Food Department GB

Website

Food Department GB Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Food Department GB, Government Organization, Jutial, Gilgit.

Quality Control (Food Safety): Enforcing food safety standards, inspecting food premises, and taking samples to ensure the supply of safe, hygienic, and unadulterated food to consumers.

رجسٹریشن مکمل کرنے والے دکانداروں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاریگلگت:  سیکرٹری فوڈ گلگت بلتستان محمد اعظم خان اور ڈسٹرکٹ فوڈ...
02/10/2026

رجسٹریشن مکمل کرنے والے دکانداروں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری

گلگت: سیکرٹری فوڈ گلگت بلتستان محمد اعظم خان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خالد اکبر کی ہدایات پر فوڈ انسپیکٹرز ملک رازق حسین اور کاظم میر نے فوڈ رجسٹریشن مکمل کرنے والے دکانداروں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کیے۔اس موقع پر دیگر کاروباری حضرات کو بھی فوڈ رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ مقررہ وقت کے اندر محکمہ خوراک کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔
Food Department District Gilgit

02/10/2026

نگر:- سیکریٹری فوڈ گلگت بلتستان محمد اعظم خان کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر انیقہ غلام رسول کی ہدایت پر یونین کونسل سکندر آباد میں فوڈ انسپکٹرز نے مختلف دکانوں اور ٹک شاپس پر جی بی فوڈ ایکٹ2022 کے تحت کاروائ عمل میں لائی گئ۔خلاف ورزی پر بہت سارے دکانداروں کو موقع پر نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ بہت سارے دکانوں سے غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیا تلف کر دی گئ اور جرمانے بھی عائد کی گئ۔۔ اور آئندہ جی بی فوڈ ایکٹ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئ۔ اور بہت سارے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئ کہ ہمیشہ معیاری اشیاء کی خرید و فروخت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو صحت مند اشیا کی فراہمی ممکن ہو
Assistant Director Food Nagar Information Department Gilgit-Baltistan Deputy Commissioner, Nagar

نگر:- سیکریٹری فوڈ جی بی محمد اعظم خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر انیقہ غلام رسول کی ہدایت پر یونین کونس...
01/10/2026

نگر:- سیکریٹری فوڈ جی بی محمد اعظم خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر انیقہ غلام رسول کی ہدایت پر یونین کونسل سکندر آباد میں فوڈ انسپکٹرز نے مختلف دکانوں اور ٹک شاپس پر
جی بی فوڈ ایکٹ2022 کے تحت کاروائ عمل میں لائی گئ۔ خلاف ورزی پر بہت سارے دکانداروں کو موقع پر نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ بہت سارے دکانوں سے غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیا تلف کر دی گئ اور جرمانے بھی عائد کی گئ۔۔ اور آئندہ جی بی فوڈ ایکٹ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئ۔ اور بہت سارے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئ کہ ہمیشہ معیاری اشیاء کی خرید و فروخت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو صحت مند اشیا کی فراہمی ممکن ہو۔۔ اس سب کا مقصد عوام الناس کو معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا اور فوڈ ایکٹ پر من و عن عملداری ہے ۔
Assistant Director Food Nagar Information Department Gilgit-Baltistan Deputy Commissioner, Nagar

استور:-  سکریٹری فوڈ گلگت بلتستان جناب محمد اعظم خان  صاحب کے احکامات اور  ڈی ایف سی استور  کے ہدایت کی روشنی میں فوڈ ان...
01/10/2026

استور:- سکریٹری فوڈ گلگت بلتستان جناب محمد اعظم خان صاحب کے احکامات اور ڈی ایف سی استور کے ہدایت کی روشنی میں فوڈ انسپکٹر ارتضیٰ حسین نے کھانے پینے کی اشیاء کی خالصیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹ معائنہ کیا۔ اس موقع پر مختلف جنرل سٹورز بیکریز کا فوڈ سیفٹی قوانین کے مطابق معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران مختلف فوڈ یونٹس کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی اور بزنس کے مالکان کو ٹریژری چالان فرام کیے گئے اور ہدایت دی گئی وہ تین دن کے اندر اپنے بزنس کی رجسٹریشن یقینی بنائیں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
Food Department District Astore Information Department Gilgit-Baltistan

محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے 9 اضلاع کے برف باری سے متاثرہ علاقوں کے لیے 121,408 بوری گندم کی منظوریکیٹیگ...
01/10/2026

محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے 9 اضلاع کے برف باری سے متاثرہ علاقوں کے لیے 121,408 بوری گندم کی منظوری

کیٹیگری A، B اور C علاقوں میں سردیوں سے قبل ایڈوانس گندم اسٹاک پہنچانے کے احکامات جاری

گلگت: محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے موسم سرما کے دوران برف باری کے باعث زمینی رابطوں سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گندم کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے 9 اضلاع کے برف باری سے متاثرہ علاقوں کے لیے مجموعی طور پر 121,408 بوریاں گندم مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان کی منظوری سے برف باری سے متاثرہ علاقوں کے ڈپوز کے لیے ضلع وار گندم ڈسپیچ پلان جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سردیوں کے دوران ممکنہ طور پر سڑکوں کی بندش اور زمینی رابطوں میں مشکلات کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں پیشگی گندم اسٹاک پہنچانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔محکمہ خوراک کے جاری کردہ پلان کے مطابق برف باری سے متاثرہ علاقوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری A میں شامل علاقوں کے لیے اکتوبر سے جون تک، کیٹیگری B کے علاقوں کے لیے اکتوبر سے اپریل تک جبکہ کیٹیگری C کے علاقوں کے لیے اکتوبر سے فروری تک کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایڈوانس گندم اسٹاک پہنچایا جائے گا۔محکمہ خوراک کے مطابق دور دراز اور برف باری سے متاثرہ علاقوں میں پیشگی گندم اسٹاک کی دستیابی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے، تاکہ موسم سرما کے دوران ترسیل کے ممکنہ مسائل سے قبل ہی ضروری ذخیرہ متعلقہ ڈپوز میں موجود ہو۔محکمہ خوراک کی جانب سے مختلف اضلاع میں قائم بلک، سب بلک اور سول سپلائی ڈپوز میں گندم کی مناسب مقدار میں ذخیرہ کاری کے ساتھ ساتھ اس کی بروقت ترسیل اور ریکارڈ کی باقاعدہ نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔محکمہ خوراک گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ گندم کی بروقت ترسیل، محفوظ ذخیرہ کاری اور ضرورت کے مطابق مختلف علاقوں میں دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔محکمہ خوراک کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے لیے گندم کی ترسیل کے انتظامات بھی پہلے ہی مکمل کیے جا چکے ہیں اور گندم کی بروقت نقل و حمل کے لیے متعلقہ ٹرانسپورٹ و ترسیلی انتظامات کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔سکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ برف باری شروع ہونے سے قبل مقررہ شیڈول کے مطابق گندم کی ترسیل اور اسٹاک کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ گلگت بلتستان کے برفانی اور دور افتادہ علاقوں میں موسم سرما کے دوران خوراک کی فراہمی کا تسلسل برقرار رہے۔

ریاض علی
پبلک ریلیشن آفیسر
محکمہ خوراک گلگت بلتستان
Food Department Kharmang Food Department Diamer Food Department District Gilgit Food Department Skardu Food Department Hunza Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Radio Pakistan Skardu Radio Pakistan Gilgit

مشیر خوراک گلگت بلتستان اختر عباس ناشاد نے محکمہ خوراک کا چارج سنبھال لیاسکریٹری خوراک محمد اعظم خان، ایڈیشنل سکریٹری سخ...
01/10/2026

مشیر خوراک گلگت بلتستان اختر عباس ناشاد نے محکمہ خوراک کا چارج سنبھال لیا

سکریٹری خوراک محمد اعظم خان، ایڈیشنل سکریٹری سخاوت حسین اور ڈائریکٹر خوراک احمد شاہ مسعود سمیت افسران و عملے کی جانب سے پرتپاک استقبال

