Minerals Development Department KP

Minerals Development Department KP Official page of Minerals Development Department Government of Khyber Pakhtunkhwa

79ویں یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر پیغام🇵🇰پاکستان ہمارا عظیم وطن اور ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ یومِ آ...
14/08/2026

79ویں یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر پیغام

🇵🇰

پاکستان ہمارا عظیم وطن اور ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ یومِ آزادی ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع دیتا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور عوامی خدمت کے لیے دیانت داری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

محکمہ معدنی ترقی خیبر پختونخوا صوبے میں معدنی وسائل کے مؤثر، شفاف اور پائیدار انتظام و ترقی اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

اس موقع پر محکمہ معدنی ترقی کے تمام افسران و اہلکاروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد!

ڈاکٹر محمد اسرار
سیکرٹری محکمہ معدنی ترقی
خیبر پختونخوا

79ویں یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر پیغامپاکستان ہماری پہچان، ہماری امید اور ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ ی...
13/08/2026

79ویں یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر پیغام

پاکستان ہماری پہچان، ہماری امید اور ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ یومِ آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اتحاد، دیانت داری اور محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔

محکمہ معدنی ترقی خیبر پختونخوا صوبے کے قیمتی معدنی وسائل کے شفاف، مؤثر اور پائیدار انتظام و ترقی کے ذریعے صوبے اور ملک کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

اس قومی دن کے موقع پر میں تمام پاکستانیوں، بالخصوص محکمہ معدنی ترقی کے افسران و اہلکاروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آئیے عہد کریں کہ ہم اپنی ذمہ داریاں قومی جذبے اور خلوصِ نیت سے ادا کرتے ہوئے ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد!

عارف احمدزئی
صوبائی وزیر برائے محکمہ معدنی ترقی
خیبر پختونخوا

📢 عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے کمپلینٹ سیل کا قیاموزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور وزیر بر...
12/08/2026

📢 عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے کمپلینٹ سیل کا قیام

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور وزیر برائے محکمہ معدنی ترقی خیبر پختونخوا، جناب عارف احمدزئی صاحب کی ہدایات کی روشنی میں منرلز ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کمپلینٹ سیل (Complaint Cell) قائم کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور مؤثر رسپانس کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنی شکایات کے فوری اندراج اور بروقت رسپانس کے لیے درج ذیل ذرائع استعمال کریں:

📱 WhatsApp: 0343-8916563
📞 Landline: 091-9223557
📘 Facebook: https://facebook.com/MineralsKPGovt
🐦 Twitter/X: https://x.com/mineralskpgovt?s=11
📧 Email: [email protected]

آپ کی شکایت، ہماری ذمہ داری — بروقت ازالہ، بہتر حکمرانی۔

Minerals Development Department
Government of Khyber Pakhtunkhwa

Departmental Review Meeting was held under the chairmanship of Minister for Minerals Development Mr. Arif Ahmadzai on 10...
11/08/2026

Departmental Review Meeting was held under the chairmanship of Minister for Minerals Development Mr. Arif Ahmadzai on 10-08-2026 at 03:00pm in the conference room of Minerals Development Department. Secretary Minerals, Additional Secretary Minerals, Director General Mines and Minerals, Chief Commissioner Mines Labour Welfare and Director Training were also participated in the meeting.

A meeting is underway under the chairmanship of Minister for Minerals Development Department Mr. Arif Ahmadzai with Chin...
10/08/2026

A meeting is underway under the chairmanship of Minister for Minerals Development Department Mr. Arif Ahmadzai with Chinese delegation headed by Mr. Yousaf Ayub Khan, President Pak China relations to discuss proposal for Collaboration between the Remote sensing geological survey
and monitor institute of hunan province and the Khyber Pakhtunkhwa Mines and
Minerals Department for Metallic Mineral Research and Exploration. Secretary Minerals Development, Additional Secretary Minerals and Director General Mines and Minerals are also participating in the meeting.

