JI Youth Tehsil Maidan

JI Youth Tehsil Maidan We are fighting for a better, fairer, and brighter future for every Pakistani.

مانیال جونیئر پریمئر لیگ کا شاندار فائنل میچآج مانیال جونیر پریمئر لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر صدر جماعت اسلامی یوتھ تحص...
06/08/2026

مانیال جونیئر پریمئر لیگ کا شاندار فائنل میچ

آج مانیال جونیر پریمئر لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر صدر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل میدان، مولانا عنایت اللہ خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی اور خطاب کیا ۔

انہوں نے کھیلوں کی اہمیت، امن و امان کے قیام اور نوجوانوں کو درپیش چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ فائنل کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

اس پر وقار تقریب میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ تحصیل میدان مطیع اللہ بھائی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میدان زون اشفاق بھائی اور چیئرمین ویلیج کونسل مانیال حمیم خان صاحب بھی شریک تھے۔

04/08/2026

7 اگست کو ہونے والے احتجاجی دھرنے کے حوالے سے صدر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل میدان مولانا عنایت اللہ خان کا پیغام ۔۔۔!!

04/08/2026

07 اگست ایک تاریخی دن، نکلو اپنے حق کے لئے ، نکلو اس ظالم حکومت کے خلاف ،
اٹھاو اپنی آواز اور اپنا حق چھین لو ان سے ۔۔۔۔۔!!

2اگست | شہید چوک، دیر پائینجماعت اسلامی یوتھ دیر پائین کے زیرِ اہتمام ظالمانہ پٹرولیم لیوی اور مالاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس کے ...
02/08/2026

2اگست | شہید چوک، دیر پائین

جماعت اسلامی یوتھ دیر پائین کے زیرِ اہتمام ظالمانہ پٹرولیم لیوی اور مالاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں آج شہید چوک پر احتجاجی دھرنا سے مولانا عنایت اللہ خان صدر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل میدان خطاب کررہے ہیں ۔
پٹرولیم مصنوعات میں ہر قسم اضافہ اور ٹیکسز جماعت اسلامی یکسر مسترد کرچکی ہے‫‫
ان شاءاللہ آج کی طرح 7 اگست کو چکدرہ موٹروے چوک مکمل طور پر بند کرینگے۔

🔥 احتجاجی قافلہ روانہ 🔥جماعت اسلامی یوتھ تحصیل لال قلعہ کا احتجاجی قافلہ عتیق الرحمن صاحب - ڈپٹی جنرل سیکرٹری و کوآرڈینی...
02/08/2026

🔥 احتجاجی قافلہ روانہ 🔥

جماعت اسلامی یوتھ تحصیل لال قلعہ کا احتجاجی قافلہ
عتیق الرحمن صاحب - ڈپٹی جنرل سیکرٹری و کوآرڈینیٹر یوتھ خیبرپختونخوا شمالی
اور
عنایت اللہ صاحب - صدر جماعت اسلامی یوتھ لال قلعہ میدان
کی زیرِ قیادت شہید چوک تیمرگرہ کی جانب روانہ۔
پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی اور ناجائز ٹیکسز کے خلاف روڈ بلاک احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔

یہ جدوجہد عوام کے حقوق کی جدوجہد ہے۔
ہم ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ان شاءاللہ۔

31/07/2026

اجلاس و منصوبہ بندی جماعت اسلامی یوتھ تحصیل میدان برائے 2 اگست اور 7 اگست احتجاجی دھرنے ۔۔۔۔!!

اہم اجلاس ۔۔۔۔۔۔!!
30/07/2026

اہم اجلاس ۔۔۔۔۔۔!!

04/07/2026

ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس نامنظور اور کل ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے مولانا عنایت اللہ خان صدر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل میدان کا پیغام اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ۔

اجتماع عام ویلیج کونسل کوٹکے آج ویلیج کونسل کوٹکے، حجرہ رشید خان صاحب میں جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک کامیاب  اجتماع...
03/07/2026

اجتماع عام ویلیج کونسل کوٹکے

آج ویلیج کونسل کوٹکے، حجرہ رشید خان صاحب میں جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک کامیاب اجتماعِ عام منعقد ہوا۔

اجتماع میں تنظیم کو مضبوط بنانے، آئندہ کے لائحہ عمل اور دیگر اہم سماجی و تنظیمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر محترم حفیظ اللہ خاکسار صاحب نائب امیر جماعت اسلامی تحصیل میدان، مولانا عنایت اللہ صاحب صدر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل میدان اور مطیع اللہ بھائی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی یوتھ تحصیل میدان نے خصوصی شرکت کی ۔

اجتماع میں کارکنان اور ذمہ داران کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کر کے پروگرام کو چار چاند لگا دیے۔

سابق صدر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل میدان سے ملاقاتآج صدر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل میدان، مولانا عنایت اللہ صاحب، اور جنرل س...
03/07/2026

سابق صدر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل میدان سے ملاقات

آج صدر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل میدان، مولانا عنایت اللہ صاحب، اور جنرل سیکریٹری نے سابق صدر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل میدان صاحبزادہ ساجد جان سے سعودی عرب سے وطن واپسی پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں تنظیمی امور اور مختلف سماجی موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس دوران ماضی کی یادوں کا بھی تذکرہ ہوا اور ملاقات ایک خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Address

Dir Lower
Dir

Telephone

+92912262407

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JI Youth Tehsil Maidan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to JI Youth Tehsil Maidan:

Shortcuts

Share