (غوطہ خور)، الیکٹریشن، آپریٹر ہیوی مشینری اور مالی

وہ تمام امیدوار جنہوں نے اپنے آفر لیٹرز جمع کروا دیے ہیں، اپنے اپوائنٹمنٹ آرڈرز کے حصول کے لیے درجہ ذیل پتے پر تشریف لائیں

بروز جمعہ
4 ستمبر 2026
وقت: صبح 10:00 بجے
مقام: ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر طارق روڈ کینٹ پشاور

اہم ہدایت: تمام امیدوار اپنا اصل قومی شناختی کارڈ (CNIC) لازمی ہمراہ لائیں۔

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا بھرتی کا تمام عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور مساوی مواقع کے اصولوں کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔

03/09/2026

ریسکیو 1122 پشاور | گھر کے ایک کمرے میں آگ لگنے کا واقعہ

پہاڑی پورہ میں سجاد نامی شخص کے گھر کے ایک کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی افراد کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پشاور کی 2 فائر وہیکلز اور ایک ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ فائر فائٹرز نے تقریباً 40 منٹ کی مسلسل کارروائی کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا۔ بروقت فائر فائٹنگ کے باعث آگ کو گھر کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک لیا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ریسکیو 1122 نوشہرہ | خیرآباد میں گودام میں آتشزدگی، فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیانوشہرہ: تحصیل جہانگیرہ کے علاقے خیرآب...
03/09/2026

ریسکیو 1122 نوشہرہ | خیرآباد میں گودام میں آتشزدگی، فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا

نوشہرہ: تحصیل جہانگیرہ کے علاقے خیرآباد میں گودام میں لکڑیوں کو آگ لگنے کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم نوشہرہ کو موصول ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اسٹیشن 33 شیدو سے فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جہاں گودام میں موجود لکڑیوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی ہوئی تھی۔

ریسکیو 1122 نوشہرہ کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچتے ہی فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا۔ تقریباً 30 منٹ کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا گیا اور اسے قریبی آبادی تک پھیلنے سے روک دیا گیا۔

فائر آپریشن میں اسٹیشن 33 شیدو کے 4 فائر ریسکیورز نے حصہ لیا، جبکہ آگ بجھانے کے لیے 6 ہزار لیٹر پانی استعمال کیا گیا۔

ملک اشفاق حسین
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، ریسکیو 1122 نوشہرہ

ریسکیو 1122 مانسہرہ | غیر ملکی سیاح کا جسدِ خاکی برآمد، سرچ آپریشن مکملمانسہرہ: موسیٰ کا مصلّہ سے 30 اگست کی شام لاپتہ ہ...
02/09/2026

ریسکیو 1122 مانسہرہ | غیر ملکی سیاح کا جسدِ خاکی برآمد، سرچ آپریشن مکمل

مانسہرہ: موسیٰ کا مصلّہ سے 30 اگست کی شام لاپتہ ہونے والے برطانوی سیاح الیگزینڈر کا جسدِ خاکی تقریباً 65 گھنٹے کے مسلسل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد 2 ستمبر کو پراچہ کے مقام سے برآمد کر لیا گیا۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ نے پولیس، محکمہ جنگلات اور مقامی افراد کے تعاون سے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا۔ جسدِ خاکی کو خطرناک مقام سے 7 سے 8 گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد بحفاظت نکال کر کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے آپریشن کی براہ راست نگرانی کی۔ تمام متعلقہ اداروں اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں سے تقریباً تین روزہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 مانسہرہ

02/09/2026

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا
پشاور، 2 ستمبر 2026:

مون سون بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں 3 ستمبر کی شام سے 5 ستمبر تک تیز بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔ ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد نے صوبہ بھر میں ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے کہا ہے کہ تمام ضلعی ریسکیو ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں اور ضروری ریسکیو آلات، گاڑیوں اور اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ پشاور، مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خصوصاً پہاڑی اور سیاحتی علاقوں کا سفر موخر کریں۔ شہری دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور سیلابی پانی میں پیدل چلنے یا گاڑی گزارنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کو کھڈوں، تالابوں، ندی نالوں اور نکاسی آب کے مقامات سے دور رکھیں، لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں میں غیر ضروری قیام سے گریز کریں اور بجلی کے کھلے تاروں یا برقی آلات کو ہاتھ نہ لگائیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے کہا کہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹال فری ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں۔ ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ہائی الرٹ اور امدادی کارروائیوں کے لیے تیار ہے۔

Address

Near Peshawar Press Club
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP Rescue1122 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to KP Rescue1122:

Shortcuts

Share