صوبائی وزیر برائے معدنیات عارف احمد زئی کا بلوچستان  میں پورن، ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور کان کن کی وفات پر ا...
08/08/2026

صوبائی وزیر برائے معدنیات عارف احمد زئی کا بلوچستان میں پورن، ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور کان کن کی وفات پر اظہار افسوس
"اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔" عارف احمد زئی

8 اگست 2026*خوشحالی کے لیے معدنیات: مواقع، چیلنجز اور آئندہ کا لائحہ عمل کے عنوان سے، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئ...
08/08/2026

8 اگست 2026

*خوشحالی کے لیے معدنیات: مواقع، چیلنجز اور آئندہ کا لائحہ عمل کے عنوان سے، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ صوابی میں قومی سمپوزیم کا انعقاد*

تقریب کے مہمانِ خصوصی خیبرپختونخوا کے وزیر برائے معدنیات عارف احمد زئی تھے جبکہ ایبٹ آباد یونیورسٹی، فاٹا یونیورسٹی، جی آئی کے انسٹیٹیوٹ اور اے ایس ٹی سمیت مختلف جامعہ کے ماہرین، اساتذہ اور طلبہ بھی شریک تھے۔​سمپوزیم میں صوبے کے معدنی وسائل کے بہترین استعمال، منرل ٹیسٹنگ، تجزیاتی صلاحیتوں کی بہتری اور صنعتوں کے ساتھ اکیڈمیا کے مضبوط لنکیج کے قیام پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عارف احمد زئی کا کہنا تھاا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق اور وزیر اعلٰی محمد سہیل آفریدی کی ھدایات پر شعبہ معدنیات میں انقلابی اصلاحات لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل اور قیمتی معدنیات سے مالا مال ہے، تاہم ان وسائل سے حقیقی فائدہ اٹھانے کے لیے جدید سائنسی تحقیق، معیاری منرل ٹیسٹنگ اور انڈسٹری و اکیڈمیا کا باہمی ربط انتہائی ضروری ہے۔​ عارف احمد زئی نے کہا کہ اس منعقدہ سمپوزیم کی روشنی میں ایک مفصل رپورٹ تیار کی جا رہی ہے جس میں منرل ڈویلپمنٹ کمپنی کے مستقبل کے اقدامات، جامع تحقیقی نتائج اور خصوصاً انجینئرنگ کے طلبہ کے فعال کردار کا خاکہ شامل ہوگا۔ ​صوبائی وزیر نے زور دیا کہ معدنیات کی مد میں تیز تر ترقی کے لیے طلبہ کا اس شعبے سے منسلک ہونا اور ان کی تحقیقی صلاحیتیں نہ صرف کلیدی حیثیت رکھتی ہیں بلکہ صوبائی معیشت کی مضبوطی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

🚨 وضاحتی اعلامیہسوشل میڈیا پر منرلز ڈیپارٹمنٹ سے منسوب ایک جعلی (Fake) ٹرانسفر آرڈر گردش کر رہا ہے، جس کا مقصد عوام کو گ...
06/08/2026

🚨 وضاحتی اعلامیہ

سوشل میڈیا پر منرلز ڈیپارٹمنٹ سے منسوب ایک جعلی (Fake) ٹرانسفر آرڈر گردش کر رہا ہے، جس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور محکمۂ معدنیات (Minerals Development Department) کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

واضح کیا جاتا ہے کہ منرلز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایسا کوئی ٹرانسفر آرڈر جاری نہیں کیا گیا۔ یہ محض سستی شہرت حاصل کرنے اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔

منرلز ڈیپارٹمنٹ تمام پوسٹنگز اور ٹرانسفرز حکومتِ خیبر پختونخوا کی منظور شدہ پالیسی کے مطابق، مکمل شفافیت، میرٹ اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دیتا ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف منرلز ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات کو مستند سمجھیں۔

Minerals Development Department, Government of Khyber Pakhtunkhwa

04/08/2026
A meeting regarding track and trace mechanism with Mine Owners is underway under the chairmanship of Worthy Secretary Mi...
04/08/2026

A meeting regarding track and trace mechanism with Mine Owners is underway under the chairmanship of Worthy Secretary Minerals Development Department Dr. Muhammad Israr. Additional Secretary Home, Additional Secretaries Minerals Department, Director General Mines and Minerals, Chief Inspector of Mines, Additional Director General Mines and Minerals, Director Licensing and Senior Inspector of Mines are also participating in the meeting.

Address

Civil Secretariat Complex-II, Warsak Road
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919223553

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minerals Development Department KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Minerals Development Department KP:

Shortcuts

Share