01/09/2026
🌸 محکمہ زراعت شعبہ توسیع سوات کا جدید زراعت کے فروغ کی جانب اہم قدم 🌸
سوات (... ) محکمہ زراعت، شعبہ توسیع سوات کی جانب سے لگائے گئے نمائشی گلیڈیولس کٹ فلاور کے پلاٹ کا تجربہ کامیاب رہا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت سوات ظہیر احمد، ایس ایم ایس ایگرونومی ڈاکٹر اختر علی خان، ایس ایم ایس ہارٹیکلچر ساجد خان اور انچارج تحصیل بریکوٹ نعیم خان نے نمائشی پلاٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔
گلیڈیولس ایک قیمتی اور اعلیٰ معیار کا فلاور ہے، جس کی مارکیٹ میں مناسب قیمت ملنے کے امکانات ہوتے ہیں۔ اس کی جدید اور تجارتی بنیادوں پر کاشت زمینداروں کے لیے آمدنی میں اضافے اور زراعت کو مزید منافع بخش بنانے کا ایک اہم ذریعہ بن سکتی ہے۔
اس موقع پر متعلقہ زمیندار نے محکمہ زراعت شعبہ توسیع سوات کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ادارے اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔ 🌱🌸
جدید زراعت، نئی فصلیں اور اعلیٰ قدر رکھنے والے پھولوں کی کاشت ہی کسانوں کی خوشحالی اور زرعی معیشت کی بہتری کا راستہ ہے۔ 💚
#گلیڈیولس #کسان #زمیندار #سوات #زراعت