Directorate General Information & PRs, KP

Directorate General Information & PRs, KP Bridging the gap between Government and Public through Media. Your source for transparent, reliable, and timely government information.
(241)

Welcome to the Official page of Directorate General Information & Public Relations, Government of Khyber Pakhtunkhwa. Stay informed, engage with us, and explore the latest updates, news, and resources from our department.

‎چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں "خوشحال خیبرپختونخوا بجٹ 20...
09/07/2026

‎چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں "خوشحال خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27" کے تحت ضلع ہری پور ترقی، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

‎ضلع ہری پور کے لیے 11 اہم شعبوں میں 26 ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن پر 38.68 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

09/07/2026

خیبر پختونخوا کی اسمبلی عوام کی منتخب نمائندہ اسمبلی ہے یہاں عوامی مفادات کے خلاف کوئی قانون پاس نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شفیع جان کی صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں "خوشحال خیبرپختونخوا بجٹ 202...
09/07/2026

چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں "خوشحال خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27" کے تحت ضلع ہری پور ترقی، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

ضلع ہری پور کے لیے 11 اہم شعبوں میں 26 ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن پر 38.68 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

خیبرپختونخوا میں عوام کا فیصلہ حتمی ہوگا!چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ن...
09/07/2026

خیبرپختونخوا میں عوام کا فیصلہ حتمی ہوگا!

چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے واضح کیا ہے کہ عوام اور صحافی برادری کے جائز تحفظات کو ہر صورت ترجیح دی جائے گی۔

پارلیمنٹیرینز پرولیجز بل میں صوبائی اسمبلی کی جانب سے کی گئی ترامیم پر عوامی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے سامنے آنے والے تحفظات کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو تمام پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلانے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ تمام اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔

جن نکات پر عوام یا صحافی برادری کو اعتراض ہے، ان پر کھلے دل سے نظرثانی کی جائے گی۔ خیبرپختونخوا کی واحد عوامی مینڈیٹ رکھنے والی حکومت ہر فیصلے میں عوامی رائے اور مفاد کو مقدم رکھے گی۔

عمران خان نے ہمیشہ آزادیٔ اظہارِ رائے کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا۔ اسی سوچ کے تحت خیبرپختونخوا حکومت تعمیری تنقید کا احترام کرتی ہے اور اختلافِ رائے کو جمہوری عمل کا حصہ سمجھتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کسی شہری یا صحافی کے خلاف غیرقانونی کارروائی کی کوئی گنجائش نہیں۔ اگر کوئی معاملہ قانون سے متعلق ہو تو اس کا فیصلہ صرف آئین اور عدالتوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

عوام کا اعتماد ہماری طاقت ہے، عوام کی رائے ہماری رہنمائی، اور عوامی مفاد ہماری اولین ترجیح۔

خیبرپختونخوا میں عوام کا فیصلہ ہی حتمی ہوگا۔

09/07/2026

قومی اسمبلی، سینٹ ممبران سمیت ملک میں کل 57000 بلیو پاسپورٹ جاری ہوئے ہیں، ان پر بھی بات ہونی چاہئے،وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شفیع جان کی صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو ضم اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن سے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کے مجوزہ فیصلے پر نظرثانی کے ل...
09/07/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو ضم اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن سے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کے مجوزہ فیصلے پر نظرثانی کے لیے خط

ضم اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن سے ٹیکس استثنیٰ کا خاتمہ عوامی تشویش کا باعث ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحفظات کا اظہار کر چکی ہے، سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا حکومت منصفانہ ٹیکس نظام کی حامی ہے، مسئلہ ٹیکس نہیں بلکہ انضمام کے وقت وفاق کی جانب سے کیے گئے وعدوں سے انحراف ہے، وزیراعلیٰ

ضم اضلاع کا خیبرپختونخوا میں انضمام وفاق کی جانب سے مالی، آئینی اور ادارہ جاتی معاونت کے واضح وعدوں کے ساتھ عمل میں آیا تھا، سہیل آفریدی

انضمام کے وقت کیے گئے وفاقی وعدے آج بھی پورے نہیں ہوئے، خیبرپختونخوا انضمام کا تمام اضافی بوجھ تنہا اٹھا رہا ہے، سہیل آفریدی