گلگت:- مشیر خوراک گلگت بلتستان اختر عباس ناشاد نے محکمہ خوراک گلگت بلتستان کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ محکمہ خوراک کے دفتر پہنچنے پر سکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان، ایڈیشنل سکریٹری خوراک سخاوت حسین، ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان احمد شاہ مسعود سمیت محکمہ خوراک کے دیگر افسران اور عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں محکمہ خوراک میں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر محکمہ خوراک کے افسران نے مشیر خوراک گلگت بلتستان اختر عباس ناشاد کو محکمہ کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سکریٹری خوراک محمد اعظم خان، ایڈیشنل سکریٹری خوراک سخاوت حسین اور ڈائریکٹر خوراک احمد شاہ مسعود نے مشیر خوراک کو روایتی ٹوپی اور شال پہنائی اور انہیں محکمہ خوراک کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں سکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان نے مشیر خوراک اختر عباس ناشاد کو محکمہ خوراک کے انتظامی و عملی امور، گندم کی خریداری، ذخیرہ اندوزی، ترسیل و تقسیم، سرکاری گندم کے کوٹے، ڈپو سسٹم، فلور ملز کی نگرانی، فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد اور عوام کو معیاری و محفوظ اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔سکریٹری خوراک نے محکمہ خوراک کے جاری منصوبوں، ادارہ جاتی امور، جدید نظام کے تحت صارفین اور ڈیلرز کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، گندم کی ترسیل کے نظام اور محکمہ کی جانب سے عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی مشیر خوراک کو آگاہ کیا۔اس موقع پر مشیر خوراک گلگت بلتستان اختر عباس ناشاد نے محکمہ خوراک کے افسران اور عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک ایک اہم اور عوامی نوعیت کا ادارہ ہے، جس کی ذمہ داریوں میں عوام کو بنیادی غذائی ضرورت، خصوصاً گندم کی بلا تعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کے معیار اور فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانا شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران اور عملہ اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دیتے ہوئے عوامی مفاد کو مقدم رکھیں۔ انہوں نے محکمہ کے جاری اقدامات اور نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے باہمی رابطے، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔مشیر خوراک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ خوراک کو درپیش مسائل کے حل، عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے اور محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے متعلقہ افسران کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

ریاض علی
پبلک ریلیشن آفیسر
محکمہ خوراک گلگت بلتستان
Food Department Kharmang Food Department Diamer Food Department District Gilgit Food Department Skardu Information Department Gilgit-Baltistan Chief Minister Gilgit-Baltistan

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جناب اختر عباس ناشاد کو مشیر خوراک گلگت بلتستان بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ...
30/09/2026

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جناب اختر عباس ناشاد کو مشیر خوراک گلگت بلتستان بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ محکمہ خوراک گلگت بلتستان میں خوش آمدید کہتے ہیں.

ضلع گانچھے میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد، مختلف دکانوں کا معائنہگانچھے: سکریٹری خوراک گلگت بلتستان کی احکامات کی روشن...
30/09/2026

ضلع گانچھے میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد، مختلف دکانوں کا معائنہ

گانچھے: سکریٹری خوراک گلگت بلتستان کی احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرک فوڈ کنٹرولر گانچھے کی ہدایت پر محکمہ خوراک ضلع گانچھے کی فوڈ انسپکشن ٹیم نے چوربٹ ایریا کے علاقے فرانو میں مختلف دکانوں اور فوڈ پوائنٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔معائنے کے دوران ٹیم نے اشیائے خوردونوش کے معیار، صفائی ستھرائی، خوراک کی مناسب اسٹوریج، زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی اور محکمہ خوراک کی جانب سے وضع کردہ معیاری طریقہ کار (SOPs) پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔فوڈ انسپکشن ٹیم نے مختلف کاروباری مراکز کے مالکان کو رجسٹریشن کے لازمی تقاضوں کو پورا کرنے اور فوڈ سیفٹی سے متعلق مقررہ SOPs پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹسز جاری کیے۔ دورانِ معائنہ انسانی استعمال کے لیے موزوں نہ رہنے والی زائد المیعاد اشیائے خوردونوش بھی برآمد ہوئیں، جنہیں موقع پر ضبط کرلیا گیا۔محکمہ خوراک کے حکام نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔ دکانداروں اور فوڈ بزنس آپریٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اشیائے خوردونوش کی معیاد، معیار، صفائی، مناسب ذخیرہ اور مقررہ SOPs کی مکمل پابندی کریں تاکہ عوام کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
Food Department Ghanche Information Department Gilgit-Baltistan Directorate of Food Baltistan Division Radio Pakistan Skardu

Address

Jutial
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Food Department GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share