Upper Dir Police

Upper Dir Police The Official page of Upper Dir Police

دیر بالا پولیس*پولیس ہیڈکوارٹر دیر بالا میں پولیس اہلکاروں، معذور اہلکاروں اور مستحق بچوں میں پولیس ویلفیئر فنڈ کے کراس ...
06/08/2026

دیر بالا پولیس
*پولیس ہیڈکوارٹر دیر بالا میں پولیس اہلکاروں، معذور اہلکاروں اور مستحق بچوں میں پولیس ویلفیئر فنڈ کے کراس چیکس اور ویل چیئرز تقسیم۔۔۔*

دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید زمان شاہ خان نے سی پی چائلڈ فنڈ کے تحت مستحق بچوں، کینسر، دیگر موذی امراض میں مبتلا پولیس اہلکاروں اور معذور پولیس اہلکاروں میں امدادی کراس چیکس اور ویل چیئرز تقسیم کیں۔

یہ اقدام انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ اور ڈی آئی جی ویلفیئر کے ویژن کے مطابق مستحق پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں لایا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PSP) نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

*ایس ڈی پی او سرکل کوہستان کا ایس بی بی یو شرینگل کا دورہ۔۔۔*دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خص...
06/08/2026

*ایس ڈی پی او سرکل کوہستان کا ایس بی بی یو شرینگل کا دورہ۔۔۔*

دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نجاد خان نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی ایڈمن اور ایس ایچ او تھانہ شرینگل بھی ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹس اور نائٹ ویژن آلات کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بہترین ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

05/08/2026

*دیر بالا پولیس*
*یوم شہداء پولیس ضلع دیر بالا میں عقیدت و احترام سے منایا گیا، شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش۔۔۔*
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

دیر بالا پولیس*یوم شہداء پولیس ضلع دیر بالا میں عقیدت و احترام سے منایا گیا، شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش، لواحقین میں...
05/08/2026

دیر بالا پولیس
*یوم شہداء پولیس ضلع دیر بالا میں عقیدت و احترام سے منایا گیا، شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش، لواحقین میں تحائف تقسیم۔۔۔*

دیر بالا: یوم شہداء پولیس کے سلسلے میں ضلعی سطح پر مرکزی تقریب پولیس ہیڈکوارٹر دیر بالا میں منعقد ہوئی، جسمیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP)، لفٹیننٹ کرنل ابرار 184 ونگ دیر سکاوٹس، ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا، پولیس و ضلعی انتظامیہ کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان، شہداء کے لواحقین، غازیوں اور پولیس جوانوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی، پھول چڑھائے گئے، فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کی بلند درجات و ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس موقع پر مقررین نے شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف بے مثال قربانیاں دے کر امن کے قیام میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ لفٹیننٹ کرنل ابرار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور شہداء کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا نے کہا کہ شہداء پولیس ہماری قوم کا فخر ہیں، جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ خیبرپختونخوا، بالخصوص ضلع دیر بالا میں پولیسنگ کا معیار مثالی ہے اور انہیں دیر بالا کی دلیر، فرض شناس اور عوام دوست پولیس فورس کی قیادت پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندان پولیس فورس کا حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او دیر بالا نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور انہیں تحائف بھی تقسیم کیے۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

دیر بالا پولیس*ڈی پی او دیر بالا کی جانب سے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران میں اپریسیئشن لیٹرز کی تقسیم۔۔۔*دیر بالا: ڈس...
04/08/2026

دیر بالا پولیس
*ڈی پی او دیر بالا کی جانب سے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران میں اپریسیئشن لیٹرز کی تقسیم۔۔۔*

دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا، اسلم نواز (PSP) نے نمایاں محکمانہ کارکردگی پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید زمان شاہ خان، ایس ڈی پی او سرکل دیر مشرف خان اور ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نجاد خان کو اپریسیئشن لیٹرز سے نوازا۔

اس کے علاوہ انسپکٹر عمران خان کو لوئر دیر تبادلے کے موقع پر ان کی شاندار خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں بھی اپریسیئشن لیٹر دیا گیا۔

ڈی پی او دیر بالا نے افسران کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

دیر بالا پولیس*ہفتۂ شہدائے پولیس: ضلع بھر میں قرآن خوانی و ختم القرآن کی تقریبات کا انعقاد۔۔۔*دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آف...
04/08/2026

دیر بالا پولیس
*ہفتۂ شہدائے پولیس: ضلع بھر میں قرآن خوانی و ختم القرآن کی تقریبات کا انعقاد۔۔۔*

دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ہفتۂ شہدائے پولیس کے سلسلے میں پولیس لائن مسجد اور ضلع بھر کے تمام تھانوں کی مساجد میں قرآن خوانی و ختم القرآن کی روح پرور تقریبات منعقد ہوئیں۔

تقریبات میں پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کرتے ہوئے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ ان کے ایصال ثواب، ملک میں پائیدار امن، قومی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

04/08/2026
04/08/2026
دیر بالا پولیس*ہفتہ شہدائے پولیس: پولیس ہیڈکوارٹر دیر بالا میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد۔۔۔*دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر...
03/08/2026

دیر بالا پولیس
*ہفتہ شہدائے پولیس: پولیس ہیڈکوارٹر دیر بالا میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد۔۔۔*

دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایت پر ہفتہ شہدائے پولیس کے سلسلے میں پولیس ہیڈکوارٹر دیر بالا میں فاطمید فاؤنڈیشن کے تعاون سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پولیس افسران و جوانوں نے خون کے عطیات دے کر شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا اور وطن عزیز اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، جنہیں ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*

Address

Dir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Upper Dir Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Upper Dir Police:

Shortcuts

Share