ضم اضلاع کے لیے این ایف سی میں طے شدہ حصہ تاحال خیبرپختونخوا کو فراہم نہیں کیا گیا، سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبے کے طور پر بے مثال انسانی، معاشی اور انفراسٹرکچر نقصانات برداشت کر چکا ہے، وزیراعلیٰ

صوبہ امن و امان، انسداد دہشت گردی، متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر پر مسلسل بھاری مالی بوجھ برداشت کر رہا ہے، وزیراعلیٰ

افغانستان کے ساتھ سرحدی تجارت کی بندش نے ضم اضلاع کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، سہیل آفریدی

پسماندگی، ناکافی انفراسٹرکچر اور توانائی کے مسائل آج بھی خطے کی معاشی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں، سہیل آفریدی

ضم اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس استثنیٰ سرمایہ کاری، روزگار اور معاشی ترقی کے فروغ کے لیے دیا گیا تھا، سہیل آفریدی

جن معاشی و سماجی حالات کی بنیاد پر ٹیکس استثنیٰ دیا گیا تھا وہ آج بھی بڑی حد تک برقرار ہیں، سہیل آفریدی

وفاقی وعدوں کی تکمیل سے قبل ٹیکس استثنیٰ کا خاتمہ سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی، معاشی بحالی میں رکاوٹ اور مقامی کاروبار پر اضافی بوجھ کا سبب بنے گا، وزیراعلیٰ

وفاقی حکومت نے مجوزہ ٹیکس اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی، وزیراعلیٰ

متعلقہ کمیٹی محدود اجلاسوں کے باوجود مجوزہ ٹیکس اقدامات پر کوئی حتمی سفارشات مرتب نہ کر سکی، سہیل آفریدی

صوبائی حکومت اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سہیل آفریدی

حساس سرحدی علاقوں میں ایسے فیصلوں کے امن و امان پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا اسمبلی نے متفقہ قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت سے مجوزہ ٹیکس اقدامات مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے، وزیراعلیٰ

وفاقی حکومت ضم اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن سے ٹیکس استثنیٰ واپس لینے کا فیصلہ فوری طور پر مؤخر کیا جائے، سہیل آفریدی

وفاقی وعدوں کی تکمیل اور ٹیکس استثنیٰ کی بنیاد بننے والے حالات میں واضح بہتری آنے تک موجودہ ٹیکس استثنیٰ برقرار رکھا جائے، وزیراعلیٰ

وفاقی حکومت انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کا احترام کرتے ہوئے مثبت فیصلہ کرے گی، امید ہے، وزیراعلی سہیل آفریدی

08/07/2026

خیبرپختونخوا اسمبلی کے ممبران کی مراعات دیگر صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے ممبران کے مراعات سے کہیں زیادہ کم ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ ‎شفیع جان کی پارلیمانی لیڈرز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

‎ ‎

08/07/2026

جب ایک عام شہری اور ایک بااثر شخصیت ایک ہی نوعیت کی شکایت درج کرائیں تو کیا آپ پورے اعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ دونوں کو یکساں اور غیر جانبدارانہ انصاف ملتا ہے؟

08/07/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا حیات آباد پارک پشاور کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔

پہل 911 - ہر ایمرجنسی میں آپ کا پہلا رابطہ یکم جولائی سے ”پختونخوا ایمرجنسی ہیلپ لائن پہل 911“ فعال ہے۔ شہری پولیس، ریسک...
08/07/2026

پہل 911 - ہر ایمرجنسی میں آپ کا پہلا رابطہ
یکم جولائی سے ”پختونخوا ایمرجنسی ہیلپ لائن پہل 911“ فعال ہے۔ شہری پولیس، ریسکیو 1122، موٹروے، ٹورازم، پی ڈی ایم اے یا بولو ہیلپ لائن سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ایمرجنسی کی صورت میں صرف 911 پر رابطہ کریں۔

Address

Civil Secretariat Complex, Warsak Road
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Directorate General Information & PRs, KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Directorate General Information & PRs, KP:

Shortcuts

Share