Provincial Housing Authority KP

Provincial Housing Authority KP The Housing Department and its field arm Provincial Housing Authority (PHA) with a vision i.e.
“HOUSING FOR ALL”.

Quality government flats available in a prime location.70% construction completed. Limited inventory.Allotment will be o...
29/08/2026

Quality government flats available in a prime location.
70% construction completed. Limited inventory.
Allotment will be on First Come, First Serve basis
Secure your future home now
Provincial Housing Authority
Government of Khyber Pakhtunkhwa

29/08/2026
27/08/2026

E Khuli Kachehri by Secretary Housing Department, Government of Khyber Pakhtunkhwa

25/08/2026
24/08/2026

‎ای-کھلی کچہری

‎محکمہ ہاؤسنگ، حکومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری ازالے اور براہِ راست شکایات و تجاویز سننے کے لیے ای-کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

‎📅 تاریخ: 27 اگست 2026، بروز جمعرات
‎⏰ وقت: صبح 11:00 بجے
‎👤 زیرِ صدارت: سیکرٹری ہاؤسنگ محمد انور خان
‎📞 ہیلپ لائن: 091-9212430

‎عوام اپنی شکایات اور مسائل براہِ راست حکام تک پہنچائیں اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔


14/08/2026

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک

HAPPY INDEPENDENCE DAY
14/08/2026

HAPPY INDEPENDENCE DAY

29   جولائی 2026سیکرٹری ہاؤسنگ محمد انور خان کی زیر صدارت میگا سٹی نوشہرہ منصوبے کا جائزہ اجلاس، ترقیاتی کام تیز کرنے ا...
30/07/2026

29 جولائی 2026
سیکرٹری ہاؤسنگ محمد انور خان کی زیر صدارت میگا سٹی نوشہرہ منصوبے کا جائزہ اجلاس، ترقیاتی کام تیز کرنے اور منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
خیبر پختونخوا کے سیکرٹری برائے ہاؤسنگ محمد انور خان کی زیر صدارت بدھ کے روز ان کے دفتر میں میگا سٹی نوشہرہ منصوبے سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ خالق داد خان، ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ زاہد خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر نیو پشاور ویلی عبدالودود، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ون عمران ہلال، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن امان الحق، محکمہ ہاؤسنگ، محکمہ مال، کنسلٹنٹ نیسپاک اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ کو میگا سٹی نوشہرہ کے جاری ترقیاتی کاموں، ماسٹر پلان، الاٹیز کو درپیش مسائل، اراضی سے متعلق شکایات اور منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے منصوبے کے فیز ون، فیز ٹو اور فیز تھری کی پیش رفت، ڈیزائن اور مختلف تکنیکی امور سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کے لیے تقریباً 85 فیصد اراضی حاصل کی جا چکی ہے، جبکہ کنسلٹنٹ نیسپاک کے کردار اور ذمہ داریوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ محمد انور خان نے ہدایت کی کہ کنسلٹنٹ نیسپاک فیز ون پر کام کی رفتار مزید تیز کرے اور مطلوبہ مرحلے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میگا سٹی نوشہرہ منصوبے میں مزید تاخیر نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا تمام متعلقہ ادارے ترجیحی بنیادوں پر منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید ہدایت کی کہ متنازعہ اراضی کے معاملات افہام و تفہیم اور باہمی مشاورت کے ذریعے حل کیے جائیں تاکہ منصوبے کی پیش رفت متاثر نہ ہو۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام پلاٹ الاٹیز کو دستیاب وسائل کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے آئندہ جائزہ اجلاس میں کنسلٹنٹ نیسپاک کے نمائندوں کی لازمی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔28  جولائی 2026*صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی ہاؤسنگ سکیموں میں شجرکاری اور درختوں کے تحفظ کو اولین ترجیح، جار...
28/07/2026

۔28 جولائی 2026
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی ہاؤسنگ سکیموں میں شجرکاری اور درختوں کے تحفظ کو اولین ترجیح، جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ*

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے ہاؤسنگ سکیموں میں درختوں اور پودوں کے تحفظ، وسیع شجرکاری مہم اور بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات منگل کے روز اپنے دفتر میں محکمہ ہاؤسنگ کے صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں، جہاں مختلف ہاؤسنگ سکیموں پر پیش رفت، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں محکمہ ہاؤسنگ کے حکام نے صوبائی وزیر کو مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، اب تک اٹھائے گئے اقدامات، جاری ترقیاتی کاموں اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں نیو پشاور ویلی، جلوزئی ہاؤسنگ سکیم، ہنگو ٹاؤن شپ، نوشہرہ میگا سٹی، جرمہ ہاؤسنگ سکیم، حیات آباد ہائی رائز فلیٹس پراجیکٹ اور دنگرام سوات ہاؤسنگ سکیم پر خصوصی طور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ محمد انور خان، ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ زاہد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن امان الحق، پراجیکٹ ڈائریکٹر نیو پشاور ویلی عبدالودود، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ون، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ٹو اور ڈائریکٹر لیگل سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے ہدایت کی کہ تمام ہاؤسنگ سکیموں میں پانی، بجلی، تعلیمی اداروں، صحت کی سہولیات، مساجد اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ شہریوں کو معیاری اور مکمل رہائشی سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جلوزئی ہاؤسنگ سکیم میں قومی معیار کے معروف تعلیمی اداروں کی فرنچائزز کے قیام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ رہائشیوں کو معیاری تعلیم کی سہولت مقامی سطح پر فراہم کی جا سکے۔ڈاکٹر امجد علی نے تمام ہاؤسنگ منصوبوں میں موجود درختوں اور پودوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بھرپور شجرکاری مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ماحول دوست ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ہر منصوبے میں سرسبز ماحول کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ہنگو ٹاؤن شپ کے حوالے سے صوبائی وزیر نے منصوبے کی باؤنڈری وال کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیداروں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر کام مکمل کرنے کا پابند بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے پانی اور بجلی کے مسائل کے فوری حل کے لیے بھی مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔جرمہ ہاؤسنگ سکیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہاں اور دیگر منصوبوں میں شجرکاری مہم کو مزید تیز کیا جائے، درختوں اور پودوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور متعلقہ عملے کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی کی جائے تاکہ پودوں کی بروقت دیکھ بھال ممکن ہو سکے۔حیات آباد ہائی رائز فلیٹس پراجیکٹ کے حوالے سے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ بہترین سہولیات اور معیاری تعمیرات کی بدولت پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبے بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ حاصل کر رہے ہیں، جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ان منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر دلچسپی لے رہے ہیں، جو محکمہ کے لیے خوش آئند امر ہے۔اجلاس میں پشاور ون منصوبے کے کمرشل فلیٹس کو لیز آؤٹ اور فروخت کرنے کے مختلف پہلوؤں پر بھی مشاورت کی گئی تاکہ منصوبے کی تجارتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔آخر میں صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں ٹینڈرنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور غیر ضروری تاخیر سے گریز کرتے ہوئے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد معیاری رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Address

Opp: Islamia College, Near ATI Campus, Main University Road
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 10:00 - 17:00
Tuesday 10:00 - 17:00
Wednesday 10:00 - 17:00
Thursday 10:00 - 17:00
Friday 10:00 - 16:00

Telephone

+923110190137

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Provincial Housing Authority KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Provincial Housing Authority KP:

Shortcuts

